آپ ﷺ نےفرمایا:
کوئی شخص بھی ایسا نہ ہو گا جو جنت میں داخل ہونے کےبعد دنیا میں دوبارہ آنا پسند کرے‘ خواہ اسے ساری دنیا مل جائےسوائے شہید کے۔اس کی یہ تمنا ہو گی کہ دنیا میں دوبارہ واپس جاکر دس مرتبہ اور قتل ہو( اللہ کےراستے میں )کیونکہ وہ شہادت کی عزت وہاں دیکھتاہے۔
(بخاری،۲۸۱۷)
جب ترے نین مسکراتے ہیں
زیست کے رنج بھول جاتے ہیں
کیوں شکن ڈالتے ہو ماتھے پر
بھول کر آ گئے ہیں جاتے ہیں
کشتیاں یوں بھی ڈوب جاتی ہیں
ناخدا کس لیے ڈراتے ہیں
اک حسیں آنکھ کے اشارے پر
قافلے راہ بھول جاتے ہیں
_عدم
میکرون! تم ہمارےمذہب کی فکر مت کرو، کیونکہ اسےکبھی کسی اتھارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں پڑی۔ مستقبل اسلام کا ہے۔ ہم تو ایسے معاشروں کے مستقبل سے خوفزدہ ہیں جو دوسروں کے مذاہب اور حرمت کو نشانہ بناتے ہیں۔
شیخ علی قرہ داغی، سیکرٹری جنرل بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز
وا رستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو
کیجے ہمارے ساتھ عداوت ہی کیوں نہ ہو
We don't say, do love with us. Do enmity with us instead. But don't remain without a relationship to us۰
#Ghalib
لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر
میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خارِ بیاباں پر
That is, the thirsty tongue of the thorn will itself swallow me up-- what need is there for the sun to take the trouble of devouring me?
#fullmoon#Ghalib#rose