عزیز پوچھ رہے ہیں ، کہاں کی عورت ہے؟
وہ چاند دیکھ رہے ہو؟ وہاں کی عورت ہے!
کتابیں پڑھتی ، تخیّل میں سانس لیتی ہوئی ،
وہ ایک خواب ہے یعنی گماں کی عورت ہے!
پتہ جو پوچھا ، تو رکھ کر یوں اپنے دل پر ہاتھ
رقیب کہتے ہیں دیکھو یہاں کی عورت ہے!
ایمان ندیم ملک
#اردو_زبان
گرمئ شوق نظارہ کا اثر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ تر تو دیکھو
وہ تو وہ ہے تمہیں ہو جائے گی الفت مجھ سے
اک نظر تم مرا محبوب نظر تو دیکھو
فیضؔ احمد فیضؔ
#اردو_زبان
یہ دل بھی ایک فراغت کی ماری شے ہے
جسے سوائے عشق کوئی مشغلہ نہیں ملتا
وہ شخص ایسا حسیں بھی نہیں ، مگر دل کو
جہاں میں اُس سا ، کوئی دُوسرا نہیں ملتا
سیماب ظفر
#اردو_زبان
جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد
اور پھر ۔۔ کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ہے !!
خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا
کیا تری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ہے؟؟
جواد شیخ
#اردو_زبان
خود پر سب سے بڑا ظلم یہی ہے کہ آپ کسی پر
اتنے مسلط ہو جائیں کہ،،
وہ آپ سے بھاگنے کیلئے بہانوں
اور جھوٹ کا سہارا لے
حد سے زیادہ پرواہ لوگوں کو بیزار کرتی ہے
پھول کثرتِ سیرابی سے بھی مر جایا کرتے ہیں۔
مجھے امن سے محبت ہے، مجھے جنگ سے نفرت ہے، مگر مجھے اس جنگ سے بھی امن کی طرح محبت ہے جو انسان اپنی آزادی، اپنی عزت اور ملک کی بقا کے لیے لڑتا ہے۔
#اردو_زبان