@NaeemRehmanEngr کسی بھی شہر کے مسائل کا حل اس کی سٹی گورنمنٹ کی با اختیار حکومت ہوتی ہے کراچی اسی لیے مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے کیونکہ یہاں عوام کے مینڈیٹ کے بجائے قبضہ مافیا حکومت ہے جو مسائل ھل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی ہے
نہ صوبائی کنٹرول نہ وفاقی کنٹرول
کراچی کے مسائل کا حل صرف "کراچی سٹی گورنمنٹ" ہے، یعنی شہر کی بااختیارحکومت۔ عوام کے ووٹوں کی توہین کرکے قبضہ نظام نہیں چلے گا۔ آج لوگ سندھ حکومت سے نالاں ہیں کل وفاق کے خلاف آواز اٹھائیں گے اس لیے، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے۔ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں یہی نظام ہے۔ اگر مغربی دنیا میں لندن اور نیویارک طاقتور بلدیاتی حکومتوں کی بہترین مثال ہیں تو مسلم دنیا میں تہران اور استنبول میں یہ نظام کامیابی سے ڈیلیور کررہا ہے۔ کراچی کے شہری آج بھی سن 2001 سے 2005 تک سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی قیادت میں کام کرنے والی سٹی گورنمنٹ کو شہر کا سنہری دور قرار دیتے ہیں۔