افسوسناک حقیقت
خدارا! اپنے محلے کے امامِ مسجد، قاری، مدرس، موذن اور خادم کا ضرور خیال رکھیں۔ وہ جو دن رات قرآن و سنت کی خدمت میں لگے رہتے ہیں، اکثر غربت، تنگدستی اور لاچاری میں زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا
ایک امام، جو روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کا خواہش مند ہے، گھر میں بوڑھی ماں کی خدمت کرتا ہے، اور سینے میں قرآن رکھتا ہے، لیکن مجبوری میں کمیٹی والوں سے اپنی تنخواہ کے پیسے ایڈوانس مانگتا ہے،
اور جواب میں ان کی تلخ باتیں سنتا ہے۔
یہ صرف اس امام کی نہیں، بلکہ ہم سب کے ایمان اور معاشرے کے زوال کی علامت ہے۔
خدارا، کمیٹی کا انتظار مت کریں، جتنا ہو سکے، اپنے امام و قاری صاحبان کی مدد کریں۔
*یہی وہ لوگ ہیں جو ہمیں انسانیت، اخلاق اور امن سکھاتے ہیں۔
🙏 یاد رکھیں:
*چند روپے آپ کے لیے معمولی ہوں گے، مگر کسی امام کے گھر کے لیے رحمتِ خدا بن سکتے ہیں۔
اگر آپ اس پیغام سے متفق ہیں تو اس ویڈیو کو ری ایکٹ کرکے آگے شیئر کیجئے گا۔۔💔🙏