میرے دو گھنٹے مجھے لوٹا دو۔۔
عید پر ای فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم زومبیڈ دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔۔
آنلائن ٹکٹیں بک ہوئیں تو سینیما پہنچے جذبے سے لبریز لیکن کیا معلوم تھا کہ یہ سفر ہمارے وقت کی ڈکیتی کا آغاز ہے ۔
فلم کا آغاز پہلے ہو چکا تھا اور ہم اندر داخل ہوئے تو جو منظر سامنے آیا وہ کچھ ایسا تھا جیسے کسی نے یوٹیوب کی مفت ڈاؤن لوڈ کردہ ویڈیو کو سینما اسکرین پر پھینک دیا ہو ۔
ایک معروف میزبان صاحب جو عام طور پر کھلونوں کے انعامی پروگرام میں مسکراتے ہوئے بچوں کو خوش کرتے ہیں آج ماتھے پر پٹی باندھے ایکشن ہیرو بننے کی کوشش میں اس درجہ سنجیدہ تھے کہ ناظرین میں ہنسی کی لہر دوڑ گئی۔
پلاٹ کی بات کریں تو ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے پرانی ہالی وڈ زومبی فلموں کی تین چار کہانیاں ملکر ایک بڑے برتن میں ابال دی ہوں اور اوپر سے دیسی مرچ مسالہ ڈال کر پیش کر دیا ہو دو ۔
سابقہ باڈی بلڈر جو ایک ہی جم میں انسٹرکٹر ہیں پرانی دشمنی کی آگ میں جل رہے ہیں اور ساتھ میں سرکاری تمغے والی ہیروئن صاحبہ بھی اسی جم میں تشریف فرما ہیں گویا یہ جم باقاعدہ ڈرامائی کرداروں کی نرسری ہے۔
ولن صاحب اپنے پٹھوں میں سٹیرائیڈ انجیکشن لگانے کے ساتھ ساتھ تجرباتی مرحلے کے انجیکشن بھی لگانے کا شوق رکھتے ہیں اور ایک دن تین بندوں کو یہ نعمت عطا کر دی گئی چند گھنٹوں میں وہ بندے زومبی بنے اور ہمارے انعامی پروگرام والے ہیرو صاحب جو اتفاق سے اسی جم میں موجود تھے انہیں مسیحائی کا جذبہ اس زور سے چڑھا کہ وہ اسکرین پر دائیں بائیں ٹپوسیاں مارتے رہے اور ہم ناظرین گھڑی دیکھتے رہے۔
اس سنجیدہ ہارر فلم میں ایک مسخرے کا کردار بھی ٹھونسا گیا ہے جو نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ ایک جگہ باقاعدہ ایک ماں کے سامنے اس کے بیٹے کے اطوار کا مذاق اڑا کر ہال میں بیٹھے ناظرین کو بھی شرمندہ کر گیا یہ مزاح تھا یا تکلیف یہ سمجھنے میں کچھ دیر لگی۔
سندھ پولیس کو ناکارہ دکھانے کے لیے جن اداکاروں کا انتخاب کیا گیا ان کی جسامت دیکھ کر لگا جیسے کاسٹنگ کا معیار صرف کمر کی پیمائش پر رکھا گیا ہو ایک منظر میں پولیس اہلکار بغیر کسی حفاظتی سازوسامان کے اونچی عمارت پر چڑھتا ہے اور نیچے گر کر شہید ہو جاتا ہے اس منظر میں جو حقیقت پر ستم ظریفی تھی وہ فلم کے کسی ہارر منظر سے زیادہ اثرانگیز نکلی۔
ساری فلم میں اگر کوئی روشن کرن نظر آئی تو وہ لاہور سے آئے لیجنڈری اداکار بابر علی کی تھی جنہوں نے جتنے منظر ملے اتنے سنبھالے اور ایک ڈائیلاگ جو انہوں نے وڈیرے کے سامنے بولا واقعی کمال کا تھا اس کے علاوہ ایک اور جملہ بھی یاد رہا کہ اصل میں جن زیڈ ہی زومبی ہے یہ جملہ فلم کی واحد ذہین بات تھی۔
ایک اور نامور گلوکار اور اداکار صاحب کو صرف میک اپ کے لیے بلایا گیا ورنہ پوری فلم میں ان کے دو تین شاٹس سے زیادہ کچھ نہیں ملتا شاید ان کا کنٹریکٹ اسی تعداد پر طے ہوا ہوگا۔
وی ایف ایکس کی بات کریں تو جو بجٹ فلم کو ملا اور جو وی ایف ایکس اس پر خرچ ہوئے ان کی مثال ایسے ہے جیسے کسی نے چھوٹے سے چولہے پر بڑی دیگ چڑھانے کی کوشش کی ہو کیمرے کا فوکس جان بوجھ کر دھندلا رکھا گیا جیسے بنانے والوں کو پہلے سے معلوم تھا کہ اگر صاف نظر آیا تو فلم بین کنندگان سینما سے بھاگ کھڑے ہوں گے۔
آخری بات یہی ہے کہ خیال اچھا تھا عزم بھی قابل ستائش تھا لیکن وسائل کم تھے پروڈکشن غیر معیاری تھی اور نتیجہ وہی نکلا جو اکثر بڑے آئیڈیوں کا نکلتا ہے ۔
جب انہیں چھوٹے بجٹ کی قینچی سے کاٹا جائے اگلی بار جب اتنا بڑا رسک لینا ہو تو بجٹ بھی بڑا رکھیں اور ٹیم بھی ایسی جو اس خیال کو اس کا حق دے سکے ورنہ دو گھنٹے کا یہ سفر پھر کسی اور ناظر کی کہانی بن جائے گا۔
اپ نے اگر یہ فلم دیلھی ہے تو اپکو کیسی لگی ہے ؟
اگر ارٹیفیشل انٹیلیجنس ایج میں ہماری سوچ سمجھ اور عقل یا تفریح کا یہ لیول ہے تو barbarians اور منگولوں کو ہم کیوں برا بھلا کہتے ہیں۔۔ ؟
کم از کم ہمارے یہ نوجوان ڈارون کی تھیوری کو تو غلط ثابت کررہے ہیں کہ انسان کے سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا ارتقائی عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔
کہیں جانے انجانے میں سٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ان غریبوں کے پیٹ پر لات نہ مار دیجیئے گا، اس لیے سٹنگ پیتے رہیں تاکہ غریب کا چولہا جلتا رہے اور پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچا رہے 🙈
Alhamdulillah, Helper Eye Hospital has successfully fulfilled the requirements of the Balochistan Health Care Commission and received the provisional license, becoming the first tertiary care eye hospital to achieve this milestone.
@bakhtkakar43@dpr_gob
Poverty and inadequate housing are deeply connected, each reinforcing the other.
Breaking this cycle starts with ensuring access to adequate housing for all — a foundation for dignity, opportunity, and resilience.
#EndPoverty#HousingForAll#SDG11
How do you talk to children about war or conflict when it makes the headlines? How do you navigate feelings like fear, sadness, anger and anxiety?
Here are tips on how to approach the conversation with your child and to provide them with support: https://t.co/wqSQj0vz2w