❤️وه عمران خان جس کو میں جانتا هوں❤️
میرے پاس کوئی ایسی کہانی نہیں هے کہ آپ کو چونکا دے...کچھ باتیں هیں...کچھ یادیں...کچھ احساسات هیں..
غالباً 98 کی بات هے کہ عمران خان همارے ایک دوست کے بلاوے پر بلوچستان کے ایک دور دراز قصبے میں آئے.. جلسے کے نام پر سو دو سو لوگ تماشائی تهے..اور کارکنوں کے نام پر هم چار کالج کے بچے تهے جو سیاست کے ابجد سے بهی واقف نہیں تهے لیکن بس عمران خان کی شخصیت کے اسیر تهے...عمران خان تقریر کے لیے کهڑے هوئے تو یہی باتیں کر رهے تهے جو آج کر رهے هیں..یہ اسٹیٹس کو کی سیاست کا رونا..یہی تعلیم اور صحت کی ناکامی..یہی سیاستدانوں کے کرپشن کی باتیں...جو سو دو سو تماشائی جمع تهے وه اس بات پر لوٹ پوٹ هو رهے تهے کہ یہ آدمی کیا کہہ رها هے..کہ میں انقلاب لاوں گا...نظام بدلوں گا..
تعلیمی ایمرجنسی لگاوں گا..
انہوں نے کہا یہ پاگل خان هے...جلسے کے بعد جب هم عمران کے ساتھ اپنے دوست کے گهر کهانے کی دعوت پر گئے تو پٹهانوں کی روایت کے مطابق همارے دوست نے علاقے کے کچھ سرکرده بزرگوں کو بهی مدعو کیا تها تاکہ مہمان کی عزت افزائی هو...کهانے کے دوران بهی یہی بحث چلتی رهی...چونکہ اس علاقے میں سیاسی اکثریت محمود خان اچکزئی کی تهی تو ایک صاحب نے عمران خان کو کہا..
خان صاحب آپ کو محمود خان اچکزئی کی پارٹی میں آنا چاهیے..یہ بہت بڑی جماعت هے..آپ کے پاس تو پورے پاکستان میں سو لوگ بهی نہیں هیں..
عمران خان نے کہا...حاجی صاحب...آپ دیکھنا کہ ایک دن جب میں سٹیج پر کهڑا هوں گا تو نیچے لاکهوں کا مجمع هو گا..
اس پر پورے مجلس نے ایک زوردار قہقہہ لگایا....ایک دوست نے بعد میں بتایا کہ اس حاجی صاحب نے یہ بات محمود خان کو بتائی تو اس نے بهی بہت زوردار قہقہہ لگایا...
لاهور کے جلسے کے ایک دن بعد اتفاق سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی والوں نے خود احتسابی پر ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت دی..جب دفتر پہنچا تو ٹی وی پر عمران خان کے جلسے کے مناظر چل رهے تهے..پروگرام شروع هوا تو میں نے سٹیج پر چڑهتے ساتھ هی ایک زوردار قہقہ لگایا...اور پهر اس مجلس کو یہ بات بتائی تو سب کو سانپ سونگھ گیا.....عرض کیا کہ یہی خود احتسابی هوتی هے..کہ قہقہے نہ لگائیں جائیں...
عمران خان نے جو کہا تها وه کر دکهایا.. اس کے پاس بلا کی خود اعتمادی هے اور پهر جہد مسلسل...جو ٹهان لیتا هے وه کر کے رهتا هے...
18 سال کی عمر میں جب کرکٹ کے میدان میں اترا تو ایک معمولی درجے کا میڈیم پیسر تها..مگر اسے فاسٹ بولر بننا تها...بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں هے..جس کوچ سے ملا..جس فزیو سے ملا اس نے یہی کہا کہ یہ ممکن نہیں هے..کیونکہ اس ایکشن کے ساتھ آپ فاسٹ بولر نہیں بن سکتے...اور آپ ایکشن چینچ کرو گے تو جو ابهی هو وه بهی نہیں رهو گے....لیکن اس نے کہا کہ میں نے بننا هے..6 سال کرکٹ کے میدان سے باهر جدوجہد کرتا رها...اس زمانے کے برطانوی اخبار جب عمران خان کا نام لکهتے تهے تو " عمران کانٹ" لکهتے تهے..کہ عمران نہیں کر سکتا..
لیکن جب واپس آیا تو دنیا کا ایک عظیم فاسٹ بولر تها...یہ هے وه خود اعتمادی...
ایک بیمار ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کهیلنے گیا...اور کہا کہ جیت کر آوں گا...پوری دنیائے کرکٹ کے پنڈتوں نے کہا کہ عمران احمقوں کی جنت میں ره رها هے....ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس نکال کر دیکھ لیجیے کہ کپتان وردی میں نہیں بلکہ جاگنگ کٹ میں ٹاس کر رها هے اور ٹاس کے هوتے هی کہہ رها هے کہ جیت کے جا رها هوں.....جیت کے آیا.....
ماں کینسر سے فوت هوئی تو کہا کینسر هسپتال بناوں گا..دنیا کے مختلف ملکوں سے 20 ڈاکٹر بلوائے..انہوں نے کیس سٹڈی کیا...19 نے کہا ناممکن هے..16 نے کہا کہ ایسا تو پورپ میں بهی ممکن نہیں هے...1 نے کہا شاید ممکن هے....ٹکٹ لے کے اس کے پاس پہنچا..بولا کیسے ممکن هے؟؟ اس نے کہا ممکن تو نہیں هے..میں تو صرف آپ کے خود اعتمادی کی بنیاد پر کہا کہ ممکن هے..تو کہنے لگا پهر میں تو بنا کے رهوں گا....اس نے کہا کہ اربوں کا بجٹ هو گا..کہا اللہ مالک هے....اس نے کہا انیشل بجٹ کتنا هے؟ تو کہا اکاونٹ میں ایک کروڑ روپے هے...ڈاکٹر نے سر پیٹ لیا...لیکن اسپتال بن گیا...چل رها هے...پورے هسپتال میں صرف دو لوگوں کو علم هوتا هے کہ کون پیسے دے کر علاج کروا رها هے اور کون مفت کروا رها هے..نہ علاج کرنے والے ڈاکٹر کو پتا هوتا هے اور نہ کمرے میں موجود مریضوں کو پتہ هوتا هے کہ ساتھ والا مفت علاج کروا رها هے یا پیسے دے کر..ایک بار خبر نکلی کہ فلاں صاحب کا علاج مفت هو رها هے..کہا پتہ چلاو کس نے خبر لیک کی هے..تین نام سامنے آئے..تینوں نکال دیے گئے...
یہ هے وه چیز جس سے لوگ محبت کرتے هیں...کہتے هیں کہ عمران خان متکبر هے...کیا متکبر ایسے هوتے هیں؟؟
الیکشن سے پہلےکراچی کے ریجینٹ پلازه میں رمضان میں لابی میں عارف بیٹهے هوئے تهے..ساتھ میں کوئی اور صاحب بهی تهے جو همارے دوست فرنود عالم صاحب کے دوست تهے..ملنے گئے...تو اتنے میں عمران خان بهی آگئے...سلام دعا کی نشت هوئی ..تهوڑی دیر بعد عمران عارف علوی سے بولے ایک گڈ نیوز هے..عارف علوی نے کہا کیا؟
کہنے لگے ایک برطانوی اخبار کافی عرصے پیچهے پڑا هوا تها کہ آپ همارے لیے ایک آرٹیکل ماهانہ لکها کریں..ابهی سبهی بات طے هوئی ان کے ساتھ...میں حساب لگایا یہ تو پچاس هزار روپے بنتے هیں....
عارف علوی کو پچاس هزار ماهانہ کی رقم شاید عمران کے لیے کم لگی..تو کہنے لگے اس میں کیا گڈ نیوز هے؟؟
عمران نے کہا کہ وه ثناء اللہ دو مہینے سے پیچهے پڑا تها کہ تنخواہ بڑهاو...تو اس میں سے بیس هزار تو ثناءاللہ کے هو گئے..اب جب ثناءاللہ کے بڑها رها هوں تو بیس اس دوسرے کو بهی دیتے هیں..اور دس اس تیسرے کو...ثناءاللہ عمران خان کے گهر بنی گالہ میں کام کرتا تها......اسی وقت اپنے موبائل سے بنی گالہ فون کیا اور کہا کہ هاں تمہاری تنخواه میں بیس هزار کا اضافہ هو گیا..اور ثناءاللہ کو بتا دو کہ اس کی تنخواہ میں بهی بیس هزار کا اضافہ هو گیا......
الیکشن سے کافی پہلے اسلام آباد سینٹرل سیکریٹریٹ جانا هوا..رفیق خان کے ساتھ کاونٹر پر کافی پی رها تها کہ عمران داخل هوا...رفیق نے بتایا کہ بی بی سی کا ایک آدمی اپنی ٹیم کے ساتھ دفتر میں انتظار کر رها هے..تو عمران نے کہا کہ ثناءاللہ کہاں هے؟؟ اور چلتے چلتے کچن میں داخل هوا..میں اور رفیق بهی ساتھ داخل هوئے..ثناءاللہ اور ایک اور لڑکا کچن میں فرش پر بیٹهے کهانا کها رهے تهے..دونوں میں سے کوئی اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں. .عمران بهی آلتی پالتی مار کے بیٹها...کیا پکایا هے بهئی...گوبهی خان صاحب...گوبهی سے خان صاحب نے دو چار نوالے لیے..اور کہا یار کیا بہت اچها پکایا هے...سالن ایک داغ قمیض کے کف پر لگا...آستین فولڈ کیا..اور انہی کپڑوں میں بی بی سی والوں کو انٹرویو دینے بیٹھ گیا...
کمرے میں اے سی بند..بہت سخت گرمی...میں بهی پسینے سے شرابور تها وه بی بی سی والے تو پهر بهی ٹهنڈے ملک سے آئے تهے...لیکن مجال هے جو اے سی چلنے دیا..اتنے میں عصر کی نماز کا وقت هو گیا..انکو کہا میں نماز پڑتا هوں..آپ لوگ چائے پیں...میں اور خان صاحب باهر ٹیرس پر آئے...میں نے کہا خان صاحب ان کو بہت گرمی لگ رهی تهی..تو کہنے لگے اچها هے ناں...ان کو غریب ملک دیکهنے کا شوق هے تو دکهنے دو...چلو نماز پڑھ لیں..جاءنماز ایک تهی اور هم دو..میں نے کہا پہلے آپ پڑھ لیں...تو کہنے لگے کیا مطلب؟؟ جماعت پڑهیں گے اکیلے اکیلے کیوں پڑهنے لگے...میں نے کہا چلیں آپ پڑها دیں..کہتا هے نہیں سوال هی پیدا نہیں هوتا. .جاءنماز اپنے هاتهوں بچا کر دی...اور خود فرش پر کهڑے هو گئے. .
کیا متکبر لوگ ایسے هوتے هیں؟؟؟ یا وه هوتے هیں جو ایک مور کی خاطر ملازموں اور سرکاری پولیس کے فوج کے فوج برطرف کرتے هیں؟؟؟؟ ملازموں کے ساتھ کهانا تو دور کی بات ان سے هاته ملانا بهی اپنی شان کے خلاف سمجھتے هیں..
گلگت بلتستان میں Talent کی کوئی کمی نہیں ھے, زندگی کے ھر میدان میں آگے آگے ھے, بس اگر کمی ھے تو سہولیات اور حکومتی توجہی کی ھے .
چلے آج ھم آپکو سکردو کے ایک مشہور گلوکار کی فن سے آشنا کرتے ہیں.
کانوں میں رس گھولتی آواز کے مالک سکردو بلتستان کے نامور گلوکار جناب استاد نیاز بلتی کی دل چھو لینے والی آواز میں استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی یہ مشہور غزل آپ سب کی خدمت ہے۔😍❤️
@OfficialShehr
پروفیشنلز اور آفس ورک والوں کیلئے انتہائی زبردست Ai Tool جو ان کے گھنٹوں بچاسکتا ہے ۔ یہ ٹول فی الحال فری آفر دے رہا ہے ۔ فری میں سائن اپ ہوسکتے ہیں ۔ یہ میسجز ،ای میلز ٹائپنگ سمیت بہت سے کام چند سیکنڈز میں کردیتا ہے ۔ اسٹیپ بائی اسٹیپ طریقہ کمنٹس میں ویڈیوز میں سمجھایا ہے👇
9 بہترین اے آئی ویڈیو ایڈٹنگ ٹولز
Pictory
آپ ٹیکسٹ لکھیں یہ ٹول آپ کو ویڈیو بناکر دے گا اس کو ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول کہتے ہیں اور آپ کمانڈز دیکر ویڈیو بنواسکتے ہیں
Filmora Wondershare
یہ اوور آل ویڈیو ایڈٹنگ کے لئے بہترین ہیں اور اس میں آپ ہر قسم کی ویڈیو ایڈٹنگ کرسکتے ہیں ۔ پہلے اس میں مینولی سب کچھ کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس میں اے آئی فیچرز بھی شامل کردئے گئے ہیں۔
Synthesia
یہ اے آئی ویڈیوز بنانے کا مشہور ٹول ہے جس میں آپ اے آئی avatar کیساتھ چند سیکنڈز میں ویڈیو بناسکتے ہیں
Rawshorts
یہ ٹول اینی میٹڈ ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے جیسے آپ کارٹون وغیرہ کی ویڈیوز دیکھتے ہوں کہ اسی طرح اینی میٹڈ ویڈیوز اس ٹول کی مدد سے بنائی جاسکتی ہیں
Invideo
ویڈیو ٹیمپلیٹس کی ایڈٹنگ کیلئے یہ ایک بہترین ٹول ہے
Flexclip
یہ آئی ٹول آپ کو وضاحتی ویڈیوز بناکر دے سکتا ہے یعنی کہ جیسے آٹے کی چکی ہے اب آٹے کی چکی کیسے کام کرتی ہے اس کیلئے کیا کیا درکار ہوتا ہے یہ تمام چیزوں کو تفصیل سے بتائے گا یعنی کسی بھی موضوع پر کمانڈ دیں اور تفصیلی ویڈیو آپ کے سامنے ہوگی
Runway
دو یا زیادہ ویڈیوز کو کمبینیشن بنانے کیلئے یہ ٹول بہترین ہے
Wisecut
شارٹ ویڈیوز کے لئے یہ ٹول بہترین ہے
Lumen
اگر آپ ویڈیو ایڈٹنگ میں نئے ہیں تو یہ ٹول آپ کیلئے ہے یہ آپ کو زیرو سے ہیرو بننے کے فارمولے پر چلتے ہوئے پوری ایڈٹنگ کرکے دے گا
Faceless YouTube channels can make you $3000/m.
But sadly, 98% of people don’t know how to get started.
Here's how you can start a faceless YouTube channel using Al: 👇
چند انتہائی بہترین اور مفید موبائیل ایپس جن کا آپ کے موبائیل میں ہونا ضروری ہے۔
اردو لکھنے کے لیے
SwiftKey Keyboard
انگلش سے اردو ڈکشنری کے لیے
Dic Box urdu
اور یہی ڈکشنری اردو سے انگلش کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے
جبکہ آفلائن اردو لغت کے لیے
Urdu Lughat (eagle ind)
تحریریں لکھنے کے لیے
Journey
ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Power Director
فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے
Snapseed
فوٹو میں کلر کوریکشن کے لیے
Adobe Lightroom
بیک گراؤنڈ ریموو کرنے کے لیے
Eraser
یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے
Tubemate
ٹورنٹ اور عام فائلز ڈاؤنلوڈنگ کے لیے
idm ( vicky bandick)
اور براؤزنگ کے لیے
Brave Browser
جبکہ فائل منیجر
Es file Explorer pro (older)
اور فونٹس کے لیے
zFont
کتابیں پڑھنے کے لیے
Anybooks
دوڑنے بھاگنے والی گیمز میں
Temple run oz
ہلکی پھلکی ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Timbre
لوگو یا فوٹو ڈیزائن کے لیے
Canva
وال پیپرز اور رنگ ٹونز کے لیے
Zedge
گرافک ڈیزائننگ کے لیے
Pixellab
بہترین فوٹو رزلٹ کے لیے
Gcam
انگریزی کالمز کے مختصر ورژن کے لیے
DeepStash
انگریزی میں فوٹو پر ٹیکسٹ کے لیے
Geulgram
اردو شاعری ڈھونڈنے پڑھنے کے لیے
Rekhta
موبائل ٹو موبائل فائلز ٹرانسفر کرنے کے لیے
Shareme
اور ایڈز فری یوٹیوب ایکسپیرینس کے لیے
YouTube Vanced
استعمال کرتا ہوں
یہ میری ذاتی پسندیدہ ایپلیکیشنز ہیں
جو میرے ہر موبائل میں ہوتی ہیں
جن کو میں کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں
اور انسے ملتی جلتی درجنوں ایپلیکیشن استعمال کرنے کے بعد انکو پھر بھی بہتر پایا ہے 👇
چند ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹویرز کا تعارف
ویڈیو ایڈٹنگ اس دور کا ٹرننگ پوائنٹ ہے ویڈیو ایڈٹرز کا بہت ہی زیادہ اسکوپ ہے یوٹیوب ہو یا فری لانس مارکیٹ ہر طرف ویڈیو ایڈیٹرز چھائے ہوئے ہیں آج میں آپ کو چند بہترین ویڈیو ایڈٹنگ سافٹ وئیرز کے متعلق بتاؤں گا
1: Camtasia
اگر آپکے پاس نارمل سسٹم یا سستا سا لیپ ٹاپ ہے
تو آپ کے لیے سب سے بہترین سوفٹویر کیمتیسا ہے
اگر آپکی ایڈیٹنگ بہت ہلکی پھلکی یا نا ہونے کے برابر ہے تب بھی آپ کیمتیسا استعمال کریں
حالانکہ کیمتیسا سے بہتر سوفٹویرز موجود ہیں
لیکن میں آپکو کہوں گا کہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرف جانے سے پہلے کیمتیسا تک محدود رہیں
یا پھر شروعات ہی ڈاونچی یا ایڈوبی سے کریں
خیر یہ سوفٹویر میں تین سال سے استعمال کر رہا ہوں
اور مجھے اس سے اچھے سوفٹویر کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ میرا کام اس میں ہی بخوبی ہوجاتا ہے
اگر آپ یوٹیوب پر کیمتیسا سیکھنا چاہتے ہیں تو
Gord Isman
کے چینل کے ٹیوٹوریلز لازمی دیکھیں
2: DaVinci Resolve
یہ ایسا سوفٹویر ہے جو کہ انتہائی ہائی لیول کے کام میں استعمال کیا جاتا ہے
ڈاونچی میں سب سے زیادہ کلر گریڈنگ کی اہمیت ہے
کئ ہالی ووڈ فلمیں ڈاونچی پر کلر گریڈ ہوئی ہیں
لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ڈاونچی ایک فری سوفٹویر ہے
ہے نا حیرت کی بات
کہ اتنا بڑا کمرشل لیول پر استعمال ہونے والا سوفٹویر لیکن بالکل فری ہے
اسی بات نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا
یہ بہت ہی کمال سوفٹویر ہے
سب سے اہم بات کہ یہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرح کریشن نہیں ہوتا
دوسری بات یہ ایڈوبی پرمئیر سے ہٹ کر زیادہ تر کام یا لوڈ جی پی یو پر ڈال دیتا ہے
جبکہ ایڈوبی پرمئیر اسکے برعکس سی پی یو پر زیادہ بوجھ بنتا یے
اگر آپ یوٹیوب پر ڈاونچی ریزالو سیکھنا چاہتے ہیں
تو
Waqas Qazi
یوٹیوب چینل پر سیکھ سکتے ہیں
3: Filmora
کیمتیسا کا ہم پلہ لیکن فیچرز میں تھوڑا سا بہتر سوفٹویر آپکو فلمورا کی شکل میں مل جاتا ہے
حالانکہ اس کے ڈیلوپرز اسکو بہتر بنانے کی دن رات کوشش کرتے رہتے ہیں.
لیکن مجھے فلمورا کا رینڈرنگ اور ایڈیٹنگ میکا نزم پسند نہیں ہے
دوسرا یہاں فائل سائز ایڈیٹنگ کے بعد الٹا بڑھ جاتا ہے
اس وجہ سے میں اسے استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں
لیکن اوور آل کیمتیسا سے
انیس بیس کے حساب سے موازنہ کیا جا سکتا ہے
اگرچہ اسکا انٹرفیس کیمتیسا سے زیادہ مشکل ہے
یوٹیوب پر آپ
Billy For U
کے فلمورہ ٹیوٹوریل دیکھ سکتے ہیں
4: Power Director
جس طرح موبائل کے تین مین لیول ہوتے ہیں
فلیگ شپ
مڈ رینج
بجٹ
کیمتیسا اور فلمورہ بنیادی سوفٹویر ہیں یا بجٹ والے سوفٹویر ہیں
جن میں تمام ضروری فیچرز تو ہیں
یہاں بجٹ قیمت کے حساب سے نہیں فیچرز کے حساب سے کہہ رہا ہوں
لیکن آپکو دل میں کھرک رہے گی کہ کچھ بہتر ہوتا تو مزا آتا
تو بجٹ اور فلیگ شپ کے درمیان پاور ڈائریکٹر آجاتا ہے
یہ کیمتیسا اور فلمورہ سے بہتر ہے
جبکہ ایڈوبی پرئمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سے کمتر ہے
اگر آپ فلمورہ یا کیمتیسا سے اپگریڈ کرنا چاہتے ہیں
لیکن بہت زیادہ سیکھنے کے جھنجھٹ میں بھی نہیں پڑنا چاہتے
کیونکہ ایڈوبی پرمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سیکھنے میں تھوڑے مشکل ہیں
تو آپ پاور ڈائریکٹر استعمال کر سکتے ہیں
پاور ڈائریکٹر سیکھنے کے لیے آپ
Power Director University
نامی چینل چیک کر سکتے ہیں
5: Adobe Premier Pro
ایڈیٹنگ کی دنیا میں بادشاہ کی حیثیت اگر کسی سوفٹویر کو حاصل ہے تو وہ ایڈوبی پرمئیر پرو ہے
حالانکہ ابھی لوگ اسے چھوڑ کر ڈاونچی ریزالو کی طرف جا رہے ہیں
لیکن پھر بھی اسکی حیثیت اپنی جگہ مسلم ہے
اگر آپ اپنے آپ کو ایڈیٹنگ کا بادشاہ بنانا چاہتے ہیں
تو یہ سوفٹویر آپکی ایڈیٹنگ کی ساری کھرک پوری کر دے گا
یہ واحد سوفٹویر ہے جو ماہانہ سب کرپشن کا حامل ہے
باقی سب سوفٹویر ون ٹائم پیمنٹ ہیں
یوٹیوب پر آپکو پاکستانی یوٹیوبر عمران علی دینا صاحب
GFX Mentor
نامی چینل پر انتہائی پروفیشنل انداز میں سکھاتے ہوئے مل جائیں گے
6: Final Cut Pro X
یہ سافٹویئر صرف ایپل کے آپریٹنگ سسٹم یعنی
میک او ایس پر ملے گا
ایپل سوفٹویر اور ہارڈوئیر انٹیگریشن کے لحاظ سے مشہور ہے اور یہ سوفٹویر بھی اپنے آپ میں ایک بہترین سوفٹویر ہے
ایپل تو اسے ایڈوبی پرئمئیر پرو کا ہم پلہ قرار دیتا ہے
لیکن میرے نزدیک یہ پاور ڈائریکٹر اور ایڈوبی کے درمیان کا سوفٹویر ہے
یعنی پریمیم مڈ رینج سوفٹویر ہے
اگر آپکے پاس ایپل ڈیوائس ہے تو پھر آپکے لیے یہ ایک بہترین سسٹم ثابت ہو سکتا ہے 👇
بچوں کےلئے 10 بہترین اور کارآمد ویب سائٹس
ان ویب سائٹس سے بچے بہت کچھ سیکھ سکیں گے ، نئی چیزیں ایکسپلور کر سکیں گے اور ڈیجٹل سکلز کے ساتھ ساتھ اپنی پرفامنس بھی بہتر کر سکیں گے تاکہ ان کے اندر منفی رحجانات پیدا نہ ہوں اور وہ موبائل سکرین ٹائم کو ایک ویلیوایبل ایڈیشن کے طور پر استعمال کر سکیں۔
https://t.co/YV7T6p66yG
نیشنل جیوگرافک نیوز چینل ایک مشہور امریکی چینل ہے جس سے آپ سب واقف ہوں گے یہ چینل سائنس ، جنگلات ، تاریخ اور دوسری ایڈونچرز ڈاکومنٹریز کےلئے مشہور ہے۔ اس چینل کی کئی ڈاکومنٹریز بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔
نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ نیشنل جیوگرافک کڈ امریکی و یورپین بچوں میں از حد مقبول ہے کیوں کہ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے مختلف پروگرامز ، ڈاکومنٹریز ، گیمز , کتابیں اور ہر ملک کے حساب سے ڈاکومنٹریز اپلوڈ کی گئی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کا بچہ انگش بھی سیکھے اور معیاری تفریح بھی حاصل کرے اور دنیا بھی دریافت کرے تو اپنے بچے کو اس ویب سائٹ پر لاگ ان کروائیں۔ یقیناً یہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے کئی گنا زیادہ مفید ہے۔
2: https://t.co/JGGdvlaoMZ ( https://t.co/245ldauFGS)
دنیا بھر میں سافٹ ویئر انجینئرز کی ڈیمانڈ ہے جو آنے والے سالوں میں مزید بڑھے گی۔ موجودہ وقت میں سافٹ ویئر ڈویلپرز سب سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کا بچہ بڑا ہو کر ایک بہترین سافٹ ویئر انجینئر بنے اور کچھ نیا کر کے اپنا نام اور پیسہ کمائے تو اسے اس ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔ یہ ویب سائٹ 6 سال سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو کوڈنگ سکھانے کےلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کے بچے کو بالکل مفت کوڈنگ اور دیگر مفید ڈیجٹل سکلز سکھاتی ہے۔ اس ویب سائٹ میں لاگ ان کرنے کےلئے بالکل دیر نہ کریں۔
3) https://t.co/LkxTaOZWut
یہ ویب سائٹ حقیقتاً اس محاورے کو غلط ثابت کرتی ہے کہ کھیلو گے کودو گے تو ہو جاؤ گے خراب۔ یہ بچوں کےلئے ایک دلچسپ ویب سائٹ ہے بالخصوص اگر آپ کا بچہ میتھ میں کمزور ہے تو اسے اس ویب سائٹ پر لاگ ان کروائیں۔ اس ویب سائٹ میں بچے مختلف گیمز کھیلتے ہیں جن کی مدد سے وہ میتھ بھی سیکھتے ہیں۔ نہ صرف میتھ بلکہ سائنس اور تاریخ کو سمجھنے کےلئے بھی گیمز موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ پر کلاس 1 سے کلاس 8 تک کے بچوں کےلئے گیمز موجود ہے
4) https://t.co/PgSbXflpls
یقیناً تمام والدین کی خواہش ہے کہ ان کے بچے سمارٹ بنیں ، ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور سب سے اہم وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے دلچسپ کوئز ، گیمز، پزل ، معلومات کا خزانہ ، کہانیاں ، ڈیلی ٹاسک اور ایڈونچرز سے بھرپور مواد ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کے بچے کبھی بور نہیں ہوں گے کیونکہ یہاں میوزک بھی ہے۔ یہ 2 سال سے 8 سال تک کے بچوں کےلئے مفید ہے۔
5) https://t.co/KUUKRb1LQv
یہ ویب سائٹ دراصل ایک کارٹون چینل ڈزنی جونئیر کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر بچو کو معیاری تفریح میسر ہوتی ہے۔ کئی مقبول کارٹون سیریز اس ویب سائٹ میں نشر ہوئے ہیں جیسے Mickey Mouse Clubhouse , Doc McStuffins , Sofia the First اور Little Einsteins وغیرہ۔ ڈزنی جونئیر میں بچوں کی معیاری تفریح ہوتی ہے اور ان کو انگلش سیکھنے میں بھی معاونت ملتی ہے
6: https://t.co/Ky8OGJjcHD
ناسا نے یہ ویب سائٹ خصوصی طور پر بچوں کےلئے ڈیزائن کی ہے تاکہ وہ خلا اور اس کے متعلق دیگر معلومات سے آگاہی حاصل کر سکیں اور انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ سپیس کے بارے میں سیکھ بھی سکیں۔ اس ویب سائٹ میں سپیس گیمز ہیں ، سپیس کے متعلق ڈاکومنٹریز ہیں اور سپیس ہیروز کی کہانیاں ہیں۔ یقیناً اس ویب سائٹ سے آپ کے بچے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ان کے اندر سائنس دان بننے کی کوشش بھی اجاگر ہو سکتی ہے۔ بےفکر رہیں یہاں آپ کے بچے بور نہیں ہوں گے۔
7: https://t.co/aI070gl9bu
یہ ڈیجٹیل آرٹ کا زمانہ ہے۔ NFt ڈیزائن ہزاروں ڈالروں میں بکتے ہیں۔ صرف ایک NFT ٹوکن ہمیں لاکھ پتی بنا سکتا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کی ملٹی بلین ڈالر انڈسٹری الگ سے کام کر رہی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کہ بچے ڈیجٹل آرٹ اکانومی کا حصہ بنیں تو یہ ویب سائٹ ان کےلئے ایک بہترین شروعات ہے۔ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے مختلف خاکے ، گیمز اور سرگرمیاں ہیں۔ بچے شوق سے ان میں حصہ لیتے ہیں اور ان کا آرٹ کی طرف رحجان بڑھتا ہے۔
8: https://t.co/efnr3CF6ft
یہ ویب سائٹ امریکی بچوں کےلئے وہاں کی اتھارٹیز نے قائم کی ہے۔ یہ نیشنل لائبریری آرکائیو کے زیر اہتمام ہے۔ یہ ویب سائٹ ٹین ایجرز بچوں کےلئے انتہائی مفید ہے۔ اس ویب سائٹ کے مخلتف ویب پیجز ہیں جن کے اندر فن ایکٹوٹیز کی جا سکتی ہیں۔ بلکہ یہاں آپ لائبریری کے کنسلٹنٹ کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔ اس لائبریری سے آپ کے بچے گلوبل آرٹس کا تحزیہ حاصل کر سکتے ہیں جو ان کی شخصیت میں ایک تاثر پیدا کرے گا اور دوسرے بچوں سے منفرد بنائے گا۔
9: https://t.co/UjdSkB07r1
بچے کتب بینی سے دور ہو رہے ہیں ، اس کی ایک وجہ بچوں کی دلچسپی کا مواد بھی نہ ہونا ہے۔ اس ویب سائٹ میں بچوں کےلئے انتہائی دلچسپ کارٹون بکس تھری ڈی پرنٹنگ کے ساتھ اپلوڈڈ ہیں۔ انھی کہانیوں کے اوپر کارٹون دکھائے جاتے ہیں ، بچوں کو ان کے پسندیدہ مصنف سے لائیو سیشن میں ملنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور بچوں کی ایک اپنی منفرد کمیونٹی ہے جہاں وہ دلچسپ خیالات شئیر کرتے ہیں۔
10: https://t.co/LhtvkeE3PV
اب تک آپ کو جتنی ویب سائٹس کی معلومات فراہم کی ہیں یہ انٹرنیشنل ویب سائٹس تھیں۔ مگر یہ ویب سائٹ صرف پاکستانی بچوں کےلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ ان بچوں کےلئے ہے جو میتھ میں کمزور ہیں۔ ان کی میتھ پرفامنس کو بہتر کرنے کےلئے اس ویب سائٹ میں کریکولم کوئز کی صورت میں اپلوڈڈ ہے۔ بچے خود سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پوائنٹس جیتتے جاتے ہیں۔ یہ پری سکول کے بچوں سے لے کر گریڈ 12 تک کے بچوں کےلئے مفید ہے۔ ویب سائٹ کا الگورتھم بچوں کی پرفامنس مانیٹر کرتا ہے اور ایک مہینہ بعد پروگرام رپورٹ والدین کو ای میل کر دیتا ہے۔ اس ویب سائٹ کی سب سے اہم بات یہاں اپلوڈڈ کورس پاکستان کے نیشنل کریکولم کے عین مطابق ہے۔