پریس ریلیز
تاریخ: 13 مارچ 2025
*نوجوانانِ مہاجر کی جانب سے سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہارِ افسوس اور مذمت*
نوجوانانِ مہاجر کے چیئرمین زوہیب اعظم بھائی نے بلوچستان میں پیش آنے والے سانحہ جعفر ایکسپریس پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں اور نہتے فوجیوں کا قتل عام نہ صرف انسانی اقدار کے منافی ہے بلکہ یہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر حملہ ہے۔ کسی بھی قوم، مذہب، یا نظریاتی جہدوجہد میں بے گناہوں کا قتل عام کرنا انسانی اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔
نوجوانانِ مہاجر کا ہر فرد اس موقع پر ریاست اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرکے ان کی مکمل بیخ کنی کریں گے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کو کسی بھی صورت حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد نہیں کہا جا سکتا۔ بلوچستان غیرت مند، مہمان نواز بلوچوں کی زمین ہے، اور مٹھی بھر دہشتگرد اس کی امن و محبت کی فضا کو خراب نہیں کر سکتے۔
ہم سانحہ جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمارے دل پر ہمیشہ ثبت رہیں گی۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان ایک مضبوط، مستحکم، اور پرامن ملک بن کر رہے گا ۔
اس افسوسناک واقعہ پر شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے نوجوانانِ مہاجر کی جانب سے آج منعقد ہونے والے سرفراز احمد کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا .
ہم کسی بھی صورت میں بے گناہوں کے قتل کو جائز نہیں سمجھتے۔ انسانی جانوں کا احترام ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔
بلوچستان ہمارے غیرت مند اور مہمان نواز بلوچ بھائیوں کی سرزمین ہے۔ ہم اس کی امن و محبت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہم پاکستان کے تمام قومیتوں، مذاہب، اور ثقافتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
نوجوانانِ مہاجر
اب بات یہاں تک آگئی ہے!!!!
مشک مہاجر❤
جئے مہاجر
We present a tribute to whole muhajir nation for their sacrifices.
Muhajir Culture Day is a reminder of our shared journey. Let's celebrate together with the Essence of Muhajir Culture with Our New Fragrance
'Mushk E Muhajir’ By Memoryal
After 25% discount price 1599/- on 50ML bottle. Dc 200 to 250 depend on area۔
#MuhajirCultureDay
#24DecemberMuhajirDay
#NojawananEMuhajir
24۔دسمبر یوم مہاجر ثقافت کا پیغام ہر جگہ پھیل رہا ہے۔۔
کہیں شاہ فیصل کے سیفی مصالحہ والے بھائی 24 دسمبر کو دسکاونٹ دے رہیں ہے تو کہیں کورنگی میں کسٹمائیز آڈا مہاجر نوجوانوں کا دل جیت رہا ہے، اور بلدیہ والوں نے تو موبائل مارکیٹوں میں بینر لگا دئیے ہے۔۔۔
یوم مہاجر ثقافت____ ایک ثقافت____ ایک قوم
ُ#جئے_مہاجر
As Chairman of Nojawanan-e-Muhajir, had a
Great meeting with the amazing Managing Director Karachi Premier League Hira Soomro ! Her vision for women's empowerment and societal progress aligns perfectly with our goals, especially the visionary CEO KPL Abdul Moiz Bin Zahid , who's bringing back the vibrant culture of Karachi.
#NojawananEMuhajir
#KPL
#Karachi
#WomenEmpowerment
#CulturalRevival
#JiyeMuhajir
After Long Time!!!
جب انسان کی زندگی کو اہمیت نہیں دی جائے گی تو اس ہی قسم کے ردعمل کی توقع کی جا سکتی ہے ۔۔۔
ایک ٹرک سے زیادہ انسان کی جان قیمتی ہے ۔۔۔۔۔
شاباش❤
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
ہر جابر و ظالم کا کرتے ہی چلو سر خم
پاکستانی عوام، حکومت پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال 27 اکتوبرکا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔27اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے۔ اس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے74 سال پہلے اس دن بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، خوفزدہ کرنے، انہیں محکوم بنانے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیلئے اپنی افواج سرینگر میں اتاری تھیں۔
بھارت کا ظلم و جبر آج بھی جاری ہے، عالمی برادری سے وعدوں اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضائ قائم کر رکھی ہے اور بھارت اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے۔
یہی وقت یے کے ہمیں کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوکر یہ ارادہ کرنا چاہئے کے کشمیر کی آزادی تک جنگ رہیگی جنگ رہیگی..
#KashmirIsOurRedLine
#KashmirBlackDay2024
#StandWithKashmir
#کشمیر_کی_آزادی
" 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر "
کے موقع پر پوری مہاجر قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم نوجوانان مہاجر کے پلیٹ فارم سے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں ، مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ ہر ایک محب وطن پاکستانی کا مسئلہ ہے ۔ نوجوانان مہاجر بھارت کی جانب سے کشمیر پر کئے جانے والے غیر قانونی و غیر اخلاقی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان سے بھی مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ و فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
#KashmirIsOurRedLine
#KashmirBlackDay2024
#StandWithKashmir
#کشمیر_کی_آزادی
#nojawananemuhajir
یہ دن کشمیری عوام سے کیے ہوئے اس وعدے کا دن ہے جو قائد اعظم کے اس بیان کی صورت کے کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔اور شہ رگ کبھی کسی انسان کی بھی دشمن کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔۔
#KashmirBlackDay2024#StandWithKashmir#کشمیر_کی_آزادی
پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال 27 اکتوبرکا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔27اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے۔
#KashmirBlackDay2024#StandWithKashmir#کشمیر_کی_آزادی
مرحومہ آمنہ عارف اور ان کے والد مرحوم کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے جے ڈی سی اور فرزند پاکستان جناب علی شیخانی کا بڑا اعلان
اگر گھر نہیں ہے تو گھر بھی دیں گے اور سپریم کورٹ تک کا وکیل بھی دیں گے
@AliSheikhani01