وقتِ رخصت تجھے نہیں معلوم
کتنے آنسـو چُھپا گئی بارش۔۔۔!!!!
قطرہ قطرہ گِری مگر پھر بھی
زخم گہرا لگا گئی بارش۔۔۔۔۔۔!!!
تُو کہیں بھیگتا نہ ہو تنہا
ایک دھڑکا لگا گئی بارش۔۔۔۔۔!
#Ansaar
ہر بچھڑنے والا رشتہ ہمارے اندر کسی ایک احساس کو مردہ کر جاتا ہے کچھ لوگ ہمارا یقین دفن کر جاتے ہیں کچھ اعتماد کچھ دوستی کچھ خوشیاں اور کچھ ہماری زندگی۔۔!!
#Ansaar
کب، کیوں، کتنا اور کس طرح لکھنا اور بولنا ہے؟ سوشل میڈیا پر متحرک لوگوں کو ان باتوں کا خیال ضرور رکھنا چاہیئے-
ہر موضوع پر رائے دینا بھی بعض اوقات نقصان کا سبب بن جاتا ہے-
#Ansaar
ایسی منہ زور اداسی ہے میرے کمرے میں..!
جو تیری یاد کا تختہ بھی الٹ سکتی ہے,
ضبط بھی اپنی جگہ ہے ��گر اے خاموشی
اتنا مت چیخ کہ شریان بھی پھٹ سکتی ہے
#Ansaar
دُنیا میں آپ کسی بھی شخص کو کُرید لیں ھر شخص ہی مُحبت کا مُتلاشی ھے ھر کسی کو مُحبت چاھئیے۔
مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ پھر نفرتیں کون بانٹ رھا ھے؟
وہ لوگ خود مُحبتیں کیوں نہیں دیتے جو مُحبتوں کی تلاش میں عمریں گُزار دیتے ہیں۔ـ۔
#Ansaar
پھر یوں ہوا.
کہ دل کی لگی, دل کو لگ گئی
وه شخص مجھے صبر کی عادت سکھا گیا
پھر یوں ہوا.
کہ ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کہ لازم و مل��وم کچھ نہیں
پھر یوں ہوا.
کہ بات حدوں سے نکل گئی
کچھ خواب رنجشوں کی حراست میں مر گۓ.😥
#Ansaar
اداسی
اداسی بس میں تھوڑی ہے
کہ دل کو ڈپٹ کر کہہ دیں
ہمیشہ خوش رہا جائے
چلو ایسا بھی اگر کرلیں
کہیں سے کھینچ کر ہنسی
لبوں تک لے بھی آئیں تو
کیسے آنکھ تک لائیں؟
ایسے میں اگر ہم نظم لکھیں گے
اداسی اس میں جھلکے گی
#Ansaar