@Asadrchaudhry Ye Allah k shair kon c namaz adaa kr rhy Hain jis main raku k bad dobara hath band rhy Hain lagta hai Allah k shairo ko namaz b sai parhni nhi ati ya phir neend main Hain sb
ایک دور تھا جب بالی وڈ میں کامیابی کے لیے قد کاٹھ، خوبصورت رنگ، گھنے بال اور اچھی باڈی کو لازمی سمجھا جاتا تھا۔ لیکن ان سب چیزوں کے بغیر بھی نانا پاٹیکر وہ اداکار تھے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنا ایک بہترین مقام بنایا۔
انہوں نے کئی دم دار اور یادگار فلمیں دیں۔ ان کے ڈائیلاگز، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور ایکسپریشنز کا اپنا ہی ایک انداز تھا، جو انہیں دوسرے اداکاروں سے منفرد بناتا تھا۔
دوسری جانب اس چمکتے دمکتے بالی وڈ میں نانا پاٹیکر نے ہمیشہ سادگی کو ترجیح دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی فلم مکمل کرتا ہوں تو واپس اپنے گاؤں چلا جاتا ہوں، کھلے آسمان کے نیچے چارپائی بچھا کر سو جاتا ہوں۔ نہ پارٹیوں میں جاتا ہوں اور نہ ہی بالی وڈ میں میرے بہت زیادہ قریبی دوست ہیں۔
کرانتی ویر، پرندہ، اب تک چھپن، پراہار، نٹسمرٹ اور ویلکم سمیت ان کی کئی فلمیں آج بھی ان کی شاندار اداکاری کی یاد دلاتی ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں موجود طبقاتی فرق، مذہبی تعصب اور انسانوں کے درمیان نفرت جیسے کئی حساس مسائل کو اپنی فلموں اور کرداروں کے ذریعے اجاگر کیا۔
نانا پاٹیکر کا ایک اور پہلو بھی بہت اہم ہے۔ جب بھارت میں کسان خودکشیاں کر رہے تھے تو انہوں نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کی اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے عملی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اداکار مکرند اناسپُرے کے ساتھ NAAM Foundation کی بنیاد بھی رکھی، جس کے ذریعے کسانوں اور غریب و متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی۔
یہ بھی ان کی سادگی کی مثال ہے کہ شہرت اور دولت کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کو آسائشوں کے بجائے سادگی کے قریب رکھا۔نانا پاٹیکر ایک کمال کے اداکار تو تھے ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت انسان بھی تھے۔
آج بالی وڈ کے اس منفرد فنکار کے مداحوں کے لیے یقیناً ایک دکھ بھرا دن ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں کارڈیک اریسٹ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رب ان کی آتما کو شانتی دے۔🙏🙏
@afnanullahkh Achaaa g fer himat kro free and fair elections announced kr den lag pta jae ga or mulak se ye intshaar b khatam ho jae ga q containers Laga k mulak band Kiya hova hai