Follow me only if you value verified information, zero abuse, and a touch of poetry & humour.
If outrage is your hobby, you’ll feel out of place here 😉
اگر وسائل اور حالات اجازت دیتے ہوں تو پانچ چھ بچے کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ البتہ یہ فیصلہ ہر خاندان کے حالات، استطاعت اور باہمی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔
یہ میرا ذاتی خیال ہے، ضروری نہیں کہ آپ اس سے متفق ہوں!
سیاست اگر دیانت، اصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے کی جائے تو ایک نہایت باوقار اور نیک عمل ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے ہاں اسے کاروبار اور طاقت کے حصول کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ نہ نظریہ، نہ اصول، نہ کوئی اخلاقی حد؛
بس ایک ہی مقصد ہے، اقتدار، اور وہ بھی کسی بھی قیمت پر ☹️
اے پاک پروردگار!
ہمیں برداشت، نرمی اور درگزر کا وصف عطا فرما۔ غصے کے لمحات میں خاموشی اور حکمت سے کام لینے کی توفیق دے، اور اختلاف کے وقت ہماری زبان کو شائستگی اور ہمارے دل کو وسعت عطا فرما۔
۔ آمین یا رب العالمین
ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ نئے صوبوں کے سب سے زیادہ پُرجوش حامیوں میں اکثریت اُن لوگوں کی کیوں دکھائی دیتی ہے جنہیں سیاست میں کوئی مستقل ٹھکانہ نصیب نہیں ہوا؟
آخر اس غیر معمولی جوش کے پیچھے کیا محرک ہے؟ 🤔
بدقسمتی سے ہماری سیاست کا المیہ یہ ہے کہ خدمت کی جگہ احسان جتانے نے لے لی ہے, اور اجتماعی سوچ کے لفظ ’’ہم‘‘ کی جگہ انفرادی مفاد کا لفظ “میں” غالب آ گیا ہے۔
سیاست احسان جتانے کا نہیں، عوام کا قرض اتارنے کا نام ہے اور جہاں سیاست میں “میں” غالب آ جائے، وہاں عوام ہار جاتے ہیں!
دس سال پہلے جمائما گولڈ سمتھ نے عالت سے یہ حکم حاصل کیا کہ اس کے بواءے فرینڈ رسل برانڈ کے جنسی تعلقات کے بارے میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر بات نہیں ہو سکے گی تا ہم رسل برانڈ کو ایک اور مقدمے میں سزا ہونے پر جمائمہ نے تازہ ترین ٹویٹ فرمایا ہے کہ "میں مجبور تھی وہ بے غیرت تھا"۔
غدر مچا ہوا ہے اس وقت برطانوی میڈیا میں
جمائما کا لمبا چوڑا ٹویٹر بیان بھی ضرورپڑھیں۔
اگر یہ منصوبہ پیپلز پارٹی یا سندھ حکومت کا نہ ہوتا تو شاید دانشوروں، تجزیہ کاروں اور نام نہاد ناقدین کی جانب سے اسے بین الاقوامی سطح کا مثالی منصوبہ قرار دے کر خوب پذیرائی دی جاتی۔ افسوس کہ 10 لاکھ گھر مکمل ہونے کے باوجود کئی حلقوں کی خاموشی برقرار ہے۔
جوائنٹ فیملی سسٹم سازگار حالات میں، محبت، احترام اور برداشت کے جذبے کے ساتھ پروان چڑھے تو واقعی کسی نعمت سے کم نہیں۔
بزرگوں کی سرپرستی، اپنوں کا ساتھ، بچوں کی رونقیں اور دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا سہارا، یہ وہ دولت ہے جو پیسوں سے نہیں خریدی جا سکتی!
مذہبی ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت پیغام۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوامی نارائن مندر پہنچ کر ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
@murtazawahab1
علامہ اقبال محض شاعر نہیں، ایک فکر، ایک تحریک اور ایک بیداری کا نام ہیں۔ اُن کا فلسفۂ خودی، عشقِ حقیقی، صوفیانہ شعور اور اجتہادی فکر آج بھی انسان کو غلامیِ ذہن سے نکل کر بلند پروازی کا درس دیتی ہے۔
یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت۔ اور دعا ہے کہ پروردگار اُن کی مغفرت فرمائے۔ آمین