گلگت بلتستان کی باشعور عوام یہ بھی جانتی ہے کہ دہائیوں سے پاکستان کو کون لُوٹ رہا ہے، اور اب یہ بھی جان چکے ہیں کہ انہیں پاکستان پہ کون مسلط کرتا ہے!
7 جون کو عوام اس ظلم و زیادتی کے خلاف اور عمران خان کے نظریے کو ووٹ ڈالیں گے۔
#جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان
جب آپ ایوان میں اپوزیشن نام کی چیز ہی نہیں چھوڑیں گے تو پھر میدان میں عوامی ایکشن کمیٹیوں کی طرز کی باڈیز سامنے آئیں گی، آپ کو ہر جگہ قومی حکومت ماڈل کا شوق ہے، کشمیر میں 53 کے ایوان میں کوئی 30 سے زیادہ تو وزیر، مشیر، معاونین خصوصی ہیں، ہر دوسرے رکن کے پاس جھنڈے والی گاڑی ہے، اپوزیشن صرف 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہیں، 53 کے ایوان میں 45، 46 لوگ تو حکومتی بینچوں پر ہیں، پھر اسی طرح اپوزیشن میدان میں ابھرے گی، ہر احتجاج کو ڈنڈے کے زور پر اور غداری اور دہشتگردی کے لیبل لگا کے دبا دینا مسائل کا حل نہیں ہوتا، ویسے بھی ہم کالعدم تنظیموں سے جب چاہتے ہیں اپنے حق میں پریس کانفرنس کرا لیتے ہیں، کشمیری غدار نہیں ہیں وہ محب وطن ہیں، وہ پاکستان سے پیار کرنے والے لوگ ہیں، آپ دشمن کو صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں
پنجاب "لاہور" میں ایک کمپنی لوگوں سے انویسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے لے کر بھاگ گئی - ڈبل شاہ سے بڑے فراڈ کے اس کیس میں بیوروکریسی ، سیاستدان اور بڑے بڑے پولیس افسران کا پیسہ شامل ہے جو کمپنی کے مالک لے کر پاکستان سے نکل گئے ہیں ؛ جلد اس پورے مبینہ فراڈ کی کہانی سامنے لائیں گے انشاء اللہ
آج گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کا وزرٹ کیا، ہر حلقے میں سب سے بڑی ریلی تحریک انصاف کی دیکھی، یہ گلگت کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ گلگت کی عوام وفاق میں موجود حکومت کو سپورٹ نہیں کرتی نظر آرہی۔۔
یہ ہے گلگت بلتستان الیکشن کا آزاد سروے حبیب اکرم صاحب
پی ٹی آئی کی مقبولیت صرف GB نہیں ہوتے پاکستان کی ساری جماعتوں کی مجموعی مقبولیت کے مقابل بھی unchallenged ہے
یہ ہے لاہور میں داتا دربار کے سامنے وہ جگہ جہاں غریبوں کے لئے پناہ گاہ ہوا کرتی تھی مگر موجودہ حکمرانوں نے عین اپنے وژن کے مطابق پناہ گاہ ختم کر دی اور اب وہ بے گھر غریب افراد شدید گرمی میں حکومت کے جدید "وژن" والے بنچوں پر سونے پر مجبور ہیں
کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ملٹری قیدی وقاص علی نے اسیری کی دیواروں کے پیچھے سے یہ نظم قوم کے نام بھیجی ہے:
نہ گفتگو سے، نہ وہ شاعری سے جائے گا
عصا اٹھاؤ کہ فرعون اِسی سے جائے گا
اگر ہے فکر گریباں تو گھر میں جا بیٹھو
یہ وہ عذاب ہے، دیوانگی سے جائے گا
بجھے چراغ، لٹیں عصمتیں، چمن اجڑا
یہ رنج جس نے دیئے، کبھی خوشی سے جائے گا
جیو ہماری طرح، مارو ہماری طرح
نظام زر تو اِسی سادگی سے جائے گا
جگانا شہ سے مصاحب کو خواب سے
اگر وہ جاگ اٹھا تو نوکری سے جائے گا
وقاص علی
کوٹ لکھپت جیل، لاہور
#ہمیں_اپیل_کا_حق_دو
#خاموش_صدائیں
#khamosh_sadayen
یہ ہے پاکستانی اشرافیہ کا سفاک چہرہ۔۔۔ان کے سکول، ہسپتال، بنک اکاؤنٹس،جائیدادیں سب سوئٹزرلینڈ/یورپ میں ہیں، یہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان میں ہوتے ہیں، گلگت بلتستان میں ترقی کے انقلاب کی نوید سنا کر،صحت کی معیاری سہولیات ہر گھر تک پہنچانے کے وعدے،سبز باغ دکھا کر جناب نواز شریف صاحب روٹین کی صحت معائنہ کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔۔۔۔یاد رہے کہ یہ روٹین معائنہ بھی پاکستان میں کرنے کا اپنی شان کیخلاف سمجھتے ہیں باقاعدہ علاج معالجہ کا تو پاکستان سے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا؟؟؟
اشرافیہ کے نام پر مافیا ہی پاکستان کے مسائل کا اصل ذمہ دار ہے۔
آج شہزاد اکبر صاحب نے سب کو یاددہانی کروائی کہ نیب ترامیم کو عمران خان نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا حالانکہ ان ترامیم سےخان کا اپنا فائدہ تھا.
لیکن خان نے ججز کو جواب دیا تھا کہ میرا نقصان بیشک ہوجائے لیکن ملک بچالیں۔
یہ ہوتا ہے اصولی لیڈر!
@ShazadAkbar#گلگت_بلتستان_خان_کا