لیکن اس ریاست کے دعویدار پھر بھی کہتے ہیں خیبر پختونخوا کی عوام دہشتگرد ہے،آخر کب تک ھماری معصوم بچے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتیں گے۔۔۔؟
ریاست اداروں اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس اس سنگین مسلے کا کوئی حل موجود ہے؟ آخر کب تک ھم ریاست کی ناکام پالیسوں کے نتائج میں لاشیں اُٹھاتے رہینگے ؟
#KohatBlast
#Pakhtunkhwableeding
وزیرِ اعلیٰ کا بنیادی کام اپنے عوام کی خدمت کرنا اور صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر پالیسیاں بنانا ہے، لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے پورے صوبے کو ایک ہی شخص کی رہائی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ عمران خان کی رہائی سے رسائی تک کا یہ سفر جاری ہے، جبکہ پورا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ہم دن بدن پیچھے رہتے جا رہے ہیں۔
ارسلان خان ناظم
صوبائی ترجمان، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa
⬛️ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں مل کر صوبے کے عوام کے آئینی حقوق پامال کر رہی ہیں۔
⬛️ خیبر پختونخوا کے وسائل پر دوسروں کا قبضہ اور یہاں کے عوام کی محرومی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
⬛️ گیس اور تیل درازندہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کی سرزمین سے نکل رہی ہے، مگر پائپ لائن پنجاب کی جانب بچھائی جا رہی ہے۔
⬛️ آئین کے تحت صوبے کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔
⬛️ خیبر پختونخوا روزانہ تقریباً 500 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا کرتا ہے، مگر اسے اپنی ہی پیداوار میں سے صرف 150 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
⬛️ ایف آر درازندہ میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر پنجاب کی جانب گیس پائپ لائن ناقابل قبول ہے۔
⬛️ یہ رویہ آئین، وفاقی اصولوں اور مقامی عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
⬛️ بدقسمتی سے اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ گیس اور بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں گھریلو اور صنعتی ضروریات کے لیے گیس اور بجلی دستیاب نہیں۔
⬛️ کارخانے بند ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
⬛️ دوسری طرف پنجاب، جہاں گیس اور بجلی کی پیداوار سب سے کم ہے، وہاں صنعتوں اور گھریلو صارفین دونوں کو بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
⬛️ اگر گندم پر پنجاب کا حق تسلیم کیا جا سکتا ہے تو پختونخوا کی گیس، تیل اور بجلی پر یہاں کے عوام کا آئینی حق کیوں تسلیم نہیں کیا جا رہا؟
⬛️ وفاق صرف گیس اور بجلی ہی نہیں بلکہ ان وسائل کی مد میں پختونخوا کے مالی واجبات ادا کرنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔
⬛️ پختونخوا کے وسائل لوٹنے میں صوبائی حکومت سہولت کار بنی ہوئی ہے۔
⬛️ پختونخوا کی محرومیوں میں اضافے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت ایک ہی صفحے پر ہیں۔
⬛️ جن قوتوں کی خوشنودی کے لیے دونوں حکومتیں سرگرم ہیں، انہیں عوام کی بجائے صرف پختونخوا کے وسائل سے دلچسپی ہے۔
⬛️ مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹ پلک، درازندہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر گیس و تیل پیدا کرنے والے علاقوں کے عوام کو آئین کے مطابق فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا جائے، رائلٹی اور دیگر مالی حقوق شفاف انداز میں ادا کیے جائیں اور صوبے کے قدرتی وسائل پر اس کا آئینی حق عملی طور پر تسلیم کیا جائے۔
⬛️ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے وسائل پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کرے گی اور صوبے کے آئینی، معاشی اور وسائل کے حقوق کے لیے ہر سیاسی، آئینی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty