عمران خان کے شوکت خانم کی تعریف کرنا چاہوں گی، مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کو جو دعائیں مل رہی ہیں وہ اس ہسپتال کی وجہ سے مل رہی ہیں۔ میں ایک پرائیویٹ مریضہ تھی ادائیگی کر رہی تھی لیکن میرے ساتھ جو غریب آدمی زیر علاج تھا اس سے پیسے نہیں لیئے جارہے۔ شوکت خانم کو ضرورعطیات دیں میں نے وہاں پر غریبوں کا علاج مفت ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان کا اپنے علاج کے بعد انٹرویو
عاصمہ شیرازی صاحبہ کا مسئلہ ان کے پاس ہمیشہ کی طرح معلومات نہ ہونا ہے۔پچھلے 15-20سالوں میں انھیں کبھی خبر دیتے نہیں دیکھا، ہمیشہ کمزور تجزیہ اور موضوع پر بات کرتے دیکھا۔
معلومات کا فقدان ہے جو نہیں معلوم کہ
ا-نوازشریف کی بیماری جعلی تھی، ڈیل تھی۔
ب-عمران خان نے ہی دانستہ رحم کھا کر نوازشریف کو باہربھیجا تھا جب جنرل باجوہ اور فیض نے انھیں (جھوٹی) بیماری کا بتایا۔
(عوامی سطح پر وہ شیریں مزاری اور فواد چوہدری وغیرہ کا نام لیتے رہے جیسے شاہد عباسی کے اے سی اتروانے کا اعلان کیا لیکن کبھی ایسا نہیں کیا۔
جیسے رانا ثناءاللہ نے خود اعتراف کیا کہ انھوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ عمران نے نہیں آپ نے گرفتارکروایا۔
جیسے خواجہ آصف نے خود اب اعتراف کیا کہ جنرل باجوہ نے جیل بھجوایا تھا کیونکہ گوجرانوالہ جلسہ کی مذمت نہیں کی۔
جیسے فریال تالپور کو بھی عمران خان نے گرفتار نہیں کروایا تھا اور ایسے بیشمار ملکی سیاست سے جڑے واقعات اور الزامات)
پ- ایک سال سے جس شخص سے کسی نے ملاقات نہ کی ہو اس کی ذہنی حالت کیا ہوگی، جو ہسپتال سے باربار واپس جیل گیا ہو پیشکش کے باوجود کے وہ ڈیل کرکے ہسپتال رہ سکتا ہے اس شخص اور نواز شریف، آصف زرداری کو ملانا اور سنگین بیماری کو ریلیف قرار دینا قابل شرم تجزیہ ہے۔
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
"آئرن لیڈی "(ایک استاد کے نام جو اپنے ہی شاگردوں کی بے اعتنائی کا نشانہ بن رہا ہے )
"آئرن لیڈی " یعنی صنف آہن - یہ ڈاکومنٹری دیکھیں گے تو آ پ کو لگے گا کہ فرہنگ اور ڈکشنری میں یہ لفظ شاید بنا ہی ڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے تھا - ان اٹھتیس منٹوں میں "رفتار " چینل نے ان پچاس سالوں کا خوبصورت احاطہ کیا ہے جو انسانی خدمت ؛ مسیحائی ' تدریس ' بے باک سیاست ' لیڈر شپ اور جرات اور بہادری اور وفا جیسے الفاظ کا مرکب ہیں - ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج قید ہویے تین سال سے زیادہ کا عرصۂ ہوگیا ہے لیکن جس بات کا مجھے سب سے زیادہ دکھ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ان کے سٹوڈنٹس نے بھی ان کیلئے اس طرح سے آواز نہی اٹھائی جس طرح ایک استاد کا حق اور کسی سٹوڈنٹ کا فرض ہوتا ہے - پوری دنیا میں مجھ سمیت ہزاروں ڈاکٹرز ہونگے جنہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹریننگ حاصل کی ہوگی اور کبھی نہ کبھی ان کے سٹوڈنٹ رہیں ہونگے لیکن میں نے ان کے حق میں ان سٹوڈنٹس کی طرف سے جو آوازیں سنیں ' وہ عشر عشیر بھی نہیں ہیں - یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے - یہ امر باعث ندامت ہے کہ اتنی قابل پروفیسر اور لیڈر جس کو سرجری تھیٹر میں ہونا چاہیے تھا ' جس کو کسی لیکچر ہال میں ہونا چاہیے تھا - جس کو آج پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ہے جہاں اس کے اور آزادی کے درمیان بس ایک کاغذ حائل ہے جس پر اگر وہ یہ لکھ کر استعفی دے دے کہ اس کا عمران خان اور تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہی تو اگلے روز وہ آزاد ہوگی - لیکن جتنا میں میڈم کو جانتا ہوں ' وہ اس جیل میں روح سے آزاد ہوجائینگی پر عمران خان سے کیے حلف سے کبھی آزاد نہی ہونگیں - آج کے زمانے میں ایسے لوگ نایاب ہیں - کمیاب ہیں - عدم دستیاب ہیں - اور اسی عدم دستیابی کو "قحط ارجال " کہتے ہیں - اس ڈاکومنٹری میں میں جتنا ہوسکا اپنی بساط کے مطابق ان کیلئے آواز اٹھائی ' لیکن ان کے تمام سٹوڈنٹس پر بھی یہ ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اس ڈاکومنٹری کو شئر کریں اور آواز اٹھائیں - ایسی بے باک ڈاکومنٹری کو اتنی خوبصورتی سے بنانے پر "رفتار " چینل اور ان کی تمام ٹیم مبارکباد اور داد و تحسین کی مستحق ہے -
#ReleaseIronLady_DrYasminRashid
Link of the video:
https://t.co/RMRfh8LMqE
----------------------------------------------------
@MoeedNj@ImranRiazKhan@SabeeKazmi786@ARYSabirShakir@Dr_YasminRashid@soulful7867
2024 کا الیکشن ایک ایسا انقلاب تھا جو پاکستان نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہر حربہ استعمال کیا گیا کہ تحریک انصاف کو ووٹ نہ پڑے نہ کوئی نشان تھا نہ کیمپین تھی نہ کوئی پیسہ تھا انٹرنیٹ بھی بند تھا تاکہ لوگوں کو اپنے پولنگ بوتھ کا پتہ ہی نہ چلے اس کے باوجود لوگ ووٹ دینے نکلے ! نسیم زہراء
وفاق میں مواصلات کی وزارت بہت پرکشش ہوتی ہے، کہتے ہیں ٹھیکوں میں لمبا مال بنتا ہے، مراد سعید 3 سال اس تگڑی وزارت کا وزیر رہا، آج پتہ چلا ہے مراد کے بھائی پختون خوا میں گریڈ 9 کے معمولی ملازم ہیں، سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر، جہاں مراد کی والدہ بھی رہتی تھیں۔ اور یہ وہ صوبہ ہے جہاں 13 سال سے PTI کی حکومت ہے اور مراد اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک۔ مملکتِ خداداد کوئی ایک بار سادہ MNA بن جائے، تو اگلی 7 نسلیں محلات میں منتقل ہو جاتی ہیں
پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اسوقت غیر جمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے۔ بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 68 ارکان ایک گروپ کے طور پر عمران خان صاحب اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر صوبائی صدر اور آئندہ وزیر اعلی کے امیدوار کا اعلان کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی گروپ نے آخری دنوں میں وزیر اعلی سہیل آفریدی اور انکی ٹیم سے رابطہ منقطع کر کے سرکاری جبر، ایمرجنسی اور گورنر راج کی راہ ہموار کی۔ کسی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے جب تک تحقیقات مکمل نہ کر لی جائیں۔ جنید اکبر صاحب خیبر پختونخواہ میں پارٹی کے بدستور صدر ہیں۔ انکا تقرر عمران خان صاحب نے خود کیا ہے۔ انکی غیر موجودگی میں صوبے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان صاحب قائم مقام صدر ہیں۔ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیر اعلی ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہو گی۔ اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں انکے شر سے۔
اپوزیشن میں سیاستدانوں کی بہت ساری خامیاں چھپ جاتی ہیں۔یہی مریم نواز کیساتھ بھی ہوا۔نوازشریف 2013-17 تک وزیراعظم تھے تو وہ پس پردہ میڈیا سمیت مختلف امور سرانجام دیتی تھیں۔
ابھی ان کی تقریریں سنیں تو لگتا ہے کوئی آٹھویں پاس لڑکی وزیراعلی بن گئی ہے جس میں اعتماد ہے نہ میچورٹی۔
بعض اوقات ان کی تقریریں احمقانہ پن سے بھرپور اور معمولی فراست سے بھی عاری ہوتی ہیں۔
یہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس کے ذریعہ بنی جعلی ویڈیوز کا دور ہے لیکن نواز شریف کی طرف سے شفیع نقی جامی صاحب کو BBC کے لئے دئیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو اصلی ہے جس میں نوازشریف صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ ANP اور PPP پر حملے ہوتے ہیں PML-N اور PTI پر حملے کیوں نہیں ہوتے جواب میں نواز شریف صاحب کہتے ہیں زرداری حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیوں نہیں کئے؟
سہیل آفریدی کا وہ لمحہ جب اس نے سرنڈر کرنے سے انکار کیا زرداریوں، شریفیوں، کی پچاس سالہ سیاست پر بھاری ہے سہیل اس ایک لمحے میں ہزار سال زندگی جی گیا۔
نوٹ! گنڈاپور کا نام اس لیے نہیں لکھا وہ موقع پرست ہے اور موقع پرست کو سیاست دان کہنا سیاست کی توہین ہے
تمام معاملات طے ہوگئے تھے میں سہیل آفریدی سے ملنے پشاور جارہا تھا اچانک فون آیا اوپر سے حکم ہے گورنر راج لگا رہے ہیں میں نے کہا بلوچستان میں کب لگانا ہے
مولانا فضل الرحمن
میں پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے ساتھ رابطے میں تھا صبح تک سب کچھ ٹھیک تھا، پاکستان تحریک انصاف مطالبات ماننے پر لانگ مارچ ختم کرنے پر تیار تھی، وزیر اعظم نے میرے ساتھ ایمرجنسی نہ لگانے کی حامی بھری مگر پھر اچانک سب کچھ بدل گیا، مولانا فضل الرحمان
ناں گورنر راج نا ایمرجنسی۔۔۔ معاملات ایسے چلیں گے۔۔۔ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈز پوری ہونگی اور۔۔۔لانگ مارچ ختم ہوگا۔۔۔عمران خان تک رسائی ہوگی بہنوں کی رہائی بھی ہوگی۔۔۔ علاج معالجہ بھی ہوگا۔۔سہیل آفریدی بھی ہوگا