میں حیران ہوں کہ اتنے پڑھے لکھے سینیئر اینکرز نے کہا کہ مائیکل اتھرٹن پیسوں کے بغیر کمنٹری نہیں کرتا تو وہ عمران خان کے حق میں بات پیسے لیے بغیر کیسے کر سکتا ہے میرا ان سے سوال ہے کہ آپ جو عمران خان کے خلاف اتنے بڑے بڑے قصیدے پڑھتے ہیں وہ بھی آپ پیسے لے کر کرتے ہوں گے ؟ ایک وقت تھا حسن نواز حسین نواز نے انٹرویوز دیے تھے انہوں نے بھی پیسے لیے ہوں گے ! شازیہ زیشان ۔
ایک طرف حفیظ اللہ نیازی صاحب مطابق ایسے لگتا ہے جیسے زرداری صاحب خاندان سمیت از خود جلاوطنی پر چل دیئے ہیں اگر ایسا ہے تو یہ بہت بڑی چال ہے ۔۔ دوسری طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کی تقسیم پر پرجوش خطاب ۔۔ مقتدرہ اور ان کے مہروں کو بھی ڈائریکٹ مخاطب کیا
اس وقت قافلہ کندھ کوٹ شہر میں داخل ہو چکا ہے، پورا شہر سڑکوں پر ہے، تاحد نگاہ عوام ہی عوام
سٹریٹ موومنٹ میں عوام کا جوش و خروش اعلان کررہا ہے کہ 27 ستمبر یوم انقلاب ہے
آصف زرداری صاحب لندن میں بیٹھ کر اب یہاں اپنا اسلحہ چلا رہے ہیں ، مراد علی شاہ تک کو فرنٹ لائن پر لے آئے ہیں جبکہ ن لیگ میں اکلوتے نواز شریف انتظار کر رہے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی جیتتی نظر آئی تو ان کیساتھ کھڑے ہو کر سیاسی شہید بنیں گے وگرنہ جہاں ہیں وہیں سر جھکا کر رہیں گے
جب سے جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے آج بھی جماعت اسلامی نے ہڑتال کے کال دی تھی لیکن آج بھی پٹرول مہنگا ہوا اور پھر جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات بھی کر لئے ۔۔۔۔۔ یہ کیسی ہڑتال تھی کیسے مذاکرات تھے؟
جو لوگ دن رات کہتے تھے کہ عمران خان مائنس ہو چکا ہے، تحریک انصاف کے لیے اب کوئی نہیں نکلے گاآج ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں اور بتائیں، کہاں ہیں وہ دعوے؟
ظلم کیا، جبر کیا، گرفتاریاں کیں، راستے روکے، ہر حربہ آزمایا کہ عوام کے دل سے عمران خان کی محبت نکال دیں۔
مگر آج بھی منظرنامہ وہی ہے!سندھ کی دھرتی پر بھی لوگ عمران خان کی محبت میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
آپ نے بہادری کے ساتھ میرا ساتھ دیا، آپ کو اپنی رفاقت سے آزاد کرتا ہوں، ابھی آپ کی بہت عمر پڑی ہے آپ ایک نئی زندگی کا آغاز کریں، بھارت میں قید یاسین ملک کا اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار، اہلیہ کو رفاقت سے آزاد کرنے کا پیغام