میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ھیں ۔ یہ حال ھے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ھو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو اسکی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ھو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ھوئ ھے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ھے
یونہی بیٹھا امروز و فردا کے غموں سے کھیل رہا تھا کہ جمیل الدین عالی مرحوم کا ایک دوہا یاد آ گیا۔ آپ کے ذوق سخن کی نذر ہے
عمر گنوا کر پیت میں ہم کو اتنی ہوئی پہچان
چڑھی ندی اور اتر گئی، پر گھر ہو گئے ویران
یہ کتاب شائع ہو گئی ہے۔ جن احباب کو دلچسپی ہو، ذیل کے پتے پر رابطہ کر سکتے ہیں
جہلم بک کارنر
بالمقابل اقبال لائبریری
اقبال لائبریری روڈ
جہلم ۔ 49600
You can Order Your Copy Now:
https://t.co/Pmq34RPKJW
Orders & Inquiries:
0321 5440882
0544-621953
ضیا آمریت نے اکتوبر 78 میں نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما محمود اعظم فاروقی وزیر تعلیم تھے۔ گزشتہ پالیسیوں میں نظریہ پاکستان کی جو جھونپڑ پٹی کھڑی کی تھی وہ 1979 میں اسلام سے وفاداری کے فروغ اور مسلم امہ کا تصور تخلیق کرنے تک جا پہنچی۔ چنانچہ روشن خیال اساتذہ کی وسیع پیمانے پر تطہیر کی گئی۔ (مکمل لنک پہلے کمنٹ میں)
Breaking the news of the confirmation of arrival of the US delegation for 2nd round peace talks with Iran in Islamabad from the Radio Pakistan along with Controller News Mr. Sajjad Parvez during current affairs flagship programme " عالمی منظرنامہ"۔
لکھنے والے کا کام تاریخ کو زندہ رکھنا ہے۔ اقتدار عوام کی یادداشت چھیننا چاہتا ہے۔ صحافی کا کام اجتماعی حافظے کو زندہ رکھنا ہے۔ سیاسی شعور فراموشی کے خلاف یادداشت کی جدوجہد سے عبارت ہے
عزیزان محترم،
میں نے جنوری 2016میں ’ہم سب‘ پر کام شروع کیا تھا۔ تحسین یا دشنام سے بے نیاز ہو کر گیارہ برس تک اسے ایک اجتماعی اخلاقی ذمہ داری سمجھا اور نبھایا۔ اب ایک ذاتی سبب درپیش ہے۔ چنانچہ20 اپریل سے مئی کے آخری ہفتے تک کے لئے رخصت چاہتا ہوں۔ جیتے رہے تو پھر ملاقات ہو گی۔ اس دوران جو دوست اپنی تحریریں ’ہم سب‘ کے لئے بھیجنا چاہیں، ذیل کے ای میل پہ ارسال کر سکے ہیں۔
[email protected][email protected]
میں آپ سب کی محبت، مہربانی اور شفقت پر تہ دل سے شکر گزار ہوں
یہ جو بھائی روتا ہوا نظر آرہا ہے
جس کی رو رو کر آنکھیں لال سرخ ہیں
یہ وہ بد نصیب الیکٹریشن ہے
جس کا دو دن پہلے پورا خاندان جل کر خاک ہوگیا ۔
اس بیچارے نے کئی بار درخواست دی کہ اس کے گھر کے قریب گزرنے والی گیس پائپ لائن سے لیکج ہورہی ہے
لیکن افسوس انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا ۔
یہ بیچارا گھر سے باہر تھا گھر والے اپنا کام کر رہے تھے کہ اچانک اتنا زور کا دھماکہ ہوا کہ پورا ہری پور کا علاقہ حطار لرز اٹھا
اس کے گھر سے آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے
لیکن افسوس اس آگ میں اس کی ساس ، بیوی ، تین بچے بچیاں اور تین بھائی کے بچے سب جل کر خاکستر ہوگئے ۔
😭😭😭
یہ بیچارا
جس نے پائی پائی جوڑ کر گھر بنایا تھا اس کا گھر بھی ختم ہوگیا اور تمام گھر والے بھی ۔
عارف الیکٹریشن کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں
لیکن اب تک سب خاموش کیوں ہیں ؟
کیا کوئی اس بھائی کو انصاف دے گا
جس کی ایک جھٹکے میں پوری کائنات مٹ گئی اس کی آواز کوئی بنے گا
😪😪😪😪