پاکستان میں ایک ہزار، پانچ سو اور تین سو روپے، ہر قیمت کے سگریٹ کی کاپیاں دستیاب ہیں۔ ہم سمجھتے تھے کہ کم قیمت امپورٹڈ اور نان کسٹم سگریٹ شاید اس جعل سازی سے محفوظ ہوں گے، لیکن اب وہاں بھی دو نمبری سامنے آ رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر حکومت عوام کو ہر چیز خالص نہیں دے سکتی تو کم از کم مصنوعات کی اصلیت اور معیار کی ضمانت تو دے۔ غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ، جعلی برانڈز اور ٹیکس چوری روکنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ مقامی سگریٹ انڈسٹری اپنے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے اور متعلقہ ادارے کہاں ہیں؟
جب میں سردار خان بابک جیسے لوگوں کی گفتگو، ان کے قول و فعل کے تضاد اور ان کی سیاسی و نجی زندگی میں فرق دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ خان عبدالغفار خان کے فلسفے اور سیاسی ورثے کی نمائندگی کرنے والے آج کہاں کھڑے ہیں؟ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں اس جماعت کی نمائندگی دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ انہوں نے سیاست کو ایک تھیٹر بنا رکھا ہے، جہاں سنجیدہ سیاسی کردار کے بجائے سیاسی جوکر نظر آتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے بہت سے لوگ جو اس کی اصل روح، فکر اور نظریے کو سمجھتے تھے، آج یا تو پارٹی چھوڑ چکے ہیں یا خاموش ہو کر گوشہ نشین ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی آج جس سیاسی تنہائی (Isolation) کا رونا رو رہی ہے، وہاں اسے کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی گالی گلوچ نے پہنچایا ہے۔ کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں چھوڑی جسے گالیاں نہ دی ہوں۔
#ANP#SardarHussainBabak
دہشت گردی کے دو بڑے مراکز ہیں، ایک جنوبی پنجاب اور دوسرا جنوبی پختونخوا۔ اگر ان علاقوں کے عوام کو ان کا جائز حق، وسائل اور بنیادی سہولیات فراہم کر دی جائیں تو خوشحالی کے راستے کھل سکتے ہیں، عوام کو روزگار اور تعلیم کے مواقع ملیں گے اور انتہاپسندی سے دوری ممکن ہوگی۔ پھر شاید عوام کو دہشت گردی کے بجائے بلھے شاہ کا کلام پڑھنے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کا وقت بھی مل جائے۔
آج 27 نومبر، رات ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد کے سیکٹر F-11 میں AQI 300 سے اوپر جبکہ راولپنڈی کے سکس روڈ پر 500 سے تجاوز کر چکا ہے۔ 300 سے اوپر کی آلودگی پھیپھڑوں، دل اور نظامِ تنفس کے لیے خطرناک ہے، جبکہ 500 سے اوپر صورتحال انتہائی سنگین ہو جاتی ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسی صورتحال پر ہنگامی اقدامات کیے جاتے، مگر افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں کنکریٹ کے پل اور سڑکیں تو ہیں، لیکن اس ہوا کو صاف کرنے کی فکر نہیں جس میں ہم اور ہمارے بچے سانس لیتے ہیں۔ اگر آج نہ جاگے تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔ پہلے انسان کو سانس لینے کے قابل تو بنائیں، تبھی یہ پل اور سڑکیں ہمارے کام آئیں گی۔
بے حد احترام کے ساتھ، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی ساکھ ایسی نہیں کہ ان پر یقین کیا جا سکے۔ وہ کل بھی کمپرومائز تھے اور آج بھی کمپرومائز ہیں۔ نہ وہ کل ملک اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے تھے، نہ آج ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش اقتدار میں رہنے کی رہی ہے۔ وہ استعمال ہوئے اور پھر استعمال کرکے پھینک دیے گئے۔ انہیں دکھ صرف اس بات کا ہے کہ اب اقتدار میں ان کی ضرورت نہیں رہی۔
چھبیس نومبر پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وقت، حکومتیں اور تخت بدلتے رہتے ہیں، مگر تاریخ کبھی نہیں بدلتی، وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔
ایک طرف دوست ممالک کے وفود پاکستان آ رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں احساس ہی نہیں کہ ہم ملک کو کس سمت لے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف سے نہیں تو کم از کم مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے میں کیا حرج ہے؟ غیر ضروری بیانات اور محاذ آرائی کی آخر کیا ضرورت ہے، جب آپ جانتے ہیں کہ مولانا کے پاس سیاسی اثر و رسوخ اور اسٹریٹ پاور دونوں موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے اختلاف تو میرا بھی ہے، لیکن پاکستان کی سیاست میں ان کی اہمیت اور سیاسی حیثیت سے انکار ممکن نہیں۔ اختلاف اپنی جگہ، قومی مفاد کے لیے مذاکرات ہی دانشمندی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین کی سروس روڈ پر ایک بچی سکوٹی چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ خوش قسمتی سے جان بچ گئی، تاہم وہ زخمی ہے۔ ایسے حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ بغیر مناسب ویریفکیشن، ڈرائیونگ اسکلز اور روڈ سینس کے لائسنس جاری کرنا اور ٹریفک پولیس کی عدم چیکنگ ہے۔
یہ معصوم بھی کسی کا 'بلاول' ہے، کسی کی آنکھوں کا تارا 'جنید' ہے۔ اس کے خواب بھی ویسے ہی نازک ہیں، اس کی معصومیت بھی ویسی ہی قیمتی ہے، بس فرق صرف اتنا ہے کہ اس کی قسمت میں یہ لکھ دیا گیا کہ یہ ایک عام اور غریب پاکستانی کا بیٹا ہے۔
جن عمروں میں بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے اور کتابیں ہونی چاہئیں، اس عمر میں باپ کے سائے سے محرومی اور حالات کی سختی نے اسے وقت سے پہلے بڑا کر دیا ہے۔ اس کی آنکھوں کی اداسی اور زبان سے نکلا یہ ایک جملہ ہمارے پورے معاشرے اور نظام کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔
اللہ پاک اس معصوم کی غیبی مدد فرمائے اور اس کے نصی
@AbdullahKhan333 بھائی، یہاں لوگ آئین توڑ دیتے ہیں، یہاں تک کہ خدا کی حاکمیت کو بھی چیلنج کر لیتے ہیں اور معافی نہیں مانگتے، تو آپ مجھ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرح معافی منگوانا چاہ رہے ہیں؟
HACKED SILENCE: Journalists Under Surveillance
Residence Palace, Brussels | 19 November 2026
Surveillance is used not only to collect information, but also to intimidate and prosecute journalists. This underscores the urgent need to fight impunity. When a journalist is hacked, it is not just their phone that is attacked it is their sources, their stories, and their freedom that are attacked. Surveillance is meant to create fear. To silence questions. To make journalists think twice before telling the truth. But silence is not an option.
We must protect journalists. We must protect press freedom. And we must fight impunity because no journalist should be punished for doing their job.
@IFJGlobal@ShakeelPFUJ@NisrineSalameh@abellanger49@OSCE_RFoM
اسلام آباد | تھانہ شالیمار کی حدود مارگلہ روڈ پر نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیں٬ متعلقہ پولیس اور ٹریفک پولیس روکنے میں ناکام کیوں؟؟
کچھ یاد ہوگا یا نہیں، مگر مجھے سب کچھ ذرا ذرا یاد ہے۔ وہ رات آج بھی نہیں بھولی، جب تم اسلام کا لبادہ اوڑھ کر امریکہ کی خوشنودی اور جنرل باجوہ کے اقتدار کی خاطر سیاسی تماشے کا حصہ بن رہے تھے۔
آج تم ہم سے کیا توقع رکھتے ہو؟ کیا تم چاہتے