لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟
#MQMMartyrsOurHero
پاکستان کانام ” اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم ریاستی آپریشن کے دوران شہید کئے جانے والے اپنے شہیدوں کی یاد میں ہرسال 9 دسمبر کویوم شہدامناتے تھے، اس دن شہیدوں کے گھروالے اورہمارے ساتھی یادگارشہدا پر جاکران کی قربانیوں پرانہیں سیلوٹ پیش کیاکرتے تھے، فاتحہ پڑھتے تھے، شہدا قبرستان جاکرشہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے اورفاتحہ خوانی کرتے تھے لیکن 22 اگست 2016ء سے ہمیں اس کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے، آج 9 دسمبر کے روز بھی پولیس اوررینجرز نے عزیزآباد میں یادگارشہدا اوریاسین آباد میں شہدا قبرستان کامحاصرہ کیا اور لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمارا سوال ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے کہ جہاں لوگوں کواپنے شہیدوں کی قبروں پرپھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہ دی جائے؟ انہیں گرفتارکرکے غائب کردیاجائے اور ان پر تشدد کیاجائے؟ لوگوں کوفاتحہ پڑھنے سے روکنے کیلئے قبرستان پر تالے ڈال دیئے جائیں، اس پر پہرے بٹھادیئے جائیں؟ یہ عمل اسلام کےکس اصول وضوابط کے مطابق ہے؟
پاکستان کوجمہوریہ کہاجاتا ہے، جمہور کا مطلب عوام ہےلیکن یہ کونساجمہوری اصول ہےکہ کروڑوں مہاجروں اورمظلوم قوموں کی نمائندہ جماعت کے دفاتر پرقبضے کرلئے جائیں؟ اس کے مرکز کوسیل کردیاجائے؟ میرے گھرنائن زیروکوکس اسلامی اصول، قاعدے اورجمہوری ضابطے اورقانون کے تحت سیل کیا گیا؟ اسے بم سے اڑا کربلڈوز کیا گیا؟ کونسا اسلامی ضابطہ اورجمہوری قاعدہ اس بات کی اجازت دیتاہے کہ آبادیوں کامحاصرہ کیاجائے، مردوں کوحراست میں لیکرجنگی قیدیوں کی طرح ان کی قمیضیں اتار کر اوران کی آنکھوں پر باندھ کرمیدان میں بھیڑبکریوں کی طرح جمع کیاجائے اوران کی غیرموجود گی میں ان کے گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پرسامان کی لوٹ مار کی جائے اوربہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی جائے؟ نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے انہیں پولیس مقابلوں کے نام پر تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا جائے اوراسے پولیس مقابلے کانام دے دیا جائے، یہ عمل کونسے اسلامی ضابطے یاقانون کے تحت جائز ہے؟ گزشتہ 10برسوں سے الطاف حسین کی تحریر، تقریرکی نشراشاعت اورنام تک لینے اور اس کی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کس اسلامی شرع یا کس آئین وقانون کے تحت لگائی گئی ہے؟ جہاں اس طرح کاظلم وجبر اورپابندیاں ہوں اس ملک کواسلامی اورجمہوریہ کہنا درست ہے؟ یہ نہ اسلامی ہے اورنہ ہی جمہوری ہے بلکہ دونوں لفظوں کی توہین ہےلہٰذا پاکستان کے نام سے اسلامی اور جمہوریہ کے الفاظ کوحذف کردینا چاہیے۔
میں اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 1992ء سے ہمارے خلاف آپریشن جاری ہے، ہمارے ہزاروں نوجوانوں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے جواب میں ایک کنکرتک نہیں مارا، ہم پرامن جدوجہد کررہے، ہم پرآج بھی ظلم کیا جارہا ہے، خدارایہ ظلم بند کیا جائے اوراس بات کو سمجھا جائے کہ کسی مظلوم قوم پر مسلسل ظلم وستم روارکھا جاتا رہے تواس مظلوم قوم کی نوجوان نسل ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے لئے بالآخراپنے راستے خود اختیار کرلیتی ہے اور قدرت ان کے لئے راستے بناتی ہے اوریہی قانون قدرت ہے۔
ہمیں یوم شہداپر اس بات کاعہدکرنا چاہیے کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جس مقصد کے لئے انہوں نے جانیں دی ہیں اس کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم یوم شہدا پر دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے، ان کے لواحقین کی مشکلات اور پریشانیوں کودورفرمائے،جولاپتہ ہیں ان کی بازیابی اورجیلوں میں قیدوبند کی اذیتیں جھیلنے والے اسیروں کی رہائی کے اسباب پیدا فرمائے۔ میں یہ بھی دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے وفادار ساتھیوں کوزندگی کی آخری سانس تک وفاداررکھے۔
الطاف حسین
یوم شہداء پر 361 ویں فکری نشست سے خطاب
9 دسمبر 2025ء
Update on KYC validator rewards: The work on distributing rewards for validator contributions has been ongoing and is making progress. It is targeted for deployment by the end of Q1 2026.
The first validator rewards distribution requires a significant amount of work to assess and analyze the immense volume of KYC validation task data accumulated since 2021.
Learn more https://t.co/359GmWicTW
کتا حویلی دی چوکھٹ دے اتے
بھنیا وی اساں تے روکے وی سانوں
روڑی توں چک کےمحلاں چ راہنڑاں
سکھایا وی اساں تے ٹوکے وی سانوں
ماس اپنے تن دا بکھ ننگ دے ویلے
کھوایا وی اساں تے دھوکے وی سانوں
حد ہو گئی نمک حرامی دی کاوش
لکے وی ساڈا تےبھونکے وی سانوں
کاوش تمیمی
Maan Boli Punjabi ماں بولی پنجابی