آخری ملاقات میں عمران خان صاحب نے واضح کہا تھا کہ عاصم منیر مجھے مارنا چاہتا ہے، یہ مجھے جیل میں مار ڈالے گا۔ تب میں نے کہا تھا کہ ��ن میں ہمت ہی نہیں ایسا کچھ کرنے کی، لیکن خان صاحب نے کہا کہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے مجھے مار دیں گے۔ لیکن یہ سب جانتے ہوئے بھی میں ان کے سامنے مضبوط کھڑا ہوں۔ تب میں نے یقین نہیں کیا، لیکن جو کچھ اب یہ کر رہے ہیں تو دل ڈر رہا ہے۔
چھپایا کیا جا رہا ہے؟ اگر کوئی ٹیسٹ کیے ہیں تو ہمیں دکھائیں، کیوں نہیں دکھا رہے؟
ڈاکٹر عظمیٰ خان
شکریہ آئ ایس ایف ضلع مردان تنظیم۔
شکریہ آئ ایس ایف عبدالولی خان یونیورسٹی مردان۔
شکریہ آئ ایس ایف کاٹلنگ کالج ۔
شکریہ آئ ایس ایف لوندخوڑ کالج ۔
شکریہ آئ ایس ایف تخت بھائ کالج۔
کہ آپ نے سینکڑوں کی تعداد میں نکل کر اس جلسے میں شرکت کی 🙏✊
#isfmardan#MardanJalsa
شکریہ مردان کے غیور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان کے نوجوانوں کا جو سیکڑوں کی تعداد میں آپ سب آئے۔ میں اپنے ساتھیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح آپ نے دن رات محنت کرکے جلسہ کامیاب کرنے کے لئے محنت کی اپنا حصہ ڈالا، بہت بہت شکریہ آپ لوگوں گا۔
#isfmardan#mardanjalsa
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر اشفاق مروت نے مردان میں آئی ایس ایف کے دوستوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ان شاء اللہ کل مردان میں میدان سجے گا، جو ایک تاریخی جلس�� ثابت ہوگا۔
#isfmardan
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سابقہ صدر خیبرپختونخوا اشفاق مروت انقلابی کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بھائی عامر کے ہمراہ مردان جلسہ گاہ کا دورہ۔
سابقہ پشاور ریجن آئ ایس ایف جنرل سیکٹری ارشد علی اور سابقہ صدر آئ ایس ایف ضلع مردان کے سربراہی میں پنڈال میں
زبردست نعرہ بازی ۔
وہ مجھے توڑ نہیں سکتے اس لیے وہ میری بیوی کو نشانہ بناتے ہیں۔ ججز کیسے بشریٰ بی بی کے ساتھ اس ��یر انسانی سلوک کی اجازت دے سکتے ہیں صرف مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ؟ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا غیر اسلامی ہے۔
#Imrankhan
#ISFmardan
19-اپریل مردان جلسہ کے حوالے سے پی ٹی آئی پشاور ریجن صدر محمد عاطف خان اور ایم پی اے شکیل خان کے ساتھ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور ریجن سابقہ جنرل سیکٹری ارشد علی اور صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان احسان اللہ کی سربراہی میں آئ ایس ایف مردان کے نوجوانوں کی
شرکت ۔
#Isf
عمران خان کو صحت کے حقیقی مسائل ہیں، ان کی اہلیہ کا بھی صحت کے شدید مسائل چل رہے ہیں، ان کے پارٹی لیڈرشپ سینٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ��ھی شدید بیماریوں سے گزر رہے ہیں،یاد رہے کہ یاسمین راشد اور سینٹر اعجاز چوہدری کے صحت کے بارے میں میڈیکل رپورٹس اور ان کے خاندانی ذرائع پہلے ہی تشویشناک صورتحال کا بتا چکے ہیں۔ان کا جیلوں میں بند رکھنا،انصاف کے حصول سے محروم رکھنا،علاج معالجہ کی سہولیات سے دور رکھنا یہ سیاسی انتقام ہے،
انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور شدید قابل مذمت ہے۔
موجودہ عالمی، علاقائی صورتحال میں شاید اسٹیبلشمنٹ اور حکومت اپنی شہرت اور عالمی لیڈرشپ سے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت محسوس نہیں کرتے لیکن یہ سیاسی انتقام غیرمعمولی قومی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔
ملک کے مسائل ک�� حل سیاسی استحکام اور رول آف لاء میں ہے،
لہذا عمران خان، ان کے خاندان اور پارٹی لیڈرشپ کو غیر جانبدار انصاف کی فراہمی، صحت کی سہولیات تک رسائی دی جائے اور ان کیخلاف سیاسی انتقام کی روش بند کیجائے۔
ہم سب پر یہ فرض ہے کہ عمران خان صاحب کی بہنوں کی عزت، احترام اور توقیر کا ہر موقع پر خیال رکھیں۔ ان کا غصہ اور سخت لہجہ ��پنے بھائی کی وجہ سے ہے اور دنیا کی ہر بہن اپنے بھائی کے لیے ایسا ہی درد رکھتی ہے۔
سلمان اکرم راجہ صاحب بھی ایک نفیس انسان ہیں ��ن کا دل اور نیت صاف ہے۔ اسی طرح علامہ راجہ ناصر عباس صاحب اور محمود اچکزئی صاحب کو عمران خان صاحب نے چنا ہے۔ جن سے ہم عمران خان صاحب کی ہدایت پر مشورہ بھی لینگے اور ان کی رائے کی قدر بھی کرینگے۔ ان کا سیاسی تجربہ زیادہ ہے جس سے ہم نے فائدہ لینا ہے۔ ہم سیاسی فہم کے ساتھ ، عمران خان صاحب کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے۔
یہ ایک حقیقیت ہے کہ پچھلے دو سال میں ہم بطور پارٹی نا مزاحمت میں اور نا مصلحت سے انصاف حاصل کر سکے ہیں- کیونکہ ہمارے سیاسی دشمن اخلاقی اور جمہوری پستی کے انتہائی نیچے درجے پر پہنچ چُکے ہیں اور کسی بھی آئین، قانون، عدالتوں کو یا اخلاقی و سیاسی اصولوں کو ��ہیں مانتے-
لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ منظم تنظیم کے بغیر کوئی بھی بڑی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ہم نے عمران خان کی پارٹی، جو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اُس پر صرف تنقید کی بجائے، باہمی صلاح مشورے اور اتحاد کے ساتھ اُس کو منظم کر کے آگے بڑھنا ہے۔
کوئی بھی معرکہ صرف جوش کی بجائے ہوش سے جیتا جاتا ہے۔ ہمارے سیاسی دشمن ہمیشہ ہمارے چھوٹی سی غلطی کے انتظار میں ہوتے ہیں اور اُس غلطی کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کر گولی بھی چلواتے ہیں، ہمارے کارکنوں کو شہید بھی کرتے ہیں، ہماری پارٹی کو بین کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، انتخابی نشان کے ساتھ دھاندلی سے اور عدالت سے ہماری سیٹیں بھی چھین لیتے ہیں اور عمران خان صاحب اور ان کے اہلیہ بشریٰ بی بی صاحبہ پر حد درجے کا ظلم بھی برپا کر دیتے ہیں۔ہم مُسلّح جتھے نہیں بلکہ سیاسی لوگ ہیں۔ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم بند��ق اور ڈنڈے کا مقابلہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر پُرامن طریقے سے کرتے رہیں گے۔
مردان کا جلسہ بھی عمران خان صاحب کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ یہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا انشاء اللّٰہ۔ تمام لوگوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے!!
تحریک انصاف کے بزدل لیڈر شپ ابھی تک کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔حالانکہ عمران خان کے صحت کا معاملہ حساس ہے ۔خان صاحب کے نام پر ووٹ لینے والے اپنے مزے لے رہے ہیں ۔
#Missyou#khansaib