پی ڈی ایم 3 کو لوگ جانتے ہیں اور اُن کی نورا کُشتی کو خوب پہنچانتے ہیں۔ عمران خان کو ہٹانے کے بعد، جنہیں ماروائے دستور فاشزم کے لئے ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کیا گیا، اُن کی لڑائیاں بس خیراتی عہدوں کے لئے ہیں۔ صرف ستم بر ستم کا شکار کشمیریوں کی آواز اہمیت رکھتی ہے۔
"جب آپ نفرتوں کے اوپر کوئی ideology بناتے ہیں، اُس کا نتیجہ تباہی اور بربادی ہے"
عمران خان کا 2020 میں آزاد کشمیر میں تاریخی خطاب۔ ایک ایک لفظ قیمتی۔
ساتھ کہا
مفاہمت نہ سکھا جبرِناروا سے مجھے
میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے
ہائبرڈ رجیم نے آزاد کشمیر کو "نو گو ایریا" بنادیا۔ سینیٹر مشتاق کو کشمیر داخلے سے روکنا انتہائی قابلِ مذمت۔ کشمیر میں پہلے ہی انٹرنیٹ بند ہے۔ زمینی حقائق کہتے ہیں سرزمینِ بے آئین میں پیٹرول مہنگا اور عوام کا لہو سستا ہوگیا!
راولاکوٹ میں پچھلے 24 گھنٹے میں انسانی، شہری اور پُرامن احتجاج کے حق کو بے رحمی سے پامال کیا گیا۔ ٹوڈی حکمران، جعلی الیکشن کے ذریعے بٹھائے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ کشمیری اول و آخر محبِ وطن ہیں ان کے ساتھ مذاکرات نہ کرکے پہلے ہی 50 دن ظائع کئے جاچکے۔
فرضی مقدمات میں عمر ایوب خان کو عمران خان سے وفا کے جرم میں لمبی سزائیں سنائی گئیں۔ علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ میں "وزیراعظم عمران خان" کا نعرہ لگا کر عمر ایوب اور ہری پور کے عوام نے عمران خان سے وفا کو دوآتشہ کردیا۔
کشمیر میں جعلی الیکشن کے ذریعے اور طاقت کے زور پر عوام کے مینڈیٹ اور رائے کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔ پُرامن احتجاج کو کچلنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ اب بھی وقت ہے، پُرامن شہریوں کے مطالبات پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرو! ہوش کے ناخن لو!
اب تک کی جو اطلاعات سامنے آرہی ہیں اُن سے آزاد کشمیر کے غیور، بہادر اور غیرتمند عوام میں غم و غصے کی لہر واضح ہے۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر۔ الیکشن کا بڑی سطح پر عوامی بائیکاٹ اور مسلسل احتجاج۔ حقوق سلبی پر عوامی ردِ عمل مزید بڑھے گا۔
عمران خان نے کہا زندگی موت، صرف اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ نے خوف کے بُت توڑ دیئے۔ عمران خان کی رہائی کا راستہ اسٹریٹ موومنٹ سے کُھلے گا۔ یہ بھی ثابت ہوگیا، پی ٹی آئی کی اصل سیاست عوام کے دروازے پر ہے، ایوانوں میں نہیں۔
علیمہ خان نے کہا اللّٰہ کی عدالت سب سے بڑی ہے جہاں سے انصاف مِل کے رہے گا۔ عمران خان کے اغوا، علاج سے محرومی، قیدِ تنہائی، واٹس ایپ ٹرائل، بنیادی انسانی حقوق کی رُو سے گھناؤنے جرائم ہیں۔ قوم اور عہدیدار، عمران خان کی بہنوں کے ہم آواز/ہم قدم ہوں تاکہ کپتان کی فوری رہائی ممکن ہو۔
بھارت میں GenZ نے مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور شرمندہ وزیر تعلیم کو مستعفٰی ہونا پڑا۔ پاکستان میں نوجوانوں کے احتجاج پر دہشتگردی کے ہزاروں مقدمے گرفتاریاں اور لاٹھی گولی کی سرکار ٹوٹ پڑی۔ نوجوانوں کی امنگیں کچل کر، جنم جنم کے بھوکے سیاسی گدھ وزیر بن بیٹھے۔
پچھلے جمعہ سے اِس جمعہ تک، پیٹرول 21 روپے فی لیٹر بڑھا اور ڈیزل 56 روپے فی لیٹر بڑھا۔ رات کے راہی، غریب عوام کو "کاکروچ" نہ سمجھیں۔ عمران خان کو ہٹا کر نہ سرمایہ کاری آئی نہ خوشحالی نہ روزگار۔ اب ہائبرڈ نظام کا واحد روزگار پیڑولیم مہنگائی کرکے دہاڑی لگانا ہے۔
اسلام آباد کی سڑکوں پر دوڑنے والی سرکاری پروٹوکول موٹرکیڈ دیکھ کر احساس نہیں ہوتا کہ پاکستان میں پیٹرولیم کا بحران اور مہنگائی ہے۔ یہ مفت بَر بتائیں، انہوں نے اپنی جیب سے کب پیٹرول ڈالا، پروکوٹول گاڑیوں میں کمی کی؟ یا Austerity کا عذاب و سزا کیا صرف عوام کے لئے ہے؟
فارم 47 لیگ کا قائد کی ہوسِ اقتدار ملاحظہ کریں۔ بھائی ڈگی کے راستے PM، بیٹی جعلی نتیجے پر وزیراعلٰی اور اب کشمیریوں پر بے پناہ مظالم کرانے والے خاندان کا سربراہ، آزاد کشمیر وزیراعظم بننے کے لئے تیار
ہم بچاتے ہی رہے دشمن سے اپنا گھر مگر
کُرسیوں کے چند کیڑے مُلک سارا کھا گئے!
بھارت میں مودی کی نااہلی کے خلاف نوجوان بڑی تعداد میں مظاہرے کر رہے ہیں، یہ خوش آئند ہے۔ پاکستان میں ہزاروں نوجوانوں کے خلاف دہشتگردی کی بے بنیاد پرچے اور گرفتاریاں کی گئیں۔ یاد رکھیں، نئی نسل کی آواز کو کہیں بھی کوئی نہیں دبا سکتا۔ سیاست سے نوجوانوں کو دور نہیں کیا جاسکتا۔
بونیر میں علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ نے ثابت کیا، کوئی طاقت مائنس عمران خان نہیں کرسکتی۔ کپتان شیردل ہے، اِسے نہ کوئی ہراسکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے۔ یہ وقت ہے، عمران خان کی میڈیکل ایمرجنسی اور ریلیز کے لئے سب عمران خان کی بہنوں کی آواز میں آواز اور قدم سے قدم ملائیں۔
پچیس کروڑ لوگ، طاقتور مافیا نے یرغمالی بنالئے۔ پیٹرولیم مصنوعات اِس کی بدترین مثال ہے۔ اربوں روپے کے جہاز خریدنے والوں نے ظالمانہ مہنگائی کے ذریعے عوام کی کمر توڑ دی۔ فرضی حکومت کے جعلی عہدیداروں کو صرف عیاشی کی پرواہ، ہم وطن اِن کی ترجیح نہیں۔
ٹرمپ نے بے جا اور بیہودہ چاپلوسی کو ہَوا میں اڑا کر MOU کے بعد، ایران پر بے رحمانہ، غیر قانونی حملے شروع کئے۔ جہاں حکومت فرضی، خارجہ پالیسی چیری بلاسم اور راج ووٹ چوروں کا ہو، وہاں ریاست کے اندرونی اور بیرونی چیلینجز ختم نہیں ہوسکتے۔
آج تیمرگرہ میں علیمہ خان کی آمد پر عوام نے جس طرح #ReleaseImranKhan کا عزم کیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ عمران خان کی سیاست میں "کچھ لو، کچھ دو" اور "ڈیل ویل" کی کوئی کنجائش نہیں۔اِس وقت خان کے فوری علاج، مجرمانہ قیدِ تنہائی کا خاتمہ اور ریلیز کے لئے سب کو علیمہ خان کی طرح باہر آنا ہوگا
عمران خان کی حکومت گرا کر اور الیکشن چوری کرکے مُلک کو کیا مِلا؟ معیشت برباد۔ انصاف کا ترازو تھانیدار کے ہاتھ میں۔ ہر صوبے میں بدترین بدامنی، عام آدمی مہنگائی چور بازاری کے ہاتھوں تباہ۔ وطنِ عزیر کو بے آئین کرنے کے خطرناک نتائج سب کے سامنے ہیں۔