Verified Official supporting acc of Ch M Sarwar, Chief Organizer PML & Pres Punjab; Former Governor Punjab (2 times), UK MP, Member Senate. Honorary Doctorate.
سرور فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج پیر محل جدید دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور قرآن کریم کی روشنی سے روشن اور کامیاب مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے
بجٹ 2026-27 عوامی نہیں بلکہ اعداد و شمار کا بجٹ لگتا ہے۔ ایک طرف نئے ریونیو اہداف اور اضافی مالیاتی اقدامات کی بات ہو رہی ہے، دوسری طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کم ہوتی قوتِ خرید سے پریشان ہیں۔ ملک کو صرف ٹیکس نہیں، معاشی انصاف اور حقیقی ریلیف چاہیے
بجٹ 2026-27 عوامی نہیں بلکہ اعداد و شمار کا بجٹ لگتا ہے۔ ایک طرف نئے ریونیو اہداف اور اضافی مالیاتی اقدامات کی بات ہو رہی ہے، دوسری طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کم ہوتی قوتِ خرید سے پریشان ہیں۔ ملک کو صرف ٹیکس نہیں، معاشی انصاف اور حقیقی ریلیف چاہیے
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شاہدرہ میں ملک ندیم حمید المعروف “کاکا بیلی” مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی
چوہدری محمد سرور کی پیر سید فراز شاہ ،حسنین نادر، سردار کامل عمر، ثناء فاطمہ اور عدیل چوہدری سے ملاقات۔ سرور فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں ، عوامی فلاح ، تعلیم، صحت اور سماجی بہتری کے حوالے سے گفتگو۔
امتِ مسلمہ اور تمام عازمینِ حج کو حج مبارک۔حج عالمِ اسلام کے اتحاد، یگانگت، محبت، ایثار اور مساوات کا ایک عظیم مظہر ہے۔حج کا بنیادی مقصد اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری، عاجزی اور تقویٰ کا حصول ہے۔ حجاجِ کرام اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ہیں جن کی دعائیں بارگاہِ الٰہی میں قبولیت پاتی ہیں۔
چوہدری محمد سرور کی شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے قریبی اور دیرینہ ساتھی اورنگ زیب العمروف بلی کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور اُن کے گھر جا کر شادی کی مبارکباد دی۔
سابق امیر جماعتِ اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد صاحب کے انتقال پہ گہرے دکھ کا اظہار ، مرحوم نے دینی، سماجی اور سیاسی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات ایک بڑا قومی و جماعتی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
چوہدری محمد سرور اور پروین سرور نے پیر سید فراز احمد شاہ کی دعوت پر نواز انسٹیوٹ آف سکلز کے سیمینار میں شرکت کی۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل اسکلز فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔
چوہدری محمد سرور کی سید جاوید اقبال بخاری سابق بیوروکریٹ ، صادق صابر سی ای او پاک ایم ٹریولز اور میاں وحید ، ڈاکڑ دائم ، شعیب احمد سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور سرور فاونڈیشن کے جاری منصوبوں پہ بات چیت۔