الحمدللہ! بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن اور خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے ، میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، رضاکاروں، علمائے کرام، منتظمینِ مجالس و جلوس اور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جن کے تعاون، ذمہ داری اور بروقت کوآرڈینیشن سے گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر انتظامات یقینی بنائے گئے اللہ تعالیٰ ہمارے صوبے اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن، اتحاد اور استحکام کی نعمت سے مالامال رکھے۔ آمین۔
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں ہمارے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور عزم کا مظہر ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ میں اپنی دلیر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم ان جانبازوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بلوچستان کے امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت، ثابت قدمی اور قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ انشاء اللہ۔
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان شاء اللہ، پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
عالمی یومِ پارلیمان ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ مضبوط پارلیمان ہی جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہوتی ہے بلوچستان حکومت شفاف، جوابدہ اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے پارلیمانی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ میری دعا ہے کہ ہماری پارلیمانی روایات مزید مستحکم ہوں اور پاکستان جمہوری استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی خوشحالی کی منزلیں طے کرتا ہے۔
لاہور میں اندوہناک حادثہ میں 15 بچوں کی تکلیف دہ ناگہانی موت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کی حکومت اور عوام سوگوار والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کلیوں کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
آج میں ابراہیم سے مل کر بہت خوش ہوا ہوں، اس کی معصومیت، ذہانت، حوصلہ اور زندگی سے بھرپور جذبے نے دل کو بے حد متاثر کیا۔ اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز کرے اور اس کو اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون بنا کر رکھے۔ آمین
پانی کسی قوم پر دباؤ ڈالنے کا ہتھیار نہیں بلکہ پوری انسانیت کا بنیادی حق ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی، قانونی اور پابند معاہدہ ہے جسے کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں بنا سکتا۔ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق، دریائے سندھ اور اپنے 24 کروڑ عوام کے حقِ آب کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور قومی فورم پر بھرپور آواز بلند کرتا رہے گا۔
A headline based on one anonymous source without evidence is not journalism.
it’s irresponsible reporting.
Official authorities have categorically rejected these allegations and clarified that routes remain open.
Facts over narratives. Truth over misinformation. #FactCheck
کوئٹہ کی عوام نے بی وائے سی کی عوام دشمن ہڑتال کو بری طرح فلاپ کر دیا۔
دکانیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں، زندگی رواں ہے۔ یہ ہے اصل عوامی ریفرنڈم۔ انتشار نامنظور۔ #BYCShutterDownRejected
کوئٹہ کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ ترقی، امن اور معمولاتِ زندگی ان کی اولین ترجیح ہیں۔ ہڑتال کی کال کو عوامی سطح پر خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
#BYCShutterDownRejected
کوئٹہ کی سڑکوں اور بازاروں نے واضح پیغام دیا کہ عوام انتشار نہیں بلکہ استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہڑتال کی کال کو عوامی سطح پر پذیرائی نہ مل سکی۔
#BYCShutterDownRejected
کوئٹہ کے شہریوں نے واضح پیغام دے دیا کہ عوام خدمت، امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ بی وائے سی کی ہڑتال کال کو خاطر خواہ پذیرائی نہ ملنا اس بات کا عکاس ہے کہ عوام انتشار اور منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
#BYCShutterDownRejected
بی وائے سی کی ہڑتال کوئٹہ میں بری طرح ناکام رہی۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور سڑکیں معمول کے مطابق سرگرم رہیں، جس سے ثابت ہوا کہ عوام انتشار نہیں بلکہ امن، روزگار اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
#BYCShutterDownRejected
بازار کھلے، کاروبار جاری اور عوام اپنے روزگار میں مصروف رہے۔ کوئٹہ نے بی وائے سی کی عوام دشمن ہڑتال کو واضح انداز میں رد کر دیا۔
#BYCShutterDownRejected
کوئٹہ کی باشعور عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ انتشار، نفرت اور عوام دشمن ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے۔ بی وائے سی کی ہڑتال بری طرح ناکام ہوئی جبکہ شہر میں معمولاتِ زندگی جاری رہے۔ #BYCShutterDownRejected
The people of Quetta have once again shown that they value peace, stability, and normal daily life. Public participation remains strongest when it reflects the genuine priorities of the community.
#BYCShutterDownRejected