🚨 مکہ کی فضائی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام، حوثی ڈرون تباہ!
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔
https://t.co/1u2itrGJFv
#Makkah#SaudiArabia#TheViewsNetwork#UrduNews#BreakingNews
پاکستان بزنس انٹری کیٹیگری میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر آگیا، اسکور 86.64 ہوگیا۔ ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے درمیان ڈیجیٹل معلومات کے تبادلے مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا
مشرقِ وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بے دخلی پر قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی میں تشویش کا اظہار، وزارتِ خارجہ حکام کی درخواست پر اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا۔ کمیٹی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے مسلک و فرقے کی بنیاد پر پاکستانیوں کو نکالے جانے کی اطلاعات کو تشویشناک قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا، ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر ایک نقشہ پیش کیا ہے جس میں اپنے چہرے کی پروفائل کو ایران کے نقشے میں بدل دیا ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹ حمزہ راجا نے مسٹر یونیورس 2026ء چیمپئن شپ جیت لی، سنٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026ء چیمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
2022ء سے اب تک پاکستان کا اسٹرائیک ریٹ دیگر بڑی ٹیموں کے مقابلے میں سب سے کمزور رہا، اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان نے 32 میچز میں 239 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاسٹ بولرز کا اوسط 35.53 اور اسٹرائیک ریٹ 59.3 رہا۔ پاکستان کی بولنگ اوسط 34 رہی.
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچیوں کی روسی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور روس، یوکرین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی بحالی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم٬ ڈرائیونگ لائسنس جیب، بٹوے، گاڑی میں گھمانے کی جھنجھٹ ختم۔ خیبرپختونخوا پولیس نے باقاعدہ طور صوبہ بھر میں ڈیجٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن کے مطابق مکہ معاہدہ خطرناک اور پریشان کن پیش رفت ہے.
https://t.co/quE5bedeYc
#BreakingNews#Pakistan#SaudiArabia#Türkiye#TheViewsNetwork
🚨 بریکنگ نیوز
امریکی اخبار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے لیے گولہ بارود کی کمی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ دفاع پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ گولہ بارود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
#BreakingNews#Trump#Iran#UnitedStates#TVNWorld#TheViewsNetwork