رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ماں باپ کو ستانے کے علاوہ تمام گناہ ایسے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے۔"
(سنن النسائی، حدیث: 2562 / مسند احمد: 7506)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
تمہارا رب اُس چرواہے پر تعجب کرتا (خوش ہوتا) ہے جو کسی دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر اپنی بکریاں چَراتا ہے، پھر (اکیلا ہوتے ہوئے) نماز کے لئے اذان دیتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے. تو اللہ عزوجل فرماتا ہے:
"دیکھو میرے اس بندے کو! یہ اذان دیتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے، مجھ سے ڈرتا ہے. یقیناً میں نے اپنے اس بندے کو بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا."
نسائی 667
(ابوداؤد 1203؛ حبان 1660؛ بیہقی 1905؛ مشکوٰۃ 665)