مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصلوں کو پامال کر کے اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے-وہاں پر کھڑے دوسرے تمام صحافیوں کے حقوق کو پامال کیا۔
آپ چاہتے ہیں میڈیا میں بات صرف مریم کرے اور سوال صرف آپ۔ باقی سب صحافی چپ رہیں۔
عام انتخابات کےہمارے اعلان پر PDM کے ردِعمل پر حیران ہوں۔ اِنہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔