پختونخوا میں اس وقت پشاور سنٹرل جیل میں 1075 ہنگو 145 ہری پور 158 ڈی آئی خان 155 ایبٹ آباد 137 مانسہرہ 120 اور لکی مروت میں 21 افغان مہاجرین جیلوں میں ہیں
بارڈر بندش کی وجہ سے یہ مہاجرین اپنے ملک ڈی پورٹ بھی نہیں ہو سکتے بعض کے کیسز بھی عدالتوں میں ہیں!
گرفتاری کا جواز کیا ھے؟
@CMShehbaz@Refugees@UNHumanRights
اکثر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ حدیث میں گوہ کے سوراخ (جُحر الضب) کی مثال کیوں دی گئی، کسی اور جانور کے سوراخ کی کیوں نہیں؟
جیسا کہ صحیح بخاری میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
"لتتبعنَّ سنن من كان قبلكم شبراً شبراً وذراعاً ذراعا ، حتى لو دخلوا جُحر ضب تبعتموهم ، قلنا : يا رسول الله، اليهود والنصارى ؟ قال : فمن ؟ "
"تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقے کی پیروی کرو گے، بالشت بالشت اور ہاتھ ہاتھ، یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے بل میں داخل ہوئے تو تم بھی ان کی پیروی کرو گے۔"
ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہود و نصاریٰ کی؟
فرمایا: "اور کون؟"
یہ حقیقت اس وقت واضح ہو جاتی ہے جب جزیرہ عرب کے لوگ گوہ کا شکار کرتے ہیں۔ وہ گوہ کو اس طرح پکڑتے ہیں کہ اس کے بل میں خوب پانی ڈالتے ہیں، جس سے گوہ مجبور ہو کر باہر نکلتا ہے اور فوراً پکڑ لیا جاتا ہے۔
کیونکہ گوہ کے بل میں صرف ایک ہی سوراخ ہوتا ہے، برخلاف دیگر جانوروں کے جو کئی سوراخ بناتے ہیں تاکہ ہوا اور فرار کا راستہ رہے۔
یعنی گوہ کا بل موت کا گڑھا ہے، اگر کسی نے اس کا سوراخ بند کر دیا تو وہ اندر ہی گھٹ کر مر جائے گا، یا پانی بھر دیا جائے تو باہر نکلنے پر مجبور ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوہ کا بل نہایت تنگ اور بدبودار ہوتا ہے، اس میں کوئی ایسی کشش نہیں جو کسی کو اندر جانے پر راغب کرے۔
گویا رسول اللہ ﷺ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تم کافروں کے طریقوں کی اندھی پیروی کرو گے، یہاں تک کہ ان کاموں میں بھی جو بظاہر گندے اور مکروہ ہیں۔ یہ بات آج واضح نظر آتی ہے، بہت سی چیزیں یہود و نصارٰی کے یہاں ناکام اور نقصان دہ ثابت ہوئیں، مگر ہم پھر بھی ان کی پیروی کرتے ہیں — جیسے خاندانی قوانین میں بگاڑ، سول میرج، ہم جنس پرستی، فحش فیشن، لڑکیوں کی بے مہار آزادی، زنا اور شراب نوشی کو آزادی کا حصہ سمجھنا وغیرہ۔
واقعی رسول ﷺ کا فرمان سچ ہو گیا، ہم یہود و نصاریٰ کے پیچھے قدم بہ قدم چل رہے ہیں، یہاں تک کہ شیطان کی عبادت کو بھی "ذاتی آزادی" کہہ کر قبول کر لیا گیا۔
ہم نے اپنی اسلامی شناخت کھو دی اور یہود و نصارٰی کی شکل اختیار کر لی۔
ضرورت ہے کہ ہم اپنی شخصیت کو دوبارہ تعمیر کریں، اس "گوہ والے مزاج" کو چھوڑیں، اور اس ہدایت پر چلیں جس کا اللہ نے حکم دیا:
﴿ وَأَنَّ هَٰذَا صِرَٰطِي مُسۡتَقِيمٗا فَٱتَّبِعُوهُۖ وَلَا تَتَّبِعُواْ ٱلسُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمۡ عَن سَبِيلِهِۦۚ ذَٰلِكُمۡ وَصَّىٰكُم بِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ ﴾
ورنہ ہمیں ہمیشہ کے لیے گوہ کے بل میں رہنے کی ذلت لکھ دی جائے گی۔
#موناسکندر
🚨" افغانیوں کو 31 تاریخ کی ڈیڈ لائن دی گئی، اتنی جلدی کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ ہم افغانوں کو کیوں نہیں اپناتے؟ یہ محب وطن لوگ ہیں. آج کل افغانوں کا پاکستان میں رہنا حرام ہے. جب افغانی گھر سے نکلتے ہیں، تو ان پر 50,000-100,000 جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، اپنے پڑوسیوں سے گھریلو ضروریات کا سامان منگواتے ہیں۔"
شیر افضل خان مروت
میں بیلجیئم میں جزیرہ بھی لے لیتا ہوں ہمارے تمام ذمہ داران امریکہ UK کی نیشنیلٹی کیلئے تلملا رہے ہیں لیکن اگر کوئی افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتا ہے تو ہم نہیں دیتے کیا افغانستان ملک نہیں ہے ؟ ہم نے انھیں پالیسیوں سے آپس میں نفرت بڑھا لی ہے،
وزیر اعلٰی علی امین خان گنڈاپور
علی امین گنڈا پور نے افغانیوں کو پاکستان سے بھیجنے کی پالیسی کو مسترد کردیا، غیر انسانی اور گھٹیا پالیسی قرار دیدیا، اپنے صوبے سے افغانیوں کو نہ نکالنے کا فیصلہ، وفاق کیساتھ بات کرکے لائحہ عمل بنانے کا اعلان۔۔۔!!!