جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات
تو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے
میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے لیکن
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے...؟؟؟
#اردو#اردو_زبان
کتنے اچھے تھے ہم دونوں
دھن کے پکے تھے ہم دونوں
مخلص مخلص پاگل پاگل
ایک ہی جیسے تھے ہم دونوں
کیوں اتنے بے دید ہوئے ہیں
دید کے پیاسے تھے ہم دونوں
لوگ بہت عیار تھے فاتح
بھولے بھالے تھے ہم دونوں
@urdu_bazm#اردو
میں نے اپنے اندر کے شور کو خاموش کیا
تو معلوم ہوا کہ خاموشی کی بھی ایک خوشبو ہے
جو بالکل تمہارے بدن جیسی ہے
ہم الگ نہیں ہوئے
ہم بس ایک ایسی وسعت میں کھو گئے ہیں
جہاں فاصلہ ہی واحد رشتہ ہے
کاظم
@urdu_bazm#اردو
یاد کا کمرہ۔
میں نے جدائی کے بعد
گھر کی ساری کھڑکیاں بند کر دیں
مگر حیرت ہے
کہ تمہاری یاد
بند دروازوں سے بھی اندر آ جاتی ہے
وہ ان دیواروں سے باتیں کرتی ہے
جن پر کبھی ہم نے مل کر
خواب لکھے تھے ۔۔۔۔۔
@urdu_bazm#اردو
کوئی بڑھیا گھر والوں سے
نظریں بچا کر صندوق کی
تہہ میں رکھے چند پیلے
بوسیدہ خط نکال کر جلاتی
ہے ان پر لکھا تھا ......
"میں تمھارے جھریوں والے ہاتھ بھی چوموں گا"
تھک گئے ہو؟ تَو تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم مجھے واقعۃً چھوڑ کے جا سکتے ہو
ہم درختوں کو کہاں آتا ہے ہجرت کرنا
تم پرندے ہو ' وطن چھوڑ کے جاسکتے ہوں
#اردو
بھٹھی والیے!
چھیتی چھیتی کریں
میں تے جانا بڑی دورنی
جتھے میرے ہانیاں دا
ٹرگیا پورنی
اوس پنڈ دا سنیندا اے راہ ماڑا
بھٹھی والیے!
میری واری پتیاں دی
پنڈ سلھی ہوگئی
مٹی دی کڑاہی تیری
کاہنوں پلی ہوگئی
تیرے سیک نوں کیہ وجیا دگاڑا
نی پیڑاں دپراگا بھن دے
بھٹھی والیے!
@urdu_bazm#اردو