ہم اس پلیٹ فارم سے صوبہ سندھ🇵🇰 کی جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں۔ یہاں پر دیا گیا مواد آسان ترین زبان میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ زندگی کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے قارئین کی توجہ جنگلی حیات کی طرف کچھ لمحوں کے لیے مرکوز ہو۔
آج ہم آپ کو "اوریئنٹل اسکائی لارک" پرندے کے بارے میں بتائیں گے جو دیکھنے میں ہماری مقامی چڑیا کی طرح پر سائز میں اس سے تھو��ا بڑا ہوتا ہے اور ہم میں سے زیادہ تر کا دیکھا ہوا بھی ہوگا۔
"اسکائی لارک" پرندے کی وجہ شھرت انگلینڈ کے مشھور زمانہ شاعر 'شیلے' کی نظم "ٹو اے اسکائی لارک" ہے۔ واضح رہے کہ "لارکس" پرندوں کی دنیا بھر میں 100 سے زائد اسپشیز (اقسام) پائی جاتی ہیں جن میں سے 15-20 کا تعلق پاکستان سے کچھ اس طرح بنتا ہے کہ کچھ لارکس مقامی رھائشی جبکہ چند ایک سردیاں گزارنے مغربی سرحدی راستوں سے یہاں آتے ہیں۔ انکی خوراک میں جنگلی گھاس کے بیج اور کیڑے مکوڑے وغیرہ شامل ہیں۔ انکو کسان دوست پرندہ مانا جاتا ہے۔
#SindhWildLife🇵🇰 #Sky_lark
وکی لیکس نے وزارت عظمی کے لیے مولانا فضل الرحمان اور امریکی سفیر کی خفیہ ملاقات کا بھانڈا تو بعد میں پھوڑا تھا2006 میں پرویز مشرف نے اپنی تصنیف in the line of fire میں انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے عہدے کے متمنی تھے۔۔۔۔وہ عرضی لے کر میرے پاس آئے ��ور اس بات کا عہد کیا کہ وہ امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ مفاہمت کا رویہ اختیار کریں گےاور القاعدہ سمیت دیگر انتہا پسندوں کے خلاف مکمل تعاون کیا جائے گاا۔ میں اس وقت آج اخبار کا چیف رپورٹر تھا میں نے اسی اقتباس سے خبر بنائی جو صفحہ اول پر نمایاں طور پر شائع ہوئی۔۔اس خبر پر مولانا فضل الرحمان صاحب نے بڑے سخت ردعمل کا اظہار کیا ان کا اصرار تھا کہ خبر کی تردید کی جائے جبکہ میری دلیل یہ تھی کہ یہ پرویز مشرف کا دعوٰی ہے آپ اپنا موقف دیدیں ہم اسے شائع کردیں گے۔جس پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا یہ دعوٰی من گھڑت ہے وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کبھی مشرف کے پاس نہیں گئے۔۔