الحمد للّٰہ! الخدمت کا بنو قابل پروگرام کراچی کے ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم سے روشناس کررہا ہے ۔ یہ پورے کراچی کا نہیں بلکہ صرف نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے طلباء کا ٹیسٹ ہے۔ بنو قابل 4.0 کا آغاز ہوچکا ہے۔
خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے، فوری طور پر پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ایک ناجائز ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔
پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے الٹا اضافہ کردیا۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی۔ شہباز بلاول پی ڈی ایم سرکارعوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں پھر ملک کیسے آگے بڑھے گا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے، عوام کو ریلیف دے۔
پہلے بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی بھرتیوں سے نفع بخش قومی ادارے تباہ کرو، پھر انہیں معیشت پر بوجھ قرار دے کر اونے پونے بیچ کھانے کے شرمناک منصوبے سامنے لاؤ! پی آئی اے کی مکمل تباہی کی ذمے داری 35 سال سے ملک پر مسلط ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ قومی اداروں کی فروخت سے پہلے ان کرداروں کا تعین ضروری ہے جن کی وجہ سے یہ نفع بخش ادارے اس حد تک تباہی کا شکار ہوگئے کہ آج کوئی خریدار نہیں۔ 85 ارب روپے کی توقع کے برعکس صرف 10 ارب روپے کی پیشکش نے نجکاری کے سارے عمل اور اس پر آنے والے بھاری اخراجات پر سوالات اٹھا دئیے ہیں
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی دس دس سال سزا پر انتہائی افسوس ہے ,مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی, ملکی معاملات میں امریکی مداخلت گزشتہ76برسوں سے جاری ہے۔ تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں ز یر بحث آئی ہے,سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیںتاکہ حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔