"ہم بچ گئے۔ تم اور میں۔ اور جو بچ جاتے ہیں، اُن کی ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جینے کی بھرپور کوشش کرتے رہیں۔ چاہے ہماری زندگیاں اس قابل نہ بھی ہوں"
Haruki Murakami!!
🍁🍁
"توجہ دینا محبت دینے سے زیادہ اہم ہے۔"
اگر لوگ مجھے محبت کرنے والے شخص اور توجہ دینے والے شخص میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیں تو میں اس شخص کو منتخب کروں گا جس نے مجھے اپنی توجہ کے ساتھ قید کر لیا ہو۔
نزار قبانی
’’آخری خواھش‘
نیند بَھری اِن آنکھوں میں
دیکھو مَیں نے ٫ کُوزہ بَھر کے رکھا ھے
آنکھ کُھلے ٫ اور پیاس لگے تو
اُٹھ کر پانی پی لینا
قطرہ قطرہ جی لینا
"لیاقت علی عاصم"
ایسا نہیں کہ اپنا مقدر بدل گیا
بیعت میں صرف دس��ِ ستمگر بدل گیا
پھر یوں ہوا کہ اُس نے مرا ہاتھ چھو لیا
پھر یوں ہوا کہ خواب کا منظر بدل گیا
چمکا گئ ہے دل کو تری یاد اِس طرح
جیسے کوئی مزار کی چادر بدل گیا
احمد سلمان