لاڈلی تہجد 🤲
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا کیا کرتے تھے:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ»
اے زندہ قائم رہنے والے!میں تیری رحمت کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں۔۔
{سنن ترمذی: 3524}
لاڈلی تہجد 🤲
مستقل دُعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے، اور مستقل دُعائیں وہ ہوتی ہیں جب تم سب ختم ہو جانے کے بعد بھی اللہ کو پکارتے ہو اور اس یقین کے ساتھ پکارتے ہو کے وہ نصیب کا پابند نہیں ہے اور جب چاہے جو چاہے سب بدل سکتا ہے جب تم ضد سے نہیں عاجزی سے مانگتے ہو۔
*” جب کوئی کام تم پر دشوار ہو جائے اور تم اس سے عاجز آ جاؤ، تو کہو: `«لا حول ولا قوة إلا بالله»` تو اللہ تعالی اس معاملے میں تمہاری مدد فرمائے گا “*
شرح رياض الصالحين (٥٢٢)