📱 موبائل فون: ضرورت یا لوٹ مار کا ذریعہ؟
آج کے دور میں موبائل فون ہر شہری کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے، چاہے وہ غریب ہو یا امیر۔ پاکستان میں کروڑوں افراد موبائل نیٹورکس کے صارف ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس شعبے میں نہ کوئی مؤثر چیک اینڈ بیلنس ہے اور نہ ہی صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔
موبائل کمپنیوں کی جانب سے خودساختہ اور روزانہ کی بنیاد پر نئے پیکجز متعارف کروائے جاتے ہیں، جو اکثر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے فعال ہو جاتے ہیں۔ سادہ لوح عوام نہ صرف ان پیکجز کی پیچیدگیوں میں الجھ جاتی ہے بلکہ انہیں روزمرہ بنیاد پر چھوٹی چھوٹی کٹوتیوں اور اضافی چارجز کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ ہر ماہ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، اور صارفین کو کبھی ٹیکس، کبھی سروس چارجز، اور کبھی آٹو سبسکرپشن کے نام پر لوٹا جاتا ہے۔ سروس انتہائی کمزور ترین
📊 اگر گہرائی میں جا کر جائزہ لیا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اربوں روپے کی کرپشن کا ایک خاموش مگر مضبوط نظام اس شعبے میں پنپ رہا ہے۔ بدقسمتی سے، جن اداروں پر نگرانی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہی خود کرپشن کے اعلیٰ ترین درجوں پر فائز ہیں۔ یوں عوام کے لیے انصاف کی راہیں بھی مسدود ہوتی جا رہی ہیں۔
🛑 سوال یہ ہے:
ان حالات کا ذمہ دار کون ہے؟
کیا ہم صرف سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مورد الزام ٹھہرائیں یا حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر بھی سوال اٹھائیں؟
📢 وقت آ گیا ہے کہ ہم اجتماعی طور پر آواز بلند کریں:
موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے
ریگولیٹری ادارے شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل کریں
ہر طرح کے خفیہ چارجز اور زبردستی سبسکرپشنز پر فوری پابندی لگائی جائے
پاکستانی عوام اب مزید لوٹ مار برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اگر ہم نے آج یہ سوال نہ اٹھایا، تو کل ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
سرکاری ملازمین کی 5 فیصد تنخواہ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن پارلیمنٹ اور وزیروں مشیروں کی تنخواہ 200 فیصد، اور سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینٹ کی تنخواہ 600 فیصد بڑھائی گئی، مگر نہ حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری لی، اور نہ آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہوا !!!
یہ لڑائی فضائی لڑائیوں کی تاریخ میں ایک سبق کے طور پر پڑھائی جائے گی، دلیری و مہارت کا ایسا حسین امتزاج صرف پاکستان کی ائیرفورس کے پاس ہے، ہم سب کو اپنی ائیر فورس پر فخر ہے
چار دن کی بھارتی یلغار۔۔۔ جواب میں چند گھنٹوں کی پاکستانی مار۔۔۔۔ ساتھ ہی بھارت سندیسہ لے پہنچی سمندر پار۔۔۔ سیزفائر لے کر آگئی ٹرمپ سرکار۔۔۔۔ اس پر اب کیا کہیں گے بھارتی پترکار؟
🤣🤣🤣🤣🤣
Via @RaziTahirPak
یہ تو توہینِ وفا ھے کہ اُسے بھول کے ہم
اپنے زخموں پہ کسی اور سے مرہم چاہیں
عشق کی آگ میں کندن نہ سہی راکھ سہی
ہم کسی طور نہ اس آنچ کو مدھم چاہیں
🦋
#سوچ_کا_سفر