کیا وجہ ہے کہ 4سال میں بجلی گیس پٹرول ڈالر ، ٹیکس سرچارج لیوی ہر جگہ سے حکومت عوام کو نچوڑ رہی ہے لیکن حکومت کا پیٹ نہیں بڑھ رہا عوام کو کوئی سہولت نہیں مل رہی
عوام سے اس سال 15000ارب نچوڑا گیا وہ سب دفاع میں قرضے میں اور پنجاب کی سڑکوں پر لگ گیا عوام کو ٹھینگا ملا
زمین پھٹی نہ آسمان ۔ ماں اور 9 ماہ کا پیٹ میں بچہ شوہر اور ساس کے ہاتھوں بیدردی سے قتل۔ انصاف ۔۔ وہ تو اس ملک میں شاید ہے ہی نہیں
میانولی شہر سے 5 سے چھ کلومیٹر دور قصبہ ٹبی میں عزیزاں بنت محمد کلیار کی شادی تین سال پہلے ٹبی شہر میں ہوئی ۔شادی کے بعد ساس اور شوہر نے بچی کی زندگی جہنم بنا دی وجہ یہ تھی کہ شوہر کسی اور کو پسند کرتا تھا۔ اس دوران ایک بچہ ہوا بچی دوسری بار حاملہ تھی مگر ظلم سے تنگ آکر اپنے والد کے گھر آ بیٹھی تھی۔سسرال میں صرف ایک سسر تھا جو اس مظلوم کا ساتھ دیتا تھا۔
شوہر اور ساس حسب پلان لڑکی کو منا کر لائے اور دوسری رات ماں عزیزاں کو قتل کر کے مشہور کر دیا کہ رات کو عزیزاں دیوار گرنے سے نیچے آ کر مر گئی حالانکہ دیوار کی اونچائی بمشکل تین فٹ ہوگی۔
اس رات مقتولہ کا سسر بھی گھر نہیں تھا
قاتلوں نے صبح سویرے ہی خاموشی سے تدفین کردی۔
والد نے تھانہ وآں بھچراں میں درخواست دی۔ پولیس نے گھر کی تلاشی میں خون آلود ڈنڈا اور جس دوپٹے سے گلا دبایا گیا برآمد کر کے 20 کے قریب مرد عورتوں کو اٹھا کر لے گئی۔ پولیس نے کاروائی موثر طریقے سے کی تھی مگر
پھر قاتلوں کی طرف سے ن لیگ کے ایک MPA اور سفید پوشوں نے انٹری ڈالی ۔ پولیس کو کور کیا اور والد کو بھی دھمکیاں دیں کہ تیرا ہے کوئی نہیں تیرا جنازہ اٹھانیوالا بھی کوئی نہیں ہوگا۔
ایک مہینہ ہوا عزیزاں اور اس کا دنیا نہ دیکھ سکنے والا بچہ زندگی سے محروم کر دیئے گئے مگر پولیس نے سب جان لینے کے بعد خاموشی اختیار کر لی ہے۔
ڈی پی او میانوالی فوری ایکشن لیں اور SHO تھانہ وآں بھچراں اور اسکی پوری ٹیم کو دوہرا قتل چھپانے میں کردار پر ہتھکڑی لگوائیں
فوری طور پر قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کیا جائے۔ اور لڑکی کے غریب والد کو تحفظ دیکر ماں بچے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں
قصبہ ٹبی سابق MPA ملک احمد خان بھچر اور عمران خان کے وکیل ملک پرویز اقبال اموی کے حلقہ پی پی 87 کا ہے انہیں بھی اس ظلم پر م مظلوم کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
@MalikUmvi
انتہائی افسوسناک 💔
جعلی پنجاب حکومت نے غلاظت کی تمام حدیں پار کردی, معذور بچوں کو فوٹو سیشن کے لیے electric wheelchair دی دوسرے بچے کو electric scooty دی اور پروگرام ختم ہونے کے بعد معذور بچوں کو کہا گیا یہ واپس کردے!!
پلیز ان بچوں کو وہ electric devices فرام کی جائے
🚨پلیز پاکستانیوں نیند سے جاگو دیر ہو جائے گی
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل شاہ خاموش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیل میں قیدیوں کو سخت مشکلات اور تکالیف میں دیکھا۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے قیدی، بشمول بعض اراکینِ اسمبلی، بھی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اپنے قیدیوں کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھائی جائے
غریب کا بچہ درندا اور ان کا بچہ فرشتہ ایسے نہیں ہو سکتا۔۔
رضا ڈار والے معاملے پر عالمی سطح پر بہت بیعزتی ہوئی ہے اب دیکھتے ہیں ملزمان کو فل فرائی کیا جاتا ہے یا نہیں۔۔۔
فلک جاوید خان
ہمارے معزز “آئی پی پیز” کا ایک اور شکار !!!
—————————————-
وہ بیٹا، جو اپنی بیوہ ماں کا سہارا تھا اور اسلام آباد میں ایلومینیم کے کام پر مزدوری کرتا تھا، آخرکار بجلی کے بھاری بلوں اور معاشی تنگی کے بوجھ تلے ہار گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ماہ صرف 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال ہونے پر 10 ہزار سے زائد کا بل آیا، جسے گھر کی جمع پونجی سے بڑی مشکل سے ادا کیا گیا۔ اس ماہ پھر اتنا ہی بھاری بل آیا تو مجبور ماں نے اپنا موبائل بیچ کر بل جمع کروایا اور جو تھوڑے سے پیسے بچے، وہ بیٹے کو کرائے کے لیے دے دیے تاکہ وہ دوبارہ اسلام آباد جا کر مزدوری کر سکے۔
مگر شاید وہ اپنی ماں کی یہ بے بسی برداشت نہ کر سکا۔ اس نے اپنی ماں سے معافی مانگی، خود پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا لی۔23 سالہ اقرار کے جسم کا 75 فیصد حصہ متاثر ہوا وہ تقریباً 20 گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
آخر اس نوجوان کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ صرف بجلی کا بل، یا وہ بے حس نظام جس نے ایک محنت کش کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں اسے موت، زندگی سے آسان محسوس ہونے لگی؟
اگر یہ واقعہ درست ہے، تو یہ صرف ایک گھر کا نہیں، پورے معاشرے کے ضمیر پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
سنتا جا شرماتا جا ، مریم صفدر اور ان کی ٹیم نے معذور بچوں کو بھی چونا لگا دیا ، نارووال میں ثانیہ عاشق نے معذور بچوں کو ویل چیئرز اور اسکوٹیز دیں لیکن جیسے ہی پروگرام ختم ہوا اور بچوں نے باہر جانا چاہا تو انہیں روک لیا گیا اور کہا گیا کہ پہلے ویل چیئر اور اسکوٹی واپس کرو پھر باہر جا سکتے ہو ۔۔
بچوں کے اٹھنے سے پہلے گھر سے نکل آتے ہیں، بیوی بچے سو جاتے ہیں تو گھر جاتے ہیں کہ بچے 20، 30 روپے کی کوئی چیز نہ مانگ لیں، فون کرتے ہیں تو کہتا ہوں کہ بند کرو سگنل نہیں آرہے، لاہور میں شہری کی گفتگو
پنجاب میں ایک طرف 11 ارب کا جہاز خریدنا بالکل نارمل بات ہے، دوسری طرف اسی پنجاب میں 23 سال کے اقرار نے 10 ہزار روپے بجلی کا بل آنے پر خودکشی کی ہے
اشرافیہ کی مراعات اور غریبوں کی لاچاری میں اتنا فرق شاید ہی دنیا میں کہیں ہو، تباہی مقدر ہے
ترجیحات دیکھیے، سر دھنیے: پاکستان نے تین ہائیڈل پاور منصوبوں کو سرد خانے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں 700 میگاواٹ کا آزاد پتن، 1,124 میگاواٹ کا کوہالہ اور آٹھ میگاواٹ کا کتھائی II شامل ہیں۔ جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ کی توسیع کیلیے 200 ارب اور کھاریاں موٹروے کیلیے 200 ارب دستیاب ہیں۔
آپ کسی کے گھر پر دھاوا بول سکتے ہیں
آپ کسی کے چینل سے نوکری چھین سکتے ہیں
آپ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسر ہیں یا فرعون۔
ایک صحافی کا ڈی آئی جی فیصل کامران سے مکالمہ
میرے ضلع میں ایک کسان بس کی پہلی سیٹ پر بیٹھ گیا ایک CCD والے نے کہا تم پیچھے جاؤ میں نے وردی پہنی ہے مجھے آگے بیٹھنا ہے تکرار پر CCD نے کسان کی ٹانگ میں گولی مار دی
جو لڑکی کو CCD نے قتل کیا وہ آسٹریلین شہری تھی لیکن یہ غریب کسان تھا اس لیے اس کی خبر نہیں بنی
پنجاب ممبر اسمبلی
جہاں پٹواریوں نے دس ارب کے جہاز کا ، اسحاق ڈار کی اولاد کا ، جعلی الیکشن مینڈیٹ کا ، ووٹ کو عزت دو کے فضلے کا بوجھ اپنے سروں پر ڈھویا وہاں یوتھیوں نے مراعات لینے پر پختونخواہ اسمبلی کو اڑا کر رکھ دیا۔
فرق صرف غیرت کا ہے !
جس کے سر پر نیلے پاسپورٹ والا کھانچہ لگایا اگر اس کیلئے بھی کچھ کر لیتے تو شاید معاف کر دیتے
یہ بلیو پاسپورٹ تو چھوڑیں ایک بلیو ٹک پر بھی بک جانے والے لوگ تھے