حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر فرمایا :
’’ لوگ جمعے چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ یقینی طور پر غافلین میں سے ہو جائیں گے ۔‘‘
(سنن نسائی : 1371)
جرمِ من است، پیشِ تو گر قدرِ من کم است خود کردہ ام پسند خریدار خویش را۔🙂
اگر تیری نظروں میں میری قدر و قیمت کم ہے تو یہ میرا ہی جرم ہے، کیونکہ میں نے اپنے لیے خریدار بھی تو خود ہی پسند کیا ہے۔🍂
روح قلب
لاکھوں لوگوں کے درمیاں
میرے دل نے
تمہیں چُنا
تمہاری روح کی چمک نے
ہمیشہ
مجھے تیری طرف متوجہ ہونے پر
مجبور کر دیا
اور اُس دن سے
میرے دل نے
میرے لیے دھڑکنا چھوڑ دیا
اِس کی ہر دھڑکن اب تم سے وابستہ ہے
میں زندہ تو ہوں
لیکن
میری ہر دھڑکن میں تیرا نام گونجتا ہے۔♥️