میری آنکھوں میں ہے روشن تری آنکھوں کی چمک
میرے رخ پر ترے چہرے کی شفق ہے جاناں
تجھ میں مہکا ہے مری پاک محبت کا چمن
تیری خوشبوئے بدن پر مرا حق ہے جاناں
🖇️✍️ شہباز ندیم ضیائی 🥀
یوں تو اس جلوہ گہہ حسن میں کیا کیا دیکھا
جب تجھے دیکھ چکے کوئی نہ تجھ سا دیکھا
ہم تو سمجھے تھے قیامت ہے فراق محبوب
تجھ سے مل کر بھی مگر حشر ہی برپا دیکھا
🖇️✍️ احمد ندیم قاسمی 🥀
میں ہوں اس مقام پر اب کہ فراق و وصل کیسے
مرا عشق بھی کہانی ترا حسن بھی فسانہ
ترے عشق کی کرامت یہ اگر نہیں تو کیا ہے
کبھی بے ادب نہ گزرا مرے پاس سے زمانہ
🖇️✍️ جگر مراد آبادی 🥀
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
کسی کام میں جو نہ آ سکے میں وہ ایک مشت غبار ہوں
مرا وقت مجھ سے بچھڑ گیا مرا رنگ روپ بگڑ گیا
جو خزاں سے باغ اجڑ گیا میں اسی کی فصل بہار ہوں
🖇️✍️ مضطر خیر آبادی 🥀
کیسی عجیب شرط ہے دیدار کے لیے
آنکھیں جو بند ہوں تو وہ جلوہ دکھائی دے
کیا حسن ہے جمال ہے کیا رنگ روپ ہے
وہ بھیڑ میں بھی جائے تو تنہا دکھائی دے
🖇️✍️ کرشن بہاری نور 🥀
جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
کون سا قہر یہ آنکھوں پہ ہوا ہے نازل
ایک مدت سے کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے
🖇️✍️ شہریار 🥀
#اردو_زبان
تمہارے دل پہ اپنا نام لکھا ہم نے دیکھا ہے
ہماری چیز پھر ہم کو عنایت کیوں نہیں کرتے
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورت سو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
🖇️✍️ فرحت احساس 🥀
#اردو_زبان
نظر اٹھا دل ناداں یہ جستجو کیا ہے
اسی کا جلوہ تو ہے اور روبرو کیا ہے
کسی کی ایک نظر نے بتا دیا مجھ کو
سرور بادۂ بے ساغر و سبو کیا ہے
🖇️✍️ تلوک چند محروم 🥀
#اردو_زبان
سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہے
سو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
🖇️✍️ فراز احمد فراز 🥀
کچھ ایسا ہو یہ شام ڈھلے___!!!!
کوئی لے کے مجھکو ساتھ چلے____!!!
کوئی بیٹھے میرے پہلو میں___!!!!
میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ دھرے____!!!
اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے___!!؛
وہ دھیرے سے یہ بات کہے___!!!!
یوں تنہا چلنا ٹھیک نہیں___!!!!
چلو ہم بھی تمھارے ساتھ چلیں___!!!!🥀