ریاض میں سندھی میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوا، جہاں معروف گلوکار زمین علی نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں سندھی ثقافت، موسیقی اور پاکستانی ثقافتی ورثے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے اور بدھ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب میں ایران سے متعلق جاری تنازع سمیت عالمی امور زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔ ایرانی صدر کی دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
#MasoudPezeshkian #Iran #UNGA2026 #NewYork
علیمہ خان 9 مئی کی پرتشدد کارروائیوں، سڑکیں بلاک کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے میں ملوث رہی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس آئینی کارروائی کو معمول کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے "اغوا" اور سیاسی انتقام قرار دے کر حسبِ روایت مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے تاکہ اپنے مجوزہ احتجاج کے ناکام ہوتے گراف کو بچایا جا سکے۔
معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے ملک دشمن ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ۔ سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں نے فتنۃ الہندوستان اور بی وائی سی کے گٹھ جوڑ کو تہس نہس کردیا، عکاشہ یاسین.
https://t.co/kVkqnl9IbU
سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ مختلف مقامات پر خندقیں کھودنے اور کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھرنے کی تیاری کی گئی ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔
#Islamabad #PoliticalProtests #PakistanNews #visionpoint #visionpoin
پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے گروپ بی کے میچ میں ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔
#AsianGames2026#PakistanHockey#Hockey#visionpoint#visionpointpk
پاکستان کی 26 کروڑ آبادی کو چند مخصوص شہروں سے چلانے کا فرسودہ اور ناکام نظام آج ملک بھر میں شدید عدم مساوات، پسماندگی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا سب سے بڑا سبب ہے. شفاف ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی براہِ راست رائے سے نئے صوبے بنانا اس مسئلے کا واحد حل ہے۔نچلی سطح پر آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت ایک موثر، بااختیار اور فلاحی بلدیاتی نظام بھی حقیقی معنوں میں مضبوط ہو گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر مصلحت کو پس پشت ڈال کر نئے صوبے بنائے جائیں، رومیسہ قریشی.
ریاض میں تین روزہ Saudi Event Show 2026 اختتام پذیر ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے ایونٹ مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور تفریحی صنعت کے ماہرین اور کمپنیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوئی اور کاروباری روابط، جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع سامنے آئے۔
ریاض میں محبانِ رحمت العالمین ﷺ کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، سماجی و سیاسی شخصیات اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کو انسانیت کے لیے ہدایت، محبت، اخوت، عدل اور امن کا کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے نئی نسل کو اسوۂ حسنہ ﷺ سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سہیل آفریدی احتجاجی ڈرامے کے بجائے کوہاٹ دھماکے کے متاثرین کے زخموں پر مرھم رکھیں ۔وزیر اعلیٰ کی بے حسی اور عوام کے بجائے فرد واحد کو ترجیح دینے کا بیان قابل مذمت ہے ۔حیرت ہے کیسے لوگ ہم پر مسلط ہیں،شہری.
خیبر پختونخوا میں بدامنی بڑھتی جارہی ہے۔دہشتگردی واقعات میں ہمار ے گھر خاندان اجڑ رہے مگر وزیر اعلیٰ ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔ہم سہیل آفریدی کے کردار پر شرمندہ ہیں ۔بانی کی رہائی سڑکوں پر تماشے لگانے سے نہیں ہو گی۔شہری
علی پرویز ملک کے مطابق سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کے بعد عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے اور خام تیل کی قیمت 132 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے بھی صورتحال کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
#OilPrices #Petroleum #PakistanNews #visionpoint #visionpointpk
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔
عطا تارڑ کے مطابق اسلام آباد میں راستے کھلے رکھنے اور شہریوں کی آمدورفت میں خلل نہ ڈالنے کے لیے حکومت نے واضح ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے فیول ریلیف اسکیم کی نئی سہولتوں کا بھی بتایا، جن میں موٹرسائیکلوں کی اہلیت 20 سال تک بڑھانا، مفت ایس ایم ایس رجسٹریشن اور ہفتہ وار 500 روپے تک رعایت شامل ہے۔
#FuelRelief #Islamabad #PakistanNews #visionpoint #visionpointpk