نُکتہ چِیں ! شوق سے دن رات مِرے عَیب نکال
کیونکہ جب عَیب نکل جائیں، ھُنَر بچتا ھے
سارے ڈر بس اِسی ڈر سے ھیں کہ کھو جائے نہ یار
یار کھو جائے تو پھر کون سا ڈر بچتا ھے
عشق وہ علمِ ریاضی ھے کہ جس میں فارس
دو سے جب ایک نکالیں تو صِفَر بچتا ھے...!! 🖤
میں تمہیں بھلانے کے لیے
تمہاری تمام تصویریں جلا دیں
مگر اب میں اس راکھ کو
بڑی حفاظت سے ایک بوتل میں بند کر کے رکھا ہے
کہ اگر یہ راکھ بھی کھو گئی
تو میرے پاس
تمہارے ھونے کا ثبوت بھی نہیں رہے گا
#UrduPoetry#UrduShayari#SadPoetry
میں چاہتی ہوں ہم روبرو ملیں
میرے چہرے پر اداسی اور آنکھوں میں نمی دیکھ کر
تم مجھے گلے سے لگاؤ اور تمہارے سینے سے لگ کر
میں زندگی کے دئیے گئے ہر اس زخم پہ روؤں ۔۔
جہاں جہاں میں نے خود کو مضبوط کیا
#UrduPoetry#UrduShayari#SadPoetry