اس انسان کی کیا تعریف کی جائے بے مثال بے کمال اس انسان نے احتجاج کروایا بائیکاٹ والوں کے لیے کیا زبردست قسم کا بائیکاٹ کیا۔
اللہ سلامت رکھے اس کو ۔۔
#boycott#boycottMcDonald
🔴مریضوں کو تنہا نہ چھوڑنے والے ڈاکٹر حمام اللّٰہ اہل خانہ سمیت شہید
غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء سے وابستہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں اہلِ خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 36 سالہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے موصول ہونے والی شمالی غزہ سے نکلنے کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر زخمی فلسطینیوں کے علاج کو ترجیح دی تھی۔
شہید ڈاکٹر حمام اللّٰہ نے اپنے آخری انٹرویو میں شہید ہونے والے ساتھی ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں یہاں سے محفوظ مقام پر چلا گیا تو میرے مریضوں کا علاج کون کرے گا؟ وہ جانور نہیں ہیں، انہیں مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یہ ان کا حق ہے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں میڈیکل اسکول یا پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کے لیے 14 سال صِرف اس لیے صَرف کیے کہ میں آج کے دن اپنے مریضوں کی بجائے اپنے بارے میں سوچوں؟
امریکی جامعات کا سیاسی شعور کیا ہے ؟ اہل غزہ کیساتھ انسانیت کی بنیاد پہ کھڑا ہونا ۔۔۔۔ پاکستانی جامعات اور اسکے طلبہ کہاں کھڑے ہیں یہ ہمیں خود پرکھنا چاھیئے
اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ جرمنی ہمیں لڑاکا طیارے دیتا ہے یا نہیں۔ بہت سے ممالک بناتے ہیں، جہاں سے ہم لے سکتے ہیں۔ ترکی بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیاروں کے میدان میں سرکردہ ملک ہے۔ صحافی بن کر ہمیں دھمکیاں نہ دیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جرمن چانسلر کے ساتھ برلن میں پریس کانفرنس
کرکٹ میچ کی رنگینیوں میں گم پاکستانیوں، بے شرمُ پنجاب حکومت جو سولہ روزہ جشن منا رہی ہے اور رقص و سرود کے کنسرٹ منعقد کرنے والی بے حس سعودی حکومت سے یہ خاتون کھلاڑی لاکھ درجہ زیادہ قابل فخر ہے ۔ کل روز حشر اللہ اس خاتون کو حجت بنا کر ضرور سوال کرے گا
*غیبی مدد؟؟؟؟*
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی، نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی، نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی، نہ بابری مسجد کے وقت آئی، نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی، نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔
پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب الله سبحانہ وتعالیٰ کے محبوب ﷺ نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔
مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
الله سبحانہ وتعالیٰ کی زمین پر اللّٰه اور اُس کے محبوب ﷺ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ???
یعنی سب کچھ الله سبحانہ وتعالیٰ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر؟
ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں صرف عذاب ہی آتے ہیں جو ہم غدار اور بے ایمان حکمرانوں، کفار کی اجارہ داری، افلاس، زلزلے اور سیلاب، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی شکل میں بھگت بھی رہے ہیں۔
*پہلے اپنے حق اور دینِ اسلام کے لیے کھڑے تو ہوں پھر دیکھیں الله سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد آتی ہے کے نہیں۔*
اگر متفق ہیں تو شیر کریں