امریکہ اور اسرائیل کی صورت میں سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کیجائے، افغانستان سے جنگ بندی کیجائے، افغانستان سے جنگ سے امریکہ اور اسرائیل خوش ہوگا،اپنے گھر کو آرڈر میں کرکے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے۔
نوشہرہ پرہیں کلب میں پریس کانفرنس۔
شہباز شریف اور ان کے سرپرستوں سے مطالبات۔۔۔
1- فوری طور پر امریکی بورڈ آف پیس سے نکل آئے،یہ قاتلوں کا،امت کے دشمنوں کا کلب ہے ۔
2-امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
3- کھل کر ایران کیساتھ کھڑے ہوجائیں اور نام لیکر اسرائیل آور امریکہ کی مذمت کریں ۔
4-افغانستان کیساتھ تعلقات معمول پر لاکر امت کو متحد کیاجائے،سیاسی ہم آہنگی کیلئے سیاسی قیدیوں کو رہا جائے۔
5- خوشامد،غلامی، چاپلوسی بقاء و دفاع کا راستہ نہیں ہے جھاد و مزاحمت کی تیاری کیجائے۔
اسلام آباد میں اسرائیل اور امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت اور خطاب۔
بھارت کے ملحد شاعر جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کے درمیان محض عقلی دلائل پر مکمل مناظرہ " کیا خدا ہے "
یہ ضرور دیکھیں اور شیئر کریں
مناظرہ قریبا ایک گھنٹے 50 منٹ کا ہے۔ مگر آپ کی توجہ ایک لمحہ کیلئے بھی ہٹنے نہیں دے گا
مفتی صاحب نے ہاتھ پیر باندھ کر رکھ دیئے
بریکنگ نیوز 🚨: مفتی تقی عثمانی کھل کر فیلڈ مارشل اور صدر زرداری کے خلاف بول اُٹھے، آرمی چیف عاصم منیر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کو تاحیات استسنٰی دینا کہاں سے جائز ؟ یہ قرآن اور سنت کے خلاف ہے، ناجائز ہے، حرام ہے۔ 27 آئینی ترمیم کو ختم کیا جائے 🔥
خبردار اسکو ریٹویٹ کیے بغیر کوئی نہ گزرے 🚨
فوجی بیرکوں میں تیار کردہ 27 ویں آئینی ترمیم جعلی پارلیمنٹ کا آئین پر ڈروں حملہ ہے،یہ آئینی ترمیم نہیں آئین کی تدفین ہے،جو سیاسی جماعتیں اس کا ساتھ دے گی وہ اپنے چہرے پر کالک ملے گی۔سیاسی جماعتیں اس کو مسترد کردے۔
27 ویں آئینی ترمیم کا ماخذ پارلیمنٹ نہیں ہے اس کا ہدف عوامی فلاح و بہبود نہیں ہے،27 ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مزید بے دست و پا کرکے قابو کرنا،غیر موثرکرنا،ایک شخص کو مزید اختیارات دے کر طاقت کا مرکز بنانا ہے۔
اتنے ڈھیر سارے اختیارات ،عہدے لینے کے باوجود ڈر کا یہ عالم ہے کہ سب تاحیات استثنی بھی حاصل کررہے ہیں۔
یہ آئین کیساتھ مذاق اور کھلواڑ ہے۔
"خناس" کے معنی آگے بڑہ کر پیچھے ہٹ جانے والے کے ہیں۔حدیث میں مذکور ہیکہ شیطان انسانی دل کیساتھ اپنی تھوتھنی(نوزل) لگا کر رکھتا ہے۔جب بندہ غافل ہو تو پمپنگ کرتا ہے اور جب متوجہ ہو تو پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
رانا ثناء اللہ،خواجہ آصف اور اسحاق ڈار تینوں اسرائیل کے مسئلے پر نون لیگ کی طرف سے عوام کو چیک کرنے کی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔اگر ردعمل شدید ہوا تو نون لیگ پیچھے ہٹ جائے گی اور اگر ردعمل ہلکا محسوس ہوا تو پھر پرویز مشرف کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کر گزرے گی۔
بتانا یہ ہے کہ اللہ کا اپنا ایک نظام ہے۔بعض ردعمل پیدا ہی بعد میں ہوتے ہیں جیسے لال مسجد والے معاملے میں پرویز مشرف اور قاف لیگ کیساتھ ہوا تھا۔ایسا تب ہوتا ہے جب کسی کو قاف لیگ کیطرح حرف غلط کیطرح مٹانا مقصود ہوتا ہے۔
نون لیگ آگ سے نہیں اپنے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا۔
(مسند احمد : 5711)
اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مسئلے پر "مخصوص صفحہ" پھٹ گیا اور پھڈا پڑ گیا تو قبل از وقت اعلان ہے کہ ہم اسرائیل مخالف فریق کا ساتھ دیں گے خواہ وہ جمہوریت شکن ہی کیوں نہ ہو اور اگر سب ایک صفحہ پر ہوئے تو جو انکی مخالفت کریگا اسکا ساتھ دیں گے خواہ عمران خان ہی کیوں نہ ہو