استاد کی عزت صرف ایک رسم نہیں، بلکہ علم، تربیت اور کامیابی کے سفر کا پہلا اصول ہے۔
جو شخص اپنے والدین اور بزرگوں کی عزت کرنا سیکھتا ہے، وہی اپنے استاد کے مقام کو بھی دل سے سمجھتا ہے۔
استاد وہ چراغ ہے جو انسان کی سوچ کو روشنی دیتا ہے، اس لیے اس کا احترام دراصل علم کا احترام ہے۔
جس معاشرے میں استاد کی قدر ختم ہو جائے، وہاں علم کی قدر بھی کمزور پڑ جاتی ہے. باقی آپ ان سے کیا ہی امید رکھیں گے۔