اسلام آباد میں ہوئے حالیہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان بھی گرفتار۔ اسلام آباد پولیس نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ اہم کیسز بھی کم وقت میں حل کر لئے۔ آئی جی اسلام آباد کی پریس بریفنگ
Salute 🫡#IGIslamabad#IslamabadPolice
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا بریف۔
گھریلو ناچاقی پر خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان 24سے 48گھنٹوں میں گرفتار۔ آئی جی اسلام آباد
تھانہ آبپارہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے 7 خصوصی سی آئی اے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم بلال حسین کو 48 گھنٹوں میں کے پی کے سے گرفتار کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد
ملزم کی گرفتاری کےلئے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔117 سی ڈی آرز اور 41 سے زائد سیف سٹی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ ملزم کے گرفتاری کےلئے آئی جی خیبر پختونخواہ اور کے پی پولیس کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔آئی جی اسلام آباد
15 جون کو تھانہ کورال اور18 جون کو تھانہ سمبل میں دو خواتین کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیاگیا۔ دونوں قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتارکئے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کےلئے سیلولر ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرویلنس اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا۔ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اہم کیسز کو 24، 48 گھنٹوں میں حل کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد
بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے 25 لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان۔
#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ICTP #AliNasir
اغوا اور زیادتی کے بعد ہسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی ایشال فاطمہ کیس میں تین ملزمان خلیل الرحمٰن، محمد حسن اور عمیس کو پولیس نے گرفتار کر لیا
جب کہا جاتا ہے کے ان جانوروں کو سرعام چوک میں لٹکایا جائے تو
الٹا ان کی پھانسیاں سالوں پر ڈال دی جاتی ہیں
لعنت ہے ایسے نظام انصاف پر
@aliimranabbasi یہ تو مثبت بات نہیں کہ لوگوں کو اوپر تک نہیں آنا پڑ رہا۔ نچلی سطح پر ہی لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں؟ ہر افسر اپنے دفتر میں روزانہ شہریوں کو سن رہا ہے ہمیں صرف بال کی کھال نہیں کھینچنی چاہیے
جس چہرے کے ساتھ وہ پیدا ہوئی جس مستقبل کے لیے اس نے برسوں محنت کی وہ سب ایک لمحے میں چھین لیا گیا
کوئٹہ ڈاکٹر پر تیزاب حملے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلا*ک
ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر دورانِ ڈیوٹی تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلا*ک کر دیا گیا ہے ترجمان آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے ضلع گیر سطح پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب دیکھا گیا جہاں اسے ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی گئی تاہم اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ملزم ما*را گیا موقع سے ایک پستول بمعہ چار گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ دو خالی خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
@ICT_Police The true champions of public service
IG Islamabad and IG Gilgit Baltistan leading from the front and putting in relentless efforts to ensure people-friendly, responsive, and effective policing.
@akbarnasirkhan@ICT_Police@MohsinnaqviC42
انتہائی شرمناک حرکت ، ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی عقل ہے۔ جہاں دل کرتا کیمرہ نکال کر شروع ہو جاتے، کوئی خیال نہیں کہ آگے پیچھے کوئی فیملی بھی بیٹھی ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کیلئے ایسے لوگ ہیرو ہیں
@mazhar_barlas کچھ اور مصالحے دار خبر نہ ملے تو چلو ویوز اور لائکس کے لئے 3 سال پرانی کسی ویڈیو کو دوبارہ چلاتے ہیں۔ برلاس صاحب آپ تو نامی گرامی صحافی نہیں ہیں؟
اسلام آباد پنڈی میں راستے بند لیکن اب بلیو ایریا کے تاجر اور عدالتیں دونوں مطمئن ہیں کیونکہ اب کونسا کاروبار متاثر ہو رہا یا شہریوں کی زندگی پر کوئی فرق پڑ رہا
*پاکپتن میں پیش آنیوالے خاتون ٹیچر کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے حقائق سامنے آگئے خاتون کی فائل فوٹو*
پولیس اہلکار نے ساتھیوں کی مدد سے مکان مالک سکول ٹیچر خاتون ریحانہ اختر کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش پر تیل چھڑک کر مسخ کرکے شہر سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پھینک دی مقتولہ کی بیٹی نے ماں کی لاش کی شناخت کرلی
تفصیلات کے مطابق پاکپتن محلہ حسن پورہ کی رہائشی سکول ٹیچر ریحانہ اخترکو اسکے کرایہ دار پولیس اہلکار کنسٹیبل زاہد نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے قتل کردیا اور شہر سے 25 کلومیٹر دور تھانہ رنگشاہ کے علاقے میں لیجا کر لاش کی شناخت چھپانے کے لیے تیل چھڑک کر آگ لگانے کے بعد مسخ کرکے کھیتوں میں پھینک دی مقتولہ کی بیٹی نے ماں کی لاش کی شناخت اسکے جوتوں سے کی مقتولہ کے بھائی عمردراز خان کی مدعیت میں پولیس نے کانسٹیبل زاہد سکھیرا اور دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ھے ذرائع سے معلوم ہوا ھے پولیس اہلکار خاتون کی زمین ہتھیانا چاہتا تھا ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے واقعہ پر سخت نوٹس لیا پولیس نے مرکزی ملزم کے دو ساتھیوں آصف اور ریحانہ کو گرفتار کرلیا ھے پولیس اہلکار زاہد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔
متبادل ٹریفک پلان
11 اور 12 اپریل 2026
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے سلسلے میں مختلف اوقات میں ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیاہے۔
*ریڈزون اور توسیعی ریڈزون مکمل طور پر بند رہے گا۔*
1. کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ،
2. سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک،
3. شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو ،
4. جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا،
5. فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ
ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
6. ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
شہری ان سڑکوں پر ہرگز سفر نہ کریں۔
*11 تا 12 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔*
اس سلسلے میں گزارش کی جاتی ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے شہری ٹیکسلہ موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں
جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات،چک بیلی روڈ،چکری،ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں
جی5،ایف 6، ایف 7، جی 6 اور جی 7 کے رہائشی مارگلہ روڈ راولپنڈی آنے جانے والے شہری 9th ایونیو استعمال کریں
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی
بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری صدر کی روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں
کرنل شیر خان روڈ سے فیصل ایونیو آنے والے شہری 9th ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں
پشاور سے لاہور جانے والے شہری براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔
@ICT_Police
*پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات پر ایڈوائزری جاری*
کبھی بھی اوٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، ایڈوائزری
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے واٹس ایپ اکاوٴنٹس کی ہیکنگ، دھوکا دہی کے واقعات میں اضافے کے بعد صارفین کیلیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے تحفظ کیلئے نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی اوٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پرکلک کرنے سے گریز کریں، رقم کی کسی بھی درخواست پر پہلے بذریعہ کال تصدیق لازمی کریں۔
نیشنل سرٹ نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فوری فعال کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا یہ ڈیجیٹل ڈھال اوٹی پی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ لگنے کے باوجود واٹس ایپ کو محفوظ رکھتی ہے۔
Which notification is accurate @dcislamabad ?
What are the orders for Grocery stores, Kiryana Stores?
Please clarify as the kiryana stores are being closed by the authorities unnecessarily.