میں نے خود کو کبھی اس خوش فہمی میں نہیں رکھا کہ…
میری کمی کسی کو اُداس کر دے گی
آپ اگر " بہتر "ہیں تو آپ سے " بہترین" متبادل بھی ڈھونڈ لیے جاتے ہیں ...!
کسی کے لئے ہمارے پاس لفظوں کا ختم ہوجانا ایک بڑی اذیت سہنے کے بعد ہی ہوتا ہے کیونکہ جس انسان سے بہت باتیں کی ہوں اور پھر اس کا حال پوچھنے کے الفاظ بھی نہ ہوں تو یقیناً "ہم نے لفظوں کو اپنی خاموشی کے خنجر سے کاٹا ہوتا ہے "
🖤🖤🖤
کچھ جزبات صرف کسی خاص شخص کو ہی دکھائے جاتے ہیں
جہاں ہمیں پتا ہوتا ہے کہ، غصہ کرینگے تو برداشت کیا جائے گا
ضد کریں گے تو مانی جائے گی روئیں گے تو چپ کرایا جائےگا
خاص رشتے سب کیلئے نہیں ہوتے بس ایک ہی شخص ہوتا ہے
صرف اور صرف ایک شخص!
جذبات تو وہیں دکھائے جاتے ہیں ناں جہاں فرق پڑے!
مجھ کو یقین ہے کہ میں جاؤں گا رائیگاں
جانے وہ کون لوگ تھے جو دُکھ نبھا گئے
جب بھی ہِلے کواڑ تو لگتا ہے تم ہی ہو
یہ وسوسے تو یار مُجھے یوں ہی کھا گئے
شوزب حکیم