نبی ﷺ کی آل ؑ سے جلنا تیرا قصور نہیں
خراب خون کا اپنا بھی کام ہوتا ہے ۔۔
درود پڑھتے ہیں سارے مدینے والےﷺ پر
پھر اس کے بعد علیؑ پر سلام ہوتا ہے ۔۔
داؤد سید ✒️
"شاہِ مرداں یا علیؑ "
#اردو_شاعری#قومی_زبان
تمہارا لمس میرے لئے آب حیات ہے
جیسے تھکی ہوئی روح کو سکون مل جائے
جیسے زندگی کی الجھنوں میں کوئی نرم سی روشنی اُتر آئے
ایسا لمس جو بنا کچھ کہے،سب کہہ دے
جو خاموشی سے دل کو سنبھال لے
تمہارا ساتھ تمہارا لمس
میرے لیے صرف احساس نہیں
ایک دعا کی طرح ہے
جسے اللہ نے خاموشی سے سن لی ہو