فیصل واوڈا اور اس کے سرپرست ناکام ہونگے،خیبرپختونخوا منرلز اینڈ مائینز ایکٹ 2025 کو مسترد کرتے ہیں۔
بجلی کے خالص منافع کیلئے دستور کو بائی پاس کرکے بنائی گئی آؤٹ آف باکس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
آرٹیکل 158 کے تحت گیس کے ترجیحی استعمال کا حق،آرٹیکل 160 کے تحت این ایف سی اور اس میں ضم قبائلی اضلاع، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور غربت کی بنیاد پر جائز حصہ،آرٹیکل 161 کے تحت بجلی کا خالص منافع AGN قاضی فارمولا کیمطابق اور گیس رائلٹی، 1991 کے واٹر اکارڈ کیمطابق پانی کا حق اور اس کے استعمال کیلئے حسب وعدہ انتظام دیا جائے اور تمباکو کے فصل جو خیبرپختونخوا کا واحد نقدآور فصل ہے کیساتھ مذاق بند کیا جائے۔
تمام۔سیاسی جماعتیں/لیڈرشپ خیبرپختونخوا کے دستوری حقوق کے لئے متحد ہوجائیں۔
بائیکاٹ پی ایس ایل PSL
۔موجودہ حکومت کو شرم نہیں آتی دنیا بھر کے کھلاڑی غ زہ کو سپورٹ کررہے ہیں اور پاکستان کی حکومت اپنے قومی ٹورنامنٹ میں غ زہ کے قاتلوں کو پروموٹ کررہے ہیں
مکڈونلڈ اور پیپسی کے تعاون سپانسرشپ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا بائیکاٹ کیا جائے۔
اگر عالم اسلام/پاکستان کے حکمران/جرنیل خود غ زہ کے بچاو کیلئے نہیں لڑ سکتے تو امت کے نوجوانوں کیلئے بارڈر کھول دیں۔یہ بھی نہیں کرسکتے تو پھر جان لیں کہ۔یہ لوگ غ زہ کے نسل کشی میں شریک اور اس کے ذمہ دار ہیں۔
روز حشر جب غزہ کے شہید معصوم بچے اور بچیاں اللہ کے حضور امت کی خاموشی کا مقدمہ لے کر حاضر ہوں گے تو کیا اللہ کے سامنے یہ عذر پیش کرو گے کہ عرب نہیں لڑ رہے تھے تو ہم کیوں لڑتے۔ یہ عذر تمہارے منہ پر دے مارا جائے گا۔ جسکے پاس جتنی عسکری قوت ہے ، ایٹم بم ہے ، وہ اتنا ہی جواب دہ ہو گا