شہباز شریف اکتالیس ہزار روپے میں کسی خاندان کا بجٹ بنا کر دکھائیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسی سکیموں سے کرپشن کی جا رہی
#HafizNaeemurRehman#viralreels
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت فوری بڑھانے والی حکومت پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کرے اور آج ہی پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے
تیل کے شدید عالمی بحران میں جہاں دیگر ممالک عوام کو سبسیڈی فراہم کررہے ہیں وہیں حکومت پاکستان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں 63 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا ہے
#ظالمانہ_پٹرول_بم_نامنظور
پیٹرول کی قیمتیں اتنی بلند ہو چکی ہیں کہ عام آدمی کی پہنچ سے صرف پیٹرول ہی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ جڑے ہوئے خواب اور ضروریات بھی دور ہو گئی ہیں۔
#ظالمانہ_پٹرول_بم_نامنظور
It's time to unite against these unjust fuel price hikes!
Join us on X and demand relief for the people. 🇵🇰
JI Rejects Fuel Hike
#ظالمانہ_پٹرول_بم_نامنظور
اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ ایک فلسفی، سیاست دان، سفارتکار اور کامیاب مذاکرات کارتھے۔ اسرائیل اور امریکہ ایرانی قیادت کو راستے سے ہٹا کر اپنی کامیابی کا کھوکھلا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں، ان شاءاللہ شیطانی قوتوں کو ایران میں شکست ہوگی، بیت المقدس کی آزادی کا خواب بھی ضرور پورا ہوگا، مسلم ممالک کو داخلی اختلافات ختم کرکےحقیقی دشمن کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔
ماہِ رمضان کی آخری چند گھڑیاں باقی ہیں۔ امتِ مسلمہ اس وقت شدید نااتفاقی اور مشکلات کا شکار ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کریں، اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے بغض و عداوت کو ختم فرما کر ہمیں محبت، اخوت اور اتفاق و اتحاد کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین۔
قرآن مجید صرف پڑھنے کی کتاب نہیں بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی کی رہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ یہ پروگرام دراصل ان خوش نصیب خواتین کے اعزاز میں منعقد کا گیا ہے جنہوں نے اپنے گھروں، محلوں اور شہروں میں قرآن کے پیغام کو دلوں تک پہنچانے کا عظیم فریضہ انجام دیا۔
یہ محض ایک تعلیمی سرگرمی نہیں بلکہ ایک روحانی تحریک ہے جس نے ہزاروں دلوں کو قرآن کے نور سے منور کیا۔
مدرسات نے ثابت کیا ہے کہ جب خواتین قرآن کے پیغام کی امین بن جائیں تو معاشرہ خود بخود خیر اور بھلائی کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔ اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس سال پورے ملک میں پہلی مرتبہ ایک ہی عنوان “ہر دل تک قرآن” کے تحت ایک ہی شیڈول اور ایک ہی نصاب کے مطابق دورۂ قرآن کا انعقاد کا خواب تعبیر پاگیا - دروس قرآن کو نتیجہ خیز بنانے اور اسے مولانا مودودی کے لٹریچر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک تھیم ایک نظریے ایک سوچ کے تحت باقاعدہ تربیت یافتہ مدرسین کے ذریعے ہدف بنا کر کام کیا گیا تو رزلٹ 200 فیصد سے زیادہ ملا-
بانی جماعت مولانا مودودی رحمۃاللہ کا نظریہ تھا کہ قرآن کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ -اہم بات یہ ہے کہ *ہر دل تک قرآن* مہم کے دوران مدرسات کے پاس جتنے افراد آئے وہ پورے دینی شعور کے ساتھ ممبر بن گئے: لہذا قرآن کو معاشرے کی رہنمائی کا مرکز بنانے کی کوششیں منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں -
ہمارا کام اخلاص ہے صرف رب کے لیے خالص ہو جانا ہے۔۔صرف ایک ہی ذمہ داری ہے *ہر دل تک قرآن* آپ سب صرف قرآن پڑھانے والی نہیں بلکہ امید، ایمان اور اصلاحِ معاشرہ کی سفیر ہیں۔
بنجمن نیتن یاہو کہتے ہیں: تہران شہریوں کو نشانہ بناتا ہے، اور اسرائیل صرف ظالموں کو نشانہ بناتا ہے یہ ہے وہ ظالم بچے، جو اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ایرانی پرائمری سکول کی 185 بچیوں کی تدفین کے لئے قبریں کھودیں جا رہی ہیں
#Iran#khumeni
علم و ایمان کا حسین سنگم ✨
جامعۃُ المحصنات لاہور میں تقریبِ تکمیلِ قرآن و صحیح بخاری، عظمیٰ عمران ناظمہ حلقہ لاہور اور شیماء عثمان نائب ناظمہ لاہور کے دستِ مبارک سے صحیح بخاری مکمل کرنے والی طالبات کی چادر پوشی
ابو عبیدہ امت مسلمہ کا حقیقی ترجمان کی شہادت کی خبر نے ایک بار پھر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔ یہ واقعہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ جب انصاف دبایا جائے، ایک قوم کو مسلسل محاصرے میں رکھا جائے تو مزاحمت کا بیانیہ جنم لیتا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری طاقت نہیں، انصاف کی زبان بولے اور بیت المقدس سمیت مظلوم اقوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی دائمی نہیں ہوتا۔