یہ تیرے خَط ، تیری خُوشبُو ، یہ تیرے خُواب و خَیال
مَتاعِ جاں ھیں ، تیرے قَول اور قَسم کی طرح
گذشتہ سال اِنہیں میں نے ٫ گِن کے رَکھا تھا
کسی غَریب کی ، جوڑی ھُوئی رَقم کی طَرح۔
جون اِیلیاء
#اردو_زبان
جسے یہ لگتا ہے سب کچھ تو مل گیا ہے مجھے
وہ پاس بیٹھے ، خسارے مرے شمار کرے
دُکھے ہوئے ہیں تری وجہ سے بہت سے دل
خدا تجھے بھی اذیت سے ہم کنار کرے
#اردو_زبان
ہر آدمی کہاں اوج کمال تک پہنچا
عروج حد سے بڑھا تو زوال تک پہنچا
طواف کرتے رہے سب ہی راستے میں مگر
ہر ایک شخص ہی گرد ملال تک پہنچا
مری نجات کا ہوگا ظفرؔ وسیلہ وہی
جو لفظ نعت کا میرے خیال تک پہنچا
#اردو_زبان
جب " تُو بولتا ہے"
تیرے بولنے سے شورزدہ ، بنجر زِیست کی رَگوں میں شیریں اَمرت کی رَت گّھل جاتی ہے
جب " تُو دیکھتا ہے"
تیرے دیکھنے سے خزاں رسیدہ زِیست جانفزاں ، مُشکبو جھونکوں میں ڈھل جاتی ہے
تُو بولتا ہے تَو چلتی ہے نبضِ میخانہ
تو دیکھتا ہے تو کرتے ہیں رقص پروانے
#اردو_زبان
السلامُ علیکم ورحمة الله وبرکاته
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے احکامات اور پیارے نبی ﷺ کے طریقوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
ہماری زندگی ایمان پر گزارے اور ایمان پر ہی خاتمہ نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
اللهم اجعلنا من أحباب النبي ﷺ، وارضَ عنا واغفر لنا.
#خاتم_النبیین_محمدﷺ#اردو_زبان
دوست ہوتے نہیں پر دوست نظر آتے ہیں
کیسے کیسے یہاں لوگوں کو ہنر آتے ہیں
خواب بُنتے رہو تعبیر کی جلدی کیا ہے
رفتہ رفتہ ہی دعاوں کے ثمر آتے ہیں
مان لیتے ہیں کہ ممکن ہے کناروں کا ملاپ
پر جو مابین کناروں کے ۔بھنور آتے ہیں۔۔۔
#اردو_زبان
تلاشِ ذات میـں صــاحب یہ واقــعـہ بھی ھـوا
میــں اپنـــے آپ ســـے بارہا جُــــدا بھی ھـوا
کہیں عیـاں ہــے اور کہیں ہـے چُھپا بھی ھوا
وہ بھـیـد ہــے لیکن ہم پر ہــے کُھـلا بھی ھوا
میـری ہـی ذات چار سُـو ہــے دِکھی مـجھ کو
میں جُستجُو میـں تیــری اِیک آئینہ بھی ھوا
#اردو_زبان
میں بتا بتا کے بھی تھک گیا ،میں بلا نہیں
وہ جو خوف تھا تری آنکھ میں ،وہ گیا نہیں
تری قربتوں کا نشاط اپنی جگہ مگر
وہ جو زخم ہجر کی دین تھا، وہ بھرا نہیں
کئی حادثے مرے جسم و جاں پہ گزر گئے
مجھے جانے کس کی تھی بد دعا،میں مرا نہیں
#اردو_زبان
ہمارا اُس کا تعلق جو اِتنا خاص نہیں
حسد کے مارے زمانے کو وہ بھی راس نہیں
وہ دوسروں کی مسیحائی لاکھ کرتا پھرے
“مرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں”
#اردو_زبان