وہ جو اک شخص مجھے طعنہ جاں دیتا ہے
مرنے لگتا ہوں تو مر نے بھی کہاں دیتا ہے..!!
تری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبول
یہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے ....!!
#قومی_زبان
مجھے بھگو دو۔۔!!
اپنی خواہشوں کی بارش میں۔۔۔میں تمہارے خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں تیرنا چاہتی ہوں، تم میں اور خود اپنے احساس میں ڈوب جانا چاہتی ہوں۔۔۔
آؤ۔۔۔!!!
ہم سرشاری کے سمندر کے ایسے مسافر بن جائیں۔۔جنہیں واپسی کی کوئی جلدی نہ ہو۔
#دلکش_شاعرہ
جلتا ہوں ہجر شاہد و ياد شراب ميں
شوق ثواب نے مجھے ڈالا عذاب ميں
کہتے ہيں تمکو ہوش نہيں اضطراب ميں
سارے گلے تمام ہوئے اک جواب ميں
رہتےہيں جمع کوچہ جاناں ميں خاص و عام
آباد ايک گھر ہے جہانِ خراب ميں
ناکاميوں سےکام رہا عمر بھر ہميں
پیری ميں ياس ہےجو ہوس تھي شباب ميں
#قومی_زبان
یہ دکھتی رگ ہے میاں یہ سوال مت پوچھو!
ہم اہلِ ہجر سے لُطفِ وصال مت پوچھو!
کہانا ٹھیک ہوں، ہاں ٹھیک ہوں، کہا تو ہے!
میں رو پڑوں گا مری جان حال مت پوچھو!
مرے جواب سے ہوگی تمہیں پشیمانی !
تمہارے حق میں ہے بہتر سوال مت پوچھو!
سید سلمان اختر
#سویرا_کی_ڈائری_سے#قومی_زبان
اس نے ہم سے پوچھا کہ، ہماری رضا کیا ہے
کیوں کرتے ہو اتنی محبت ، وجہ کیا ہے
کیسے بتائیں اسے کہ ، ہماری خطا کیا ہے
جو وجہ سے کرے محبت ، اس محبت میں مزہ کیاہے
#قومی_زبان
جب تمہاری زندگی میں سارے دروازے بند ہو جائیں تو پھر سمجھ جاؤ اب تم اس پر Depend کرو گے جو کسی پر Depend نہیں کرتا
اب وہ ہے جو سارے بند دروازے کھولے گا
کیونکہ
وہ ہر چیز پر قادر ہے
🖤🖤
دیارِ دِل کی رات میں ، چراغ سا جلا گیا
مِلا نہیں تو کیا ہُوا ، وُہ شکل تو دِکھا گیا
وُہ دوستی تو خیر اَب نصیبِ دُشمناں ہُوئی
وُہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لُطف بھی چلا گیا
جُدائیوں کے زخم ، دردِ زندگی نے بھر دِیے
تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
پُکارتی ہیں فُرصتیں ، کہاں گئیں وُہ صحبتیں
زمیں نِگل گئی اُنہیں کہ آسمان کھا گیا
یہ صُبح کی سفیدیاں ، یہ دوپہر کی زردیاں
اَب آئینے میں دیکھتا ہُوں مَیں کہاں چلا گیا
یہ کِس خُوشی کی ریت پر، غموں کو نیند آ گئی
وُہ لہر کِس طرف گئی ، یہ مَیں کہاں سما گیا
گئے دِنوں کی لاش پر، پڑے رہو گے کب تلک
الم کشو اُٹھو ـــــ کہ آفتاب سر پہ آ گیا
ناصرؔ کاظمی
#قومی_زبان
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
تِرے وعدے پر جِئے ہم، تو یہ جان، جُھوٹ جانا
کہ خوشی سے مرنہ جاتے، اگراعتبار ہوتا
یہ کہاں کی دوستی ہےکہ، بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
#قومی_زبان