آپ کی بہن کو کل یہ ڈریس پسند آگیا ہے اگر آپ میری یہ دو پینٹنگز خرید لیں تو یہ سوٹ آسکتا ہے😝😝😝😂
پلیز سب ری پوسٹ کردیں ہوسکتا آپ کے ری پوسٹ سے مجھے کوئی کلائنٹ مل جائے 😜
خطا وارِ مروّت ہو نہ مرہُونِ کرم ہو جا
مسرّت سر جُھکائے گی پرستارِ الم ہو جا
اِنہی بے ربط خُوابوں سے کوئی تعبیر نِکلے گی
اِنہی اُلجھی ہُوئی راہوں پہ میرا ہم قدم ہو جا
کِسی زردار سے جنسِ تبسّم مانگنے والے
کِسی بیکس کے لاشے پر شریکِ چشمِ نم ہو جا
کِسی دِن اِن اندھیروں میں چراغاں ہو ہی جائے گا
جلا کر داغِ دِل ،،، کوئی ضیائے شامِ غم ہو جا
تُجھے سُلجھائے گا اب انقلابِ وقت کا شانہ
ت��اضائے جنوں ہے ، گیسُوئے دَوراں کا خم ہو جا
تجسّس مرکزِ تقدیر کا قائل نہیں ہوتا
شعورِ بندگی ! بیگانہِ دیر و حرم ہو جا
یہ منزل اور گردِ کارواں ساغرؔ کہاں اپنے
سمٹ کر رہگذارِ وقت پر نقشِ قدم ہو جا
ساغر صدیقی شاعر درویش 🖤
ہو نہ یہ پھُول تو بُلبل کا ترنُّم بھی نہ ہو
چَمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو
یہ نہ ساقی ہو تو پھرمے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو
بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا اِستادہ اسی نام سے ہے
نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے
تشریح:
محمد ﷺ کا پھول نہ ہو تو بلبل گیت گانا چھوڑ دے۔ اس زمانے کے باغ میں کلیوں کی مسکراہٹ کبھی نظر نہ آئے۔ یہ وجودِ ساقی (حضرت محمد ﷺ) نہ ہو تو پھر نہ شراب رہے، نہ مٹکے رہیں، نہ توحید کی محفل رہے، نہ تم رہو۔ یہی پاک نام ہے جس کی برکت سے آسمانوں کا خیمہ کھڑا ہے اور اسی کی برکت سے زندگی کی نبض چل رہی ہے۔
(شرح غلام رسول مہر)
اے مسلمانو! یاد رکھو کہ اگر حضور ﷺ کی ذاتِ اقدس نہ ہو تو دنیا تیرہ و تار ہو جائے۔ دنیا کی ساری رونق آپ ﷺ ہی کے دم سے ہے۔ اگر آپ ﷺ نہ ہوں تو پھر نہ دنیا میں کوئی توحید کا نام لینے والا رہے اور نہ تم باقی رہو۔ بلاشبہ یہ کائنات حضور ﷺ ہی کے نام کی برکت سے قائم ہے۔ اور ہستی کی نبض میں آپ ﷺ ہی کی بدولت حرکت اور زندگی نظر آتی ہے۔
(شرح یوسف سلیم چشتی)
کتاب: بانگِ درا
نظم: جواب شکوہ
شفا ہر وقت مانگنی چاہیے صرف بیماریوں سے نہیں،
حد سے بڑھی ہوئی خواہشات سے،
دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے،
کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض سے،
کسی کی خوشیاں دیکھ کے پیدا ہونے والے حسد سے،
کم ظرف لوگوں کے ساتھ جوڑنے والی امیدوں سے،
اور ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے