عمران خان نے کہا جولائی میں کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں، جیل کے ڈاکٹرز کو بتائیں لیکن کوئی میری پرواہ ہی نہیں کرتا تھا ، کوئی سنتا ہی نہیں تھا ، پھر یکم اگست کو دیکھ کر میڈیسن دی، دس اگست کو ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ آپ کو قید تنہائی میں رکھے جانے کی وجہ سے انگزائٹئ ہوتی ہے ، اس لیے بلڈ پریشر کا ایشو ہوتا ہے ،ڈاکٹرز نے کہا کہہم نے سفارشات دی ہیں کہ آپ کی قید تنہائی ختم کی جائے ، ڈاکٹر عظمیٰ
سوشل میڈیا نے ثابت کر دیا کہ وفاداری کسی فالوورز کی تعداد کی محتاج نہیں ہوتی۔ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے اکاؤنٹ نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ جو باضابطہ اور اٹوٹ رشتہ ہے، وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
ہر ایک پاکستانی کا، جس نے سچ کی آواز بلند کی اور اس سفر میں اپنا کردار ادا کیا، تہہِ دل سے شکریہ! ❤️
اسے کہتے ہیں روام کا اپنے لیڈر سے عشق
اسلام آباد ایکسپریس وے کے جس پل کے نیچے عمران خان کا قافلہ گزرے گا، وہاں عوام کی بڑی تعداد صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
عمران خان کا قافلہ دیکھنے کیلئے لوگ اسلام آباد ایکسپریس وے کے پل پر کھڑے ہیں، تھوڑی ہی دیر میں عمران خان کا قافلہ یہاں سے گزرے گا!!
#خان_کی_واپسی_ناگزیر_ہے
میرے پاکستانیو اور خصوصاً پاکستان کے نوجوانو
آپ سب کی کوششوں سے آج عمران خان صاحب کا چیک اپ اور علاج ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں الشفأ ہسپتال میں ہونے جا رہا ہے-
پاکستانیو۔۔ ابھی ہم نے مزید محنت کرنی ہے۔ آرام کا وقت نہیں ہے۔ یہ آپ کی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔ آگے کا مرحلہ سخت ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ ہم نے عمران خان، بشرٰی بی بی ، تمام لیڈران اور تمام ورکرز کو انصاف دلانا ہے اور ناحق قید سے آزاد کروانا ہے- بس آپ نے گھبرانا نہیں اور اپنے اللّٰہ پر ایمان کامل رکھنا ہے۔ انشاء اللّٰہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
عمران خان صاحب کی حقیقی آزادی کی تحریک ابھی آگے لے کر چلنی ہے۔ حقیقی آزادی کی پہلی سیڑھی آزاد عدلیہ ہے۔ آزاد عدلیہ ہی صحیح معنوں میں انصاف کر سکتی ہے۔ عدلیہ کے انصاف سے ہی ہم نے اپنے لیڈر کو واپس لانا ہے۔ آزاد عدلیہ کی بنیاد آپ نے رکھنی ہے۔ آپ نے ہی حق پرست ججز کے بازو بننے ہیں۔ آپ کے تعاون سے ہی ان کو طاقت ملنی ہے۔
آپ لوگوں نے ایک آزاد، خوشحال، ترقی یافتہ اور خودمختار پاکستان کے لئے عمران خان صاحب کا انتخاب کیا ہے۔ مسلسل ان کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آج بھی عمران خان صاحب اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں تو ان کی طاقت آپ ہیں۔ ان کی اُمید آپ ہیں۔ آج تک اگر وہ ہار نہیں مان رہے تو اُس کی ایک وجہ آپ ہیں کیونکہ آپ بھی عشق عمران سے باز نہیں آرہے۔ میں آپ لوگوں کی اس خلوص، اس عشق اور جہد مسلسل کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بریکنگ نیوز 🚨سلمان اکرم راجہ کا اہم اعلان 🔥🔥
ایک بار پھر سے میں اپنے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز سے درخواست کرتا ہوں کہ کسی بھی صورت شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے قریب جمع نہیں ہونا۔ خان کا علاج اہم ہے۔ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی۔
سنو وہ عمران احمد خان نیازی ہے کیمرہ ایکشن پوری قوم دنیا بھر میں کروڑوں پاکستانی اور نظریں ایک مرد مجاہد وقت کے ولی اور دور حاضر کے صلاح الدین ایوبی کے لیے ترس رہی ہیں
یا اللہ سلامتی ہو یا اللہ وطن عزیز کا رہنما جلد سے جلد اس کی قوم کے درمیان ہو🥲
آواز دروں —•—
پی ٹی آئ کے قائد عمران خان کی الشفا ھسپتال منتقلی اور انکی
ھمشیرہ و ڈاکٹر کی ان سے ملاقات کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ھے
اس فیصلے سے عدلیہ کا کھویا ھوا وقار بحال ھو گا ،
سچ یہ ھے کہ اس فیصلے سے میرے دل کا بوجھ کچھ کم ھوا ھے ۔۔ برسات کی حبس زدہ رُت میں یہ فیصلہ ٹھنڈی ھوا کا جھونکا ھے ۔۔
اس فیصلہ پر معزز جج صاحبان مبارکباد کے مستحق ھیں ، اگر اسمیں ریاستی منشا شامل ھے تو اسے بھی سراھا جانا چاھئیے ۔۔۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور زندگی انتہائ اھم ھیں ، اسپر کوئ سمجھوتہ نہیں ھونا چاھئیے ، انکی جماعت اور اھل خانہ کو بھی اس حوالہ سے آئیندہ محتاط اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاھئیے ۔۔ انکا ذمہ دارانہ رویہ اگلے راستے کھُلنے کی صورت متعین کرسکتا ھے ۔۔
ھم پہلے بھی ان صفحات پر عمران خان صاحب کے اھل ِ خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے اور انکی مرضی کے ڈاکٹرز تک انکی رسائ کے حق میں آواز بلند کرتے رھے ھیں
ھماری اطلاعات کے مطابق حکومت نے انکے علاج کیلئے ماھر ڈاکٹرز مامور کیے رکھے ھیں اور علاج معالجہ میں اپنے تئیں کوئ کمی نہیں کی لیکن جیلیں بھگتنے والے جانتے ھیں کہ کوئ بھی شخص اتنا طویل عرصہ قید تنہائ میں رکھا جائیگا تو اسکی صحت متاثر ھوۓ بغیر نہیں رہ سکتی
جیل اپنے قیدی کو کسی نہ کسی بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ھے ، یہ آپ بیتی بھی اور جگ بیتی بھی ۔۔۔
اگر قیدی آپکا سیاسی مخالف ھو تو اسکی حفاظت اور حقوق کی ادائیگی اشد ضروری ھو جاتی ھے
بہتر ھوتا کہ حکومت یہ فیصلہ خود کرتی بہر حال دیر آید درست آید کے مصداق اب فریقین ذمہ داری کا مظاھرہ کریں اور عمران خان صاحب کیلئے آسانی کا معاملہ پیدا ھونے دیا جاۓ
ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوھدری ، عمر چیمہ ، میاں محمود الرشید سمیت PTI کے باقی اسیران بھی ایسی توجہ کے حقدار ھیں
اس موقع پر طعنہ زنی ، گالی گلوچ اور انکے دور ِ اقتدار کی سختیاں یاد کرنیکے یا دھرانے کی قطعاً کوئ ضرورت نہیں ھے !!!
عمران خان کو شفا ہسپتال کے اے بلاک، ایگزیکٹو E4 فلور پر منتقل کیا جائے گا۔ متعلقہ فلور مکمل خالی جبکہ اطراف میں 200 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ڈاکٹرز و عملے کے لیے خصوصی پاسز ہوں گے اور موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیا و غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا۔