نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر مبشر احمد گجر کے بیٹے ابو بکر علی گجر کو خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر جبری طور پر جہاز سے اغواء کر کے لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ابوبکر علی گجر ایک تعلیمی وفد کے ساتھ ملیشیا جا رہے تھے۔
جبری گمشدگی Crime against humanity ہے۔ جبری گمشدگی پاکستان کے دستور کے آرٹیکلز 9 Life and liberty , آرٹیکل 10، آرٹیکل 10اے Right to fair trail اور آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ جبری گمشدگی ریاستی دہشت گردی ہے۔ یہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ پاکستان میں ہزاروں #جبری_گمشدہ_افراد ہیں جو طویل عرصے سے جبری طور پر لاپتہ کر دیئے گئے ہیں۔ ان کے بوڑھے ماں باپ، چھوٹۓ بچے اور ان کے گھر کے افراد روز مرتے ہیں اور روز جیتے ہیں۔
جبری گمشدگی بند کرو، جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرو۔
ابوبکر گجر کو بازیاب کرو۔
@GovtofPakistan@OfficialDGISPR
کشمیر کیسے فروخت کیا گیا؟ 🚨🚨
آج کل تحریک انصاف مسلہ کشمیر پر مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہے، جبکہ کل عمران خان کے اکاونٹ سے ایک جعلی ٹویٹ بھی داغا گیا لیکن حقیقت میں PTI دور میں کشمیر پر کیا کام ہوا، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
1۔ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کے باہر گھڑی لگائی
2۔ کشمیر ہائی وے اسلام آباد کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا
3۔ لوگوں کو جمعہ دس منٹ کھڑا کیا گیا
جی ہاں، یہ تین اہم ترین اقدامات کرکے تحریک انصاف نے مسلہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کا دندان شکن مقابلہ کیا۔
تو پھر کیا جنگ کردیتے؟ تحریک انصاف والے اکثر خود پر مسلہ کشمیر پر ہونے والی تنقید پر ایسے فضول قسم کے لاجک دیتے نظر آتے ہیں لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔
یہ کیا کرسکتے تھے، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
1۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جاتے؛ کشمیر پر بھارت کے آرٹیکل 370 کو معطل کرنے کے بعد عالمی عدالت میں مقدمہ لے کر جانا چاہئے تھا لیکن حیران کن طور پر تحریک انصاف دور حکومت میں یہ عمل کیا ہی نہیں گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کشمیر کو باقاعدہ سازش کے تحت بیچا گیا۔
2۔ عالمی میڈیا بھارت کے آرٹیکل 370 کو معطل کرنے سے 2 ماہ پہلے شور مچانا شروع کرچکا تھا لیکن انہوں نے 5 اگست تک مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور بھارت کے عمل سے پہلے بالکل خاموشی رکھی
3۔ ایسے مواقع اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جاتا تھا لیکن حیران کن طور پر تحریک انصاف حکومت نے اس کے لئے کوئی لابنگ نہیں کی
4۔ ٹرمپ نے مسلہ کشمیر پر ثالثی کی باقاعدہ آفر بھی کی تھی لیکن اسکے اوپر کسی قسم کی کوئی کاروائی حیران کن طور پر سامنے نہیں آئی۔
5۔ پاکستان اس دور میں افغانستان پر امن لانے کے لئے عالمی طاقتوں کے لئے انتہائی اہم مقام پر موجود تھا لیکن اپنی اس مضبوط پوزیشن کو استعمال کرنے کی بجائے انہوں نے اپنی تمام تر توجہ اپوزیشن جماعتوں پر لگائے رکھی
یہاں پر ہمارے سامنے انکی منافقت بھی آتی ہے کہ جب انکا پارٹی چئیرمین گرفتار ہوا تب نا صرف انہوں نے امریکہ میں پاکستان پر معاشی دباؤ ڈالنے بلکہ یورپین یونین میں پاکستان کا GSP plus سٹیٹس ختم کرنے کے لئے نجی لابنگ میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے لیکن مسلہ کشمیر پر انہوں نے شروع سے آخر تک مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی یہ مگرمچھوں کے آنسو بہا رہے ہیں لیکن پاکستانی قوم کبھی ان کشمیر فروشوں کو نہیں بھولے گی۔
ملو کہ بعد میں شاید یہ سلسلہ نہ رہے
یہ رنگ و گل نہ رہیں صحبت صبا نہ رہے
سفر میں چند مراحل کڑے پڑے ہیں تو کیا
ہمیں جنوں تھا کہ رستہ بجھا بجھا نہ رہے
ہمارے نام پہ گھونگھٹ اٹھا نگار صلیب
ہمارے سر پہ ترا کوئی بھی گلہ نہ رہے
اختر عثمان
کشمیر کے انڈیا سے الحاق کے آخری دنوں کی کہانی: مہاراجہ پر کیا دباؤ تھا؟
٭یہ تحریر آج کے دن کی مناسبت سے دوبارہ پیش کی جا رہی ہے۔
https://t.co/G0treE4YB3
چپ رہنے کی بات نہیں
کہہ دو کالی رات ! نہیں
جس جس میں بھی غیرت ہے
بجلی کے بلات ۔۔۔ نہیں۔۔۔۔!
جڑ جائیں مظلوم اگر
ظالم کی اوقات نہیں
بہت ہوا یہ سناٹا۔۔۔۔!
اب اس کی بہتات نہیں
اس کو زندہ لاش کہیں !
جو اپنے بھی ساتھ نہیں
اس گھر کی بربادی میں
کون ہے جس کا ہاتھ نہیں ؟
سردار طالب🖖
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب تاج اچھالے جائیں گے
جب تخت گرائے جائیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
#RightsMovementAJK
@Kashmirstate مشعال ملک کو معاون خصوصی بنانا یاسین ملک کی قومی آزادی کی جدوجہد کو دنیا کے سامنے مشکوک کرنا اور ہندوستان کے سزائے موت کے فیصلے پر مہر ثبت کرنا ہے۔۔
#بولےگاکشمیر🖖
مشعال ملک کو وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی بنانے پر آزاد کشمیر اسمبلی اظہار تشکر کی قرار داد منظور کرے اور یہ یقین دلائے کہ اس عظیم اقدام سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی فائدہ ہوا ہے۔ اور یہ بھی کہ اس طرح کے قابل فخر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔