ہر اس شخص کو چھوڑ دو جس نے آپ میں کچھ خرابی دکھئی یا آپ کی چمک کو بجھا دیا ہے، اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جنہوں نے آپ کو مایوس کیا ہے ، ان کے ساتھ بات چیت یا جگہ کا اشتراک نہ کریں، اپنے دل کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کریں، اور اپنی خوشی کو اس جگہ مت تلاش کریں جہاں تم نے اسے کھو دی��
مانگنے والے دُعاؤں میں دُنیا و جہان مانگتے ہیں...
اور جِنہیں کُچھ سمجھ نہ آئے، وہ کہتے ہیں:
✨ رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ ﴿۲۴﴾✨
یہ دُعا ہمیں سکھاتی ہے کہ:
کبھی کبھی لمبی فہرست مانگنے کی ضَرُورت نہیں ہوتی…
بس اَپنی محتاجی کا اعتراف کافی ہوتا ہے۔
یا رَبَّ! میں تیری خیر کی محتاج ہ��ں…
جو بہتر ہو، وہی عطا فرما۔
زندگی اتنی مختصر ہـے کہ اُن باتوں کو دل میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں جن پر تمھارا اختیار ہی نہیں بس خوبصورت آسمان کی طرف دیکھو اور کہو
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ🫀✨
ترجمہ:
" اللّٰه ہمیں کافی ہـے اور وہی بہترین کارساز ہـے"
" اپنا خیال رکھنا سیکھو، اور کسی کے آگے جھکنے سے بچو، پُرسکون اور صلح پسند زندگی گزارو، لیکن ضدی بنو اور بے خوفی کے ساتھ اپنے راستے پر چلتے رہو، سب کی سنو، لیکن وہی کرو جو تمہیں خود بہترین لگے ۔"
میکسم گورکی
کچھ لوگ اللہ کے در کے لیے ہی پیدا کئے جاتے ہیں اللہ ان کو چن لیتا ہے، کبھی رُلا کر، کبھی آزما کر، کبھی تکلیف دے کر، وہ اپنے خاص بندوں ک�� دوسروں سے الگ کر دیتا ہے،کچھ اس مقام تک چل کر خود آتے ہیں اور کچھ کو کھینچ کر لایا جاتا ہے اور اللہ مل گیا، اس کی رضا مل گئی تو ��مجھو سب مل گیا
بدترین خسارہ یہ ہے کہ
آپ کسی شخص پر ایک عرصہ تک محبت، عقیدت اور اعتماد کے جذبات خلوصِ دل کے ساتھ نچھاور کرتے رہیں،
اور پھر ایک عرصہ گزر جانے کے بعد وہ شخص اپنے کردار سے یہ ثابت کر دے کہ وہ قیمتی جذبات کے قطعی لائق نہیں تھا۔
ہم��رے جذبات کا ضائع ہو جانا بہت بڑا خسارہ ہے۔
نہ کبھی کوئی چال چلی نہ کبھی بدلہ لیا ۔۔۔۔تقریباً نہ ہونے کے برابر لوگوں سے نفرت ہے
مگر جو لوگ میری دل آزاری میں ملوث ہوں میں انہیں ان کے درجے سے گرا دیتی ہوں،پھر کبھی انکی طرف دھیان نہیں دیتی۔۔۔۔۔۔
✨ یاد رکھیں
زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔
کبھی آزمائش کی صورت میں، کبھی رحمت کی شکل میں۔
اگر حالات آپ کے مطابق نہیں تو صبر کریں،
اور اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو شکر ادا کریں۔
کیونکہ صبر اور شکر دونوں ہی بندے کو اللہ کے قریب لے جاتے ہیں۔ 🤲💫
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے،
جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا،
اُسے عاجز پایا۔
پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـ
غلطی کو مان جاتا ہے۔
معذرت کر لیتا ہے۔
جس پر کرم ہوا ہے ،میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو
اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے
وہ اور کرم کرے گا
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
اشفاق احمد